مجلس   ۱۶       مارچ   ۲ ۲۰۲ء عشاء  :مجالس علم و حکمت سے تعلیم      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:39) مجالس ِعلم و حکمت:((اَللّٰہُمَّ وَاقِیَۃً کَوَاقِیَۃِ الْوَلِیْدِ)) اے اللہ! بچہ سانپ کے نقش و نگار سے فریب کھا کر اس سانپ کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے تو ماں فوراً اپنے بچہ کا ہاتھ کھینچ لیتی ہے اور سانپ کو پکڑنے نہیں دیتی اور کبھی آگ کی خوش رنگی بچہ کو فریب دیتی ہے اور وہ آگ میں ہاتھ ڈالنا چاہتا ہے تو ماں فوراً اس کو بچالیتی ہے اور آگ میں ہاتھ نہیں ڈالنے دیتی۔

03:40) اللہ تعالیٰ کی حکمتیں کون سمجھ سکتا ہے ۔۔۔

06:00) فرمایاکہ دُعا مانگنا ہے صرف پڑھنی نہیں ہے۔۔۔

07:08) دوسروں کے مال پر قبضہ کرنا کتنا بڑا گناہ ہے ۔۔۔

10:17) اے اللہ! آپ میری ایسی ہی حفاظت فرمائیے جیسے ماں اپنے بچہ کی کرتی ہے کہ اگر کبھی میں معاصی کے نقش و نگار پر فریفتہ ہو کر اس سانپ کو پکڑنا بھی چاہوں تو آپ مجھے بچا لیجیے اور نہ پکڑنے دیجئے اور میری حفاظت فرمائیے۔

11:18) توبہ کا راستہ اللہ تعالیٰ نے کھولا ہوا ہے۔۔۔

12:25) تقویٰ پر رزّق کا وعدہ اللہ تعالیٰ کا ہے۔۔۔

12:54) احقر راقم الحروف عرض کرتا ہے کہ دوپہر کا وقت تھا، حضرت ِاقدس مد ظلہ نے احقر سے اپنا ایک مضمون نقل کرنے کے لئے فرمایا، احقر نقل کرنے لگا، تھوڑا نقل کرنا باقی رہ گیا تھا کہ حضرت نے فرمایا کہ اب تھوڑا آرام کر لو۔

احقر نے عرض کیا کہ حضرت والا! کیا یہ مضمون آج ہی ضروری ہے؟ فرمایا کہ ہاں، آج ہوجاتا تو اچھا تھا، آج ہی حضرت ہردوئی دامت برکاتہم کو روانہ کر دیتا۔ احقر نے عرض کیا پھر میں نہیں سوتا تو فوراً فرمایا کہ نہیں، سوتا (سوتہ) تو ضروری ہے، بغیر سوتے کے کام نہیں بنتا۔ پھر احقر راقم الحروف سے فرمایا کہ اگر میرے کچھ مضامین شائع ہوجائیں اور لوگوں کو سنائے جائیں تو سامعین کے کان اعصاب ِسماعت کو بوسے دینے لگیں۔ (اس جملہ کی فصاحت و بلاغت بڑے بڑے فصحاء و ادباء کے لئے قابل ِرشک ہے کہ یہ درباری کلام ہے۔ احقر میر عفا اللہ عنہ)

14:42) ارشاد فرمایا کہ میں، مولوی ولایت صاحب اور حافظ ریاض الحق صاحب کے ساتھ انگور خرید رہا تھا اور وہیں ایک مسٹر بھی انگور خرید رہا تھا تو مجھے دیکھ کر اس مسٹر نے کہا کہ کیا مولوی لوگ بھی انگور کھاتے ہیں؟ تو فوراً میرے منہ سے برجستہ یہ جملہ نکلا کہ اچھا! کیا انگور صرف لنگور ہی کھاتے ہیں؟ وہ آدمی تھا بھی لمبا سا، اس جواب سے اس پر گھڑوں پانی پڑ گیا، بالکل حیرت سے سکتہ میں رہ گیا، آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور وہاں سے دُم دبا کر بھاگا، مولوی ولایت صاحب اور حافظ صاحب بھی ہنس پڑے۔

16:33) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے پاس ایک شخص کسی کو لایا جب وہ جانے لگا تو اس سے پوچھا کہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کو کیسے پایا تو کہنے لگایا سب صحیح ہے لیکن ایک بات سمجھ میں نہیں آئی وہ یہ کہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ بادام کھا رہے تھے۔۔۔

17:29) شبِ برات کا حلوہ۔۔۔اللہ معاف کرے اگر حضرت والا رحمہ اللہ سے نہ جوڑتے تو آج حلوہ کھانے کےلیے آمنےسامنے بیٹھے ہوئے ہوتے اور لمبی لمنی لائنیں لگی ہوئی ہوتیں۔۔۔۔

21:37) جب دین کی سمجھ نہ ہوتو پھر اعتراضات ہی ہوتے ہیں۔۔۔

25:37) ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یا د نہیں کرتے ۔۔۔ ایک شخص کا واقعہ جو آج ایک ۱۳ ،۱۴ سال کے بچے کو لے کر آیا تھا جو نہ بول سکتا تھا نہ چل سکتا تھا اور نہ ہی کچھ کھا سکتا تھا۔۔۔

29:49) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ سردی کہ موسم میں ایک کافی کے کپ سے جسم میں گرمی پیدا ہو سکتی ہے تو کیا حرام مال کا اثر نہیں ہوگا؟۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries