جمعہ  بیان  ۱۱      مارچ   ۲ ۲۰۲ء      :بیٹیاں جنت کی فیکڑیاں ہیں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

18:45) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے اُس کے بعد ملفوظات پڑھے گئے۔۔۔

20:23) پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔۔خطبہ۔۔۔

21:35) جو امرد ہوں اُن کو مونچھے صاف نہیں کرنا چاہیے۔۔۔

22:43) شیخ کا زیادہ مقرب ہونے سے حسد پیدا ہونے لگتا ہے اس لیے شیوخ کو کسی کو بھی مقرب نہیں بنانا چاہیے۔۔۔

23:56) شیخ کے پاس شیخ کے زیادہ زیادہ سے کام کرنے کی طلب کرنا کہ میں سب کی نظروں میں آجاوں یہ بھی اللہ کے لیے نہیں ہوا مرید کو صرف اللہ کے لیے جڑنا چاہیے۔۔

26:34) اللہ والا بننے کے لیے ہم سب محتاج ہیں۔۔

26:50) اللہ تعالی سے معافی نہ مانگنا تعجب کی بات ہے۔۔

28:25) ایک شیخ کا کام برسوں سے کررہا ہے شیخ کو بھی اُس کے مزاج کا پتا ہے اور اُس کو شیخ کے مزاج کا پتا ہے تو پھر کسی اور کو خود زبردستی بیچ میں نہیں گھسنا چاہیے۔۔۔

29:37) اب ہر ایک آدمی چاہتا ہے کہ شیخ کا کام کرے

31:05) کسی کو نہ مخصوص بنانا چاہیے اور نہ کسی کو مخصوص بننا چاہیے۔۔۔

37:11) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔۔ اب وہ زماں نہ وہ مکاں اب وہ زمیں نہ آسماں تم نے جہاں بدل دیا آکے مری نگاہ میں جس دل میں اﷲ تعالیٰ آجاتے ہیں اس کا عالم ہی بدل جاتا ہے اس لیے زمین کچھ اور آسمان کچھ اور نظر آتے ہیں وہ اسی عالم میں ہوتے ہوئے اس میں نہیں ہوتا اس کے ہاتھ پائوں دنیا کے کام کرتے رہتے ہیں لیکن دل میں علم کا دودھ بھرا ہوتا ہے۔ جسم کہیں ہوتا ہے دل کہیں ہوتا ہے۔۔

40:22) حیاء کی حقیقت۔۔

43:28) گناہ کرنے والے نافرمان بدحواس کیوں ہوجاتےہیں۔۔۔

44:29) بدنظری نہیں چھوٹتی اور گندے خیالات ستارہے ہیں تو اس کا علاج کیا ہے؟

45:01) اللہ والوں پر جب مصیبت آتی ہے

47:17) آسمان سے جب تک تین نعمتیں نہیں آتی تو کوئی بھی اللہ والا نہیں بن سکتا۔۔۔

49:36) انسان دنیا کے تمام کے تماشوں میں اپنا عزیز وقت ضائع کر رہا ہے:۔ آئے تھے کس کام کو کیا کر چلے تہمتیں چند اپنے سر پر دَھر چلے وہاں سے پرچہ بھی نہ لائے ساتھ میں یہاں سے سمجھانے کو دفتر لے چلے

49:55) آسان حساب کا مطلب؟

51:26) حضرت مجدد رحمہ اللہ کی ایک دعا جو اللہ تعالی سے مانگ رہے تھے کہ اے اللہ میں تو آپ کو خوش نہیں کرسکا لیکن آپ اپنی رحمت کا دروازہ بند مت کیجئے گا۔۔۔

52:36) رائی برابر تکبر والا جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا۔۔۔تکبر ہے کیا؟

53:22) کمی کوتاہی سب میں ہے لیکن کم از کم گناہ کو گناہ تو سمجھیں۔۔

57:38) اصل دین کی سمجھ نہیں اس لیے لوگوں کو تکلیف دیتےہیں۔۔۔

58:47) دین کی باتیں کیوں سمجھ نہیں آتی۔۔

59:12) یہ جو ملک کی ترقی نہیں ہوتی آخر اس کی وجہ کیا ہے؟

59:44) بے حیائی کی وجہ سے ایسی ایسی بیماریاں آئیں گی کہ تمہارے پچھلوں نے اُن کے نام بھی نہیں سنا ہوگا۔۔۔

01:01:36) ہم توبہ کرلیں اللہ کے پیارے بن جائیں گے توبہ کی چار شرطیں ہیں۔۔

01:05:38) ایک جذب کا واقعہ۔۔۔ پیاسا چاہے جیسے آبِ سرد کو تیری پیاس اس سے بھی بڑھ کر مجھ کو ہو جس طریقہ سے ایک پیاسے کو ٹھنڈا پانی پی کر رگ رگ میں سیرابی اور ایک نئی جان عطا ہوتی ہے، خدائے تعالیٰ کے عاشقوں کو اللہ کا نام لے کر ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔

01:09:45) بیٹیاں جنت کی فیکٹریاں ہیں۔۔

01:12:09) بیٹیاں تو جنت کی فیکٹریاں ہیں۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب بیٹی پیدا ہو تو اس پر ڈبل خوشی کا اظہار کرنا چاہیے۔۔

01:12:32) بیٹیاں تو وی آئی پی ہیں ۔۔۔

01:23:05) ایک مولانا کا واقعہ جنکی صرف بیٹیاں ہی ہوتی تھیں۔۔

01:25:43) بیٹیاں کی پرورش اگر صحیح کی اور شادی کرادی تو یہ بیٹیاں ہمیں جنت میں لیجانے کا سبب بنے گیں۔۔

01:26:14) سب سے بڑا تحفہ اولاد کے لیے کہ اوالاد کی تربیت شریعت کے حساب سے کرے۔۔۔

01:27:33) بیٹیاں نعمتِ عظمی ہیں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries