مجلس   ۱۷       مارچ   ۲ ۲۰۲ء عشاء  :زندگی کے مقصد کو سمجھیں       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:50) حسبِ معمول مظاہر حق جدید سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:50) اللہ تعالیٰ زندگی کا مقصد سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔

04:14) ایسے ویسے کیسے کیسے ہوگئے۔۔۔کیسے کیسے ایسے ویسے ہوگئے۔۔۔حضرت عبد اللہ اندلسی رحمہ اللہ کی ایک نظر خراب ہوئی تو پھر کیا ہوا۔۔۔اسی لیے کسی کو حقیر نہیں سمجھنا۔۔۔۔

05:51) جب شیخ کے پاس وقت لگائیں تو سب تعلقات ختم کردینے ہیں۔۔۔

07:56) المرء على دين خليله فلينظر أحدكم من يخالل۔۔۔ہر ایک اپنے گہرے دوست کو دیکھ لے کہ اس کا گہرہ دوست کون ہے۔۔۔؟

08:55) لندن کے ایک ڈاکٹر صاحب کا ذکر جو ماشاء ایک مدرسہ بھی چلاتے ہیں اور ڈاکٹر ی بھی کرتے ہیں۔۔۔

11:03) جس طرح زُکا م کا علاج نہ کرانے سے آہستہ آہستہ بڑی بڑی بیماریاں لگ جاتی ہیں تو اسی طرح اگر بدنظری کا علاج نہ کرایا تو اللہ معاف کرے پھر اس کا انجام کیسا ہوتا ہے برصیصا کا واقعہ۔۔۔

15:14) جو بدنظریا ں کرتا ہے تو اس کو بیوی اچھی لگے گی؟کبھی بھی نہیں ۔۔۔

17:56) دین آسان ہے لوگوں نے مشکل بنایا ہوا ہے۔۔۔

21:02) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات: حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو شیخ خود کچھ نہ کرے اُس کی تعلیم میں برکت نہیں ہوتی گو خود اُس کو کچھ حاجت نہ رہے۔۔۔

24:04) جعلی پیر کس کس طرح لوٹتے ہیں ایک صاحب کا ذکر جس کا خود ذاتی گھر نہیں لیکن جعلی پیر نے اتنا لوٹا کہ جعلی کا تو گھر بن گیا لیکن یہ بے چارہ ایسے ہی وقت گزار رہاہے ۔۔۔

26:21) حضرت شیخ اکبر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب شیخ خود دوام اختیا ر نہیں کرتا تو اگر یہ اپنی نگرانی نہیں کرتا توعجب نہیں کہ یہ دھوکے میں پڑجائے اور آہستہ آہستہ طبیعتِ قدیمہ اس کو کھینچ لے۔۔۔

30:27) ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا آپ ﷺ کی تعلیمات پر فدا کاری کا ایک واقعہ۔۔۔

32:16) اپنے ماتحتوں کےساتھ کیسا رویہ اختیا ر کرنا چاہیے۔۔۔

35:21) فرمایا کہ بہت سے مشائخ کو دیکھا گیا کہ وہ اپنے مرتبے سے نیچے گِر گئے۔۔۔

38:47) ایک شخص نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے شکایت کی کہ ذکر میں مزہ نہیں آتا اس کو جواب۔۔۔

41:54) غیب کا علم سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا۔۔۔

45:42) فیروز نام رکھنا کیسا ہے۔۔۔؟

46:34) فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نیک لوگوں کو ایک نور عطا فرماتے ہیں جس سے اُن کو حقائق کا علم عطا ہوجاتا ہے۔۔۔

49:18) خدا کی قسم اللہ نے پہلے ہر گناہ چھوڑنے کی ہمت دی پھر اس کے بعد فرمایا کہ گناہ نہ کرو۔۔۔۔

51:03) بخاری شریف کی حدیث پاک ہیکہ زناالعین النظر۔نظر بازی آنکھوں کا زنا ہے۔۔۔۔

52:07) فرمایا کہ ذکر کے وقت ثمرات کا منتظر نہ رہے اور نہ ہی کوئی کیفیت یا حالت ذہن میں رکھے۔۔۔

54:07) فرمایاکہ ثمرات کی روح اجر وقُرب ہے ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries