مجلس ۱۱      مارچ   ۲ ۲۰۲ء    عشاء  :اللہ کے  ناراضگی والےاعمال  سے بچیں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:26) شیخ اگر کسی سے ناراض ہے بے اصولی پر تو شیخ پر واجب ہے کہ اُس کو بتادے کہ یہ بے اصولی ہوئی میں ناراض ہوں اپنی اس حرکت سے توبہ کرو۔۔

02:09) اللہ تعالی سے شیخ کی محبت کو مانگنا بھی ہے۔۔

03:55) ایسا پرچہ شیخ کو مت دو جس سے شیخ کو تکلیف ہو۔۔پرانوں سے مشورہ کرنا چاہیے کہ یہ شیخ کو پرچہ دیں یا نہیں۔۔

08:06) شیخ ایسا نہیں ہے کہ جس سے مال ملتا ہو تو اُس کو شیخ کچھ نہ کہے کہ یہ ناراض ہوجائے گا اگر ایسا ہے تو پھر یہ شیخ نہیں ہے۔۔۔

09:20) شیخ کا کتنا دل خوش کرنا ہے؟

11:30) کچھ لوگوں کو محبت بہت ہوتی ہے لیکن صرف محبت ہے اور اصلاح کی فکر نہیں۔۔۔

14:15) ٹوپی کے بارے میں نصیحت۔۔۔

15:56) چالبازوں کے چالبازیاں کہ کیسے کیسے یہ لوگ ڈرامے کرکے لوگوں کو لوٹتیں ہیں۔۔

18:54) کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

21:03) جب خانقاہ بنے تو مدرسہ بھی ساتھ ہونا چاہیے ورنہ بدعات شروع ہوجاتی ہے (حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ملفوظ)۔۔۔

22:36) چلتا پھرتا مدرسہ چلتی پھرتی خانقاہ۔

25:01) بس حقیقی مدرسہ وہ ہے جس میں علم کے ساتھ عمل بھی ہو۔۔

27:31) اللہ والے کتنا احتیاط فرماتے ہیں شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا تصویر سے متعلق واقعہ۔۔۔

28:35) اللہ تعالی کی دوستی کا راستہ قیامت تک کھلا ہوا ہے۔۔

29:28) کسی خاکی پہ مت کر خاک اپنی زندگانی کو جوانی کر فدا اس پر کہ جس نے دی جوانی کو اور سنبھل کر رکھ قدم اے دل ! بہار حسنِ فانی میں ہزاروں کشتیوں کا خون ہے بحر جوانی میں اور عشقِ بتاں میں اسعد کرتے ہو فکرِ راحت دوزخ میں ڈھونڈتے ہو جنت کی خوابگاہیں اے اسعد! تم حسینوں کے عشق میں آرام تلاش کرتے ہو اور جنت کے مزے دوزخ میں تلاش کرتے ہو ۔۔

30:54) عشق میں بے سکونی ہی سکونی ہے۔۔۔

31:27) طفلی گئی، علامتِ پیری ہوئی عیاں ہم منتظر ہی رہ گئے عہدِ شباب کے بچپن کی نالائقیوں، بے اصولیوں اور بیماریوں سے بعضوں کی صحت اتنی خراب ہوجاتی ہے کہ وہ جوانی تو دیکھ ہی نہیں پاتے۔ بعض لوگ تیس سال کے ہوتے ہوئے بھی بوڑھے لگتے ہیں۔۔۔ طفلی گئی، علامت  پیری ہوئی عیاں ہم منتظر ہی رہ گئے عہدِ شباب کے۔۔

34:57) مصالح دینیہ کا مقتضاء۔۔۔شیخ سے استغناء کسی حالت میں بھی صحیح نہیں۔۔۔

37:03) حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ملفوظ ۔۔۔مقصود اللہ تعالی کی ذات ہے مقصود بیانات اور خلافت نہیں ہے۔۔۔

37:47) حضرت مجدد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ایک نوجوان کی شادی ہوئی تو رات کو روز پیشاب کردیتا تھا واقعہ۔۔۔واقعہ سنا کر پھر نصیحت۔۔کہ جو حرام کمارہے ہیں اور لڑکیوں میں گھسے ہوئے ہیں قتل کررہے ہیں وراثت نہیں کررہے تو جب آسمان پر جاو گے تو وہاں یہ سب پیشاب پاخانہ ہی نظر آئے گا۔۔۔

43:44) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات۔۔سنت کی تکرار۔۔۔پیشاب کرنے کا طریقہ۔۔۔

48:30) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ درد بھرا مضمون کہ گناہ چھوڑ کر میرا دل خوش کردو میری زندگی میں ہی گناہوں کو چھوڑ دو اور میرا دل خوش کردو۔۔۔اللہ کی ناراضگی والے اعمال سے بچو۔۔۔

50:12) اے طلباء کرام مدارس کے ما حول کی قدر کرلیں یہاں آپ کو کوئی روکنے والا اور ٹوکنے والا ہے جب آپ یہاں سے اپنے علاقوں میں جاو گے تو وہاں کون آپ کو روکے گا۔۔۔

51:52) طلباء و علماء کی کیا شان ہونی چاہیے:۔ رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے آج ہماری ذمہ داری ہےکہ ہم آپ گائوں گائوں بستی بستی جاکر ان پر محنت کریں۔

53:10) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ درد بھرا مضمون کا بقیہ:۔ تو جس بات سے اﷲ خوش ہو اس پر عمل کرو اور جس بات سے اﷲ ناراض ہو اس سے بچو، کسی حسین کو نہ دیکھو چاہے کالی ہویا گوری اور کالا ہو یا گورا، جان دے دو مگر اپنے کو حرام اور خبیث عادتوں سے پاک کرلو۔

یا درکھو! ایک دن مرنا ہے اگر خدا نے غضب نازل کیا اور گردے بے کار ہوگئے یا کینسر ہوگیا تب خون کے آنسوؤں سے روؤ گے پھر بھی تلافی نہیں ہوگی لہٰذا ہوش میں آجاؤ، دردِ دل سے کہتا ہوں کہ اﷲ کے لیے میری آہ کو رائیگاں مت کرو۔ جس بات سے مالک ناراض ہوچاہے آپ کا دل تڑپ جائے کہ آہ کیسی پیاری شکل ہے اسے ہرگز مت دیکھو، نظر نیچی کرلو، جان کی بازی لگا دو۔

58:28) عشقِ مجازی عذاب الہی ہے۔۔ ایک حرام عشق عذاب الہی اور دوسرا فاعل مفعول ایک دوسرے کی نظر میں گر جاتے ہیں اور تیسرا اس محبت کا انجام نفرت و عداوت ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries