مجلس ۹     مارچ   ۲ ۲۰۲ء    عشاء :ہر حالت میں اللہ سے راضی رہنا چاہیے       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:54) حسبِ معمول مظاہر حق جدید سے تعلیم ہوئی۔۔۔

01:55) جو دین کی طرف آگے بڑھتا ہے تو شیطان کہ اس پرحملے زیادہ ہوتے ہیں ۔۔۔

05:02) ہر غم دُکھ اور تکلیف خدا کی قسم ہمارے ہی فائدے کے لیے آتے ہیں۔۔۔۔

05:35) جب غم آئے تو یہ دُعا پڑھ لیں حَسْبِیَ اﷲُ لَآ اِلٰہَ الَّا ھُوَ عَلَیہِ تَوَکَّلْت ُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ العَظِیْمِ۔

06:35) ہر حالت میں اللہ سے راضی رہنا فرض ہے۔۔۔

08:11) شیطان جب سب راستوں سے مایوس ہو جاتا ہے تو پھر لڑکوں کے عشق میں پھنسا دیتا ہے۔۔۔

09:51) جس نے اپنے آپ کو بہادر سمجھا وہی مارا گیا۔۔۔بلعم بعورہ کا کیا بنا۔۔۔؟حضرت عبدا للہ اندلسی رحمہ اللہ کے ساتھ کیا معاملہ ہوا۔۔۔۔؟

12:07) جو گناہ کو گناہ سمجھتا ہے نوےفیصد وہ کامیاب ہے۔۔۔

13:28) شیخ سے تعلق تو ہے لیکن پھوس پھوسا تو پھر اصلاح کیسے ہوگی ؟جو شیخ کو سب کچھ بتا دیتا ہے اُس سے محبت فوراً بڑھ جاتی ہے۔۔۔

14:52) غصے والے کے اندر تکبر بھی ہے تواضع بھی نہیں اور حسد بھی ہے۔۔۔

15:39) غصہ حرام ہے غصے کی وجہ سے آدمی اللہ تعالیٰ سے دور ہوجاتا ہے اور آپﷺ سے دور ہوجاتا ہے۔۔۔

16:42) جو غصے کا غلام ہے وہ بھی بدنظری کی وجہ سے ہے۔۔۔

21:57) جناب مصطفیٰ مکی صاحب نے نعت شریف کے ا شعار پڑھے۔۔۔سکون پایا ہے بے کسی نے۔۔۔ حُدود ِغم سے نکل گیا ہوں۔۔۔الخ۔

35:07) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ جو حضر ت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے کل بھجوایا فرمایا کہ ایمان کامل کے لیے لازم ہے کہ طبیعت و خوبی سب مسلمانو ں کی سی ہواور رغبت اُسی چیز سے ہو جو قرآن وحدیث سے ثابت ہو۔۔۔

37:39) کسی نے حضرت والا رحمہ اللہ سے کہا کہ جو بات شریعت و سنت سے منع نہیں تو آپ اس پر اتنی سختی کیوں کرتے ہو تو حضرت والا رحمہ اللہ نے جواب دیا کہ جو بات شریعت و سنت سے ثابت نہ ہو تو آپ اس کو ضروری کیوں سمجھ رہے ہو تو وہ شخص خاموش ہو گیا اور کہنے لگا کہ حضرت آپ نے مجھے خاموش کر دیا۔۔۔

41:31) اپنے لیے تقوی ٰ اور دوسرے کے لیے فتویٰ۔۔۔

42:17) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ مکمل کیا۔۔۔ایک بزرگ کے تقویٰ کا واقعہ

44:08) مدارس کی خوشحالی کے لیے ایک مجرب عمل :حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر کسی مدرسے میں تنگی ہو تو تین چیزیں کر لو انشاء اللہ میں گارنٹی دیتا ہوں کہ تنگی دور ہوجائے گی ایک یہ کہ قرآن کریم کی تمام صفات کی رعایت رکھتے ہوئے تلاوت ۔۔۔دوسرا تعظیم ِ قرآن ۔۔۔اور تیسرا تکریمِ حاملِ قرآن۔۔۔

50:45) حضرت علی میاں ندوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سب سے موئثر  چیز یہ ہیکہ بزرگانِ دین کے حالات پڑھیں اور کسی بزرگ کی صحبت اختیا ر کریں۔۔۔

54:40) بیان کر کہ پھر وہاں کھانا کھا نا یا پیسے لینا ۔۔۔فرمایا کہ ہمارے بزرگوں نے اس سے منع کیا ہے۔۔۔

58:32) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries