مجلس   ۱۲       مارچ   ۲ ۲۰۲ء      عصر :مجالس علم و حکمت سے تعلیم  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:37) مجالس ِعلم و حکمت :ارشاد فرمایا کہ ہم نے منیٰ میں یہ دعا مانگی کہ اے اللہ! یہ وہ زمین ہے جہاں تیری راہ میں تیرا ایک نبی گردن بچھائے ہوئے تھا اور ایک نبی تیری راہ میں بیٹے کی گردن پر چھری پھیرنے کو تیارکھڑا تھا۔ اے اللہ! اس زمین کے ان ذرات کے صدقہ! تُو ہمیں ہماری نفسانی خواہشات کو قربان کرنے کی توفیق عطا فرمادے اور ہمیں معاف فرمادے اور اس قربانی کے صدقہ میں ہمارے دل میں اپنی نسبتِ خاصہ کاانعام عطا فرمادے۔

02:38) حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے نصیحت کی کہ اپنی جو بھی مجلس ہو اس میں سنتوں کی تکرار اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظا ت لازمی پڑھا کریں۔۔۔

04:27) حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کاخط جو حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کو لکھا کہ بڑے ایک ایک کر کہ جا رہے ہیں چھوٹے تو ہیں لیکن اُن جیسے نہیں رہے اُن جیسا تقویٰ نہیں رہا۔۔۔

06:53) ارشاد فرمایا کہ سجدہ میں جب کسی اللہ والے کی پیشانی زمین پر ہوتی ہے اور دل اللہ کے لئے بے قرار ہوتا ہے اور آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں تو اسے ساتوں آسمان پاس سے گذرتے ہوئے معلوم ہوتے ہیں،اس لئے کہ اللہ دل سے گذر رہا ہے، خالقِ کائنات کا دل سے عبور ہورہا ہے۔ جیسے جدھر سے بادشاہ گذر تا ہے تو پوری حکومت و سلطنت اس کے ساتھ گذرتی ہوئی نظر آتی ہے، پوری مملکت اس کے وجود میں رہتی ہوئی معلوم ہوتی ہے، کیونکہ اس کے ساتھ اس کی سلطنت کا رعب ہوتا ہے۔

پس جس دل سے شہنشاہ ِکائنات عبور فرمارہا ہو تو اگر اس حالت ِخاصّہ میں ساتوں زمین، ساتوں آسمان، لوح و قلم، عرش و کرسی، غرض پوری کائنات پاس سے گذرتی ہوئی محسوس ہو تو کیا تعجب ہے؟ کیونکہ اللہ اس کے دل سے عبور فرما رہا ہے، اس لئے اس کی سلطنت بھی اس کے ساتھ گذرتی ہے کبھی کبھی تو اسی ایک مشتِ خاک کے گرد طواف کرتے ہوئے ہفت آسماں گذرے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries