مجلس   ۱۲       مارچ   ۲ ۲۰۲ء      عشاء  :ذکر اللہ کا اہتمام (حصہ اول )   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:45) حسبِ معمول مظاہرجدید سے تعلیم ہوئی۔۔۔

05:45) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ذکر میں دل نہ لگنے کی بہت سی صورتیں ہیں کبھی کسی مرض کی وجہ سے کبھی بھوک اور کبھی گناہ کی وجہ سے بھی ۔۔۔ان اسبا ب کا اگر دفیع ممکن ہو تو کر لے ورنہ دل نہ لگے تو اس کی پرواہ نہ کرے۔۔۔

08:12) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ذکر میں دل کا لگنا ضروری نہیں دل کا لگانا ضروری ہے۔۔۔

09:30) حضرت نے فرمایا کہ اگر دل نہ چاہے تو کیا نوکری پر نہیں جاتے ؟امتحان دینے نہیں جاتے ؟تو اسی طرح ذکر میں مزہ آئے یا نہ آئے بس ناغہ نہیں کرنا۔۔۔

10:44) دُنیا منع نہیں ہے بلکہ دُنیا نام ہے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے کا دُنیا نام ہے زکوۃ نہ دینے کا ۔۔۔

12:03) فرمایا کہ اگر ذکر میں مزہ نہیں آتا تو کوئی بات نہیں بس ہم مزے کے غلام نہ بنیں۔۔۔کھولیں وہ یا نہ کھولیں در۔۔۔ اس پہ ہو کیوں تری نظر۔۔۔تُو تو بس اپنا کام کر۔۔۔ یعنی صدا لگائے جا۔

13:41) ذکر میں کیمیت بھی ہو اور کیفیت بھی ہو۔۔۔ذکر ذاکر کو مذکور سے ملا دیتا ہے۔۔۔

16:32) ذکر میں کیمیت اور کیفیت کی مثال۔۔۔

17:40) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب۔۔۔

18:59) روزانہ کے معمولات میں سنت کا اہتمام کریں ۔۔۔سیڑھیاں چڑھتے اور اُترتے ہوئے اللہ اکبر اور سبحان اللہ کا اہتمام کریں اسی طرح مسجد میں آتے ہوئے اور نکلتے ہوئے بھی سنت کا اہتمام کریں۔۔۔

21:13) ذکر کا فائدہ کیوں نہیں ہوتا ؟ہمیں ذکر کا فائدہ اس لیے نہیں ہوتا کہ ہم گناہ نہیں چھوڑتے۔۔۔

22:23) ماشاء اللہ ایک صاحب کا ذکر جو بیانات میں آنے لگے لیکن اُردو بالکل نہیں سمجھتے تھے پھر آتے رہے آتے رہے او ر آج اپنے بیٹے سے کہا کہ بیٹا مفتی صاحب سے میراث کا مسئلہ پوچھو کہ میں نے اپنے والد صاحب کی میراث تقسیم نہیں کی میراث تقسیم کرنی ہے۔۔۔حضرت نے فرمایا کہ اللہ کی محبت میں زبان کی کوئی قید نہیں ہوتی کچھ نوجوانوں کے واقعات جو اُردو بالکل نہیں سمجھتے تھے لیکن اس کے باوجود بھی حضرت والا رحمہ اللہ سے کس قدر محبت کرتے تھے۔۔۔

29:17) ہم حق اس لیے بیان نہیں کرتے کہ کِھلائے گا کون؟اگر میں نے حق سچ بول دیا تو پھر میرے گھر کا راشن کیسے آئے گا۔۔۔

30:13) ایک جگہ کا ذکر جہاں بڑی لڑکیوں کو پڑھایا جاتا تھا پھر حضرت والا دامت برکاتہم کو وہاں بیان کرنے کا موقع ملا تو حضرت والا رحمہ اللہ سے بیان کے بارے میں مشورہ کیا تو حضرت والا رحمہ اللہ نے کیا مشورہ دیا؟۔۔۔جب وہاں بیان ہوا تو پھر آج تک وہاں دوبارہ بیان نہیں ہوا۔۔۔۔

35:39) ہم سمجھ رہے ہیں کہ ہمارا نفس مطمئنہ ہے حالانکہ ہم نفسِ امّارہ میں ہیں۔۔۔۔

41:13) برتھ ڈے منا نا ۔۔۔فرمایا کہ جو اللہ کا عاشق ہوتا ہےاُس کو ان چیزوں کی پرواہ نہیں ہوتی۔۔۔حدیث پاک ہے کہ جو جس قوم کی مشابہت کرے گا اُسی کے ساتھ اُس کا حشر ہوگا۔۔۔

47:11) اللہ تعالیٰ کے گھر میں جھاڑو لگانے والا اس کی کیا قیمت ہے۔۔۔

47:47) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بعض لوگ یہ استدلال کرتے ہیں کہ اصلاح کے لیے ذکر ہی کافی ہے۔۔۔

51:35) ذکر کا ناغہ روح کا فاقہ۔۔۔

54:12) جس کا جتنا لاالہ مضبوط ہوگا اس کا اتنا الا اللہ مضبوط ہوگا۔۔۔

55:22) مراقبہ موت۔۔۔

01:01:21) حضرت والا نے فرمایا کہ جس کو خوف آئے تو وہ یہ مراقبہ نہ کرے بلکہ اللہ تعالیٰ کےاحسانات کو یا د کرے۔۔۔

01:02:10) دُعا کی پرچیاں ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries