اتوار مرکزی مجلس   ۱۳       مارچ   ۲ ۲۰۲ء      :محنت اور مشقت کے بغیر اللہ نہیں ملتے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

6:00) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔۔

15:05) اشعار کے بعد تعلیم ہوئی۔۔۔

18:28) تعلیم کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔۔ ان اولیاء الا المتقون۔بس ہمیں مقصدِ حیات معلوم ہوجائے۔۔۔۔

21:58) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ بغیر محنت و مشقت کے اللہ تعالیٰ نہیں ملتے۔۔۔

23:28) جب دُنیا بغیر محنت ومشقت کے نہیں ملتی تو پھر آخرت جو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے وہ بغیر محنت ومشقت کے کیسے ملے گی۔۔۔

24:38) یہ کہنا کہ اللہ والے کم ہیں ٹھیک ہے لیکن تلاش تو کریں ۔۔۔

26:19) محنت تو ہو رہی ہے عالم بن رہے ہیں، درسِ قرآن دے رہے ہیں لیکن کیا غیبت سے بچتے ہیں ۔۔۔۔لیکن منزل سے دور ہورہے ہیں اور اللہ والے اسی منزل کو دیکھاتے ہیں ۔۔۔

27:41) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ پڑھنے اور پڑھانے کا مزہ تب ہے جب پڑھنے والا اور پڑھانے والا دونوں اللہ والے ہوں۔۔۔

28:48) ارطغل کے ڈرامے سے کون سا جذبہ اُبھرتا ہے۔۔۔؟

30:08) حافظ عالم بن گئے اور والدین خوش ہورہے ہیں کہ ماشاء اللہ اب یہ خوب دین پھیلائے گا خوب باطل کےخلاف کام کرے گا لیکن پتا چلا کہ فجر کی نماز ہی نہیں پڑھ رہا شرعی پردہ نہیں کررہا اور خاندان کی عورتوں سے ہاتھ ملا رہا ہے۔۔۔۔

32:06) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ایک آدمی جب چل ہی نہیں رہا تو پھر منز ل پر کیسے پہنچے گا؟

33:14) نامحرم کو یہ کہنا کہ یہ پری ہے چلو پری ہے لیکن اس پری کے ساتھ پریشانی بھی تو لائے گی۔

34:08) جب نیک کام کریں گے تو شیطان کہے گا کہ اس سے کیا ملے گا؟ اس کو جواب نہیں دینا بس یہ سوچنا کہ اس سے اللہ ملے گا۔۔۔

35:21) یہ کون آیا ک دھیمی پڑگئی لو شمع محفل کی۔۔۔پتنگوں کے عوض اُڑنے لگیں چنگاریاں دل کی۔۔۔ سورج کا خالق ومالک جس کے دل میں آئے گا پھر وہ ان سڑنے والی گلنے والی لاشوں کے پیچھے نہیں پڑے گا۔۔۔

37:46) جو حسینوں کو ہینڈل کرے گا اس کو سینڈل پڑیں گے اور اللہ والوں کے جوتے اُٹھائے جاتے ہیں۔۔۔

38:48) جو لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کرے گا اُس کی کھوپڑی اُلٹی کی جائے گی حضرت لوط علیہ السلام کی قوم پر کیا عذاب آیا؟۔۔۔۔

39:21) قوتِ حافظہ کو تیز کرنے والی تین چیزیں (۱) مسواک (۲)روزہ(۳)تلاوتِ قرآن ِپاک۔اسکی تفصیل پچھلے بیانات میں گذر چکی۔۔

41:32) حضرت امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تفسیر کا علم تین لوگوں کو نہیں دیا جاتا (۱) جس کو عربی نہ آتی ہو(۲)جو گناہ پر اصرار کرے اسکی تفصیل پچھلے بیانات میں گذر چکی۔۔

44:42) دین آسان ہے اس کو حاصل کرنے کا اللہ نے طریقہ بتا دیا کونو مع الصادقین۔۔۔۔

45:35) اللہ نے اپنے پیاروں کی نشانی بتا دی کہ وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلامًا۔۔۔۔فضول و لغو بات سے وہ الگ ہوجاتے ہیں۔۔۔۔

47:04) سالگرہ منانا ۔۔۔ان چیزوں میں کیا رکھا ہے؟۔۔۔اللہ والے ہمیں اللہ کا راستہ دیکھاتے ہیں۔۔۔

47:56) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آپ چلتے ہیں تو ہر قدم پرارادہ نہیں ہوتا کوئی نیت نہیں ہوتی تو اسی طرح ذکر اللہ کا معاملہ بھی ہے۔۔۔

48:58) جب کوئی اللہ کوراضی کرتا ہے تو سکون چین واطمینان یہ تو شروع کی چیزیں ہیں ا س سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی ذات ملتی ہے۔۔۔وہ شاہِ دو جہاں جس دل میں آئے۔۔۔مزے دونوں جہاں سے بڑھ کر پائے۔

52:23) اللہ معاف کرے آج اپنی بیٹیوں کو نامحرموں کے ساتھ باہر ملک میں پڑھانے کےلیے بھیجا جا رہا ہے اور جو بیٹی نیک بنے اللہ والی بنے وہ پسند نہیں ہے۔۔۔

54:28) مولوی کا مطلب کیاہے؟مولوی کا مطلب ہے مولا والا۔۔۔۔مولا والا کون ہے؟مولا والا وہ ہے جو اللہ کو راضی کرے چاہے وہ مزدور ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔

57:13) رزّق کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے کیا ہے اس لیے اس کی فکر نہ کریں کوئی پرندہ بھی اگر بھوک کی وجہ سے مرا ہو تو بتا دو!

57:38) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ مکمل کیا۔۔۔

58:05) کلمے پر موت کا مطلب کیا ہےْ۔۔۔۔

59:21) گناہ کو گناہ سمجھنا ۹۰ فیصد کامیابی ہے۔۔۔۔مثال کہ ایک آدمی اگر داڑھی کٹا رہا ہے اور وہ اس کو گناہ بھی سمجھ رہا ہے تو ایک نہ ایک دن وہ اس گناہ سے توبہ کرلےگا۔۔۔۔

01:01:12) اللہ تعالیٰ کےہاں پتا نہیں کہ کیسے کیسے لوگوں کی مغفرت ہوگی ایک ہندو لالہ جی کی داستان۔۔۔

01:02:12) اللہ معاف کرے آج جو اولاد نیک بنے وہ اچھی نہیں لگ رہی اور جواولاد رات دن گناہوں میں مبتلا ہے وہ اچھی لگ رہی ہے۔۔۔

01:04:35) شیطان ونفس ہمیں عجیب طریقے سے اُلّو بناتے ہیں۔۔۔

01:05:01) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں جب کسی شخص کو بناؤ سنگھار کرتےہوئے دیکھتا ہوں تو سمجھ لیتا ہوں کہ یہ شخص کمالات سے خالی ہے۔۔۔

01:07:15) ہم کیوں گٹر لائن سے ہٹ کر دین کی طرف نہیں آتے تاکہ اللہ کا دین سیکھ کر آگے پھیلائیں۔۔۔رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے۔

01:09:22) دُنیا نام ہے نماز نہ پڑھنے کا ،دُنیا نام ہے ماں باپ کو ناراض کرنے کا ،دُنیا نام ہے حرام کھانے کا۔۔۔

01:10:33) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دُنیا ایسی چیز ہے کہ جب یہ آتی ہے تو سینکڑوں پریشانیاں ساتھ لیکر آتی ہے اور جب جاتی ہے تو بھی سینکڑوں پریشانیاں دے کر جاتی ہے۔۔۔ایک چور کی حکایت جس نے گھوڑا چوری کیا تھااور حاصل ہونے والا سبق۔۔۔۔

01:14:16) حضرت مجد درحمہ اللہ کی دُنیاسے متعلق ایک اور حکایت۔۔۔اور حاصل ہونے والا سبق۔۔۔۔

01:18:23) نیک بننا اللہ تعالیٰ کی عطا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی ولایت کا دروازہ کھولا ہوا ہے۔۔۔

01:19:12) کیسے کیسے گہنگار اللہ والے بن گئے۔۔۔

01:22:27) گاوں کی مثال۔۔۔

01:24:22) خاندان میں جو غرباء ہیں مشکل میں ہیں اُن کو پوچھتے بھی نہیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries