جمعہ بیان    ۱۸        مارچ   ۲ ۲۰۲ء :شبِ براءت میں کرنے والے اعمال       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان کے آغاز میں جناب سلمان سیف نے اشعار پڑھے۔۔

18:50) پھر کچھ دیر حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب کا بیان ہوا۔۔

25:13) بیان کا آغاز ہوا۔۔

25:19) رمضان شریف میں وقت لگانا کیوں لگانا ہے ۔۔۔

25:49) دو انجن ایک انجن رمضان شریف کا اور دوسرا صحبتِ اہل اللہ۔۔

26:44) اعتراض انسان کو مار دیتا ہے۔۔اس لیے شیخ سے مناسبت نہیں اور جڑ گئے تو رہا سہا دین بھی چلا جائے گا۔۔۔ : ’’من اعترض علی شیخہ ونظر الیہ احتقارا فلا یفلح ابدا‘‘ جس نے اپنے شیخ پر اعتراض کیا اور اس کو حقارت کی نظر سے دیکھا وہ کبھی فلاح نہیں پاسکتا۔

27:40) رحمت کا ابر بن کر جہاں بھر میں چھائیے میں چل رہا ہوں آپ میرے ساتھ آئیے۔۔

28:46) سچے شیخ کی علامات کیا ہیں ایک یہ کہ اس کے پاس آنے والے اکثر غرباء ہوں اور دوسرا یہ کہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس کے متعلقین میں سے اکثر کا ظاہر درست ہو۔۔۔

30:21) اللہ تعالیٰ کے قرب کی شراب ازلی بھی ہے اور ابدی بھی ہے۔۔۔

32:12) جو جس سے محبت کرتا ہے اُسی کی نقل کرے گا جو آپ ﷺ سے محبت کرتا ہے وہ آپﷺ کی نقل کرتا ہے۔۔۔

34:09) رمضان المبارک میں دو دُعائیں خاص طور پر مانگیں ایک جنت کو طلب کرنا اور دوسراجہنم سے پناہ چاہنا۔۔۔

35:20) خانقاہ میں وقت لگانے والوں کےلیے نصیحت کہ کیسے وقت لگا نا ہے ۔۔۔حضرت مولانا عبدالحمید صاحب ساؤتھ افریقی دامت برکاتہم کی بات کے جب حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس آتے تھے تو صرف جاتے وقت جوتے پہنتے تھے۔۔۔

40:21) شب برات کے پٹاخے۔۔۔جوچیز شریعت وسنت سے ثابت نہیں وہ بدعت ہے۔۔۔

41:36) ہر کام کے لیے ذریعہ ہے تو اللہ تعالیٰ کو پانے کے لیے ذریعے کی ضرورت نہیں ؟اسی لیے کسی اللہ والے سے اصلاح کرانی فرض ہے۔۔۔

46:55) بڑے بڑے اکابرین نے کسی نہ کسی اللہ والے سے تعلق قائم کیا اوراپنی اصلاح کرائی۔۔۔۔

47:49) حدیث ِقُدسی ہے جس کا مفہوم ہیکہ جو اللہ والوں کو ستاتے ہیں اُن کواذیت دیتے ہیں اُن کی غیبت کرتے ہیں اُن کے لیے اللہ تعالیٰ کا اعلانِ جنگ ہے۔۔۔

49:13) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مولوی بات بناتا نہیں مولوی بات بتاتا ہے کہ اگرایسا جملہ کہے دیا تو کلمے کی تجدید کرنی پڑے گی۔۔۔۔

50:41) سب سے بڑی کامیابی گناہ کو گناہ سمجھنا ہے۔۔۔

51:19) شب ِ برات عبادت کی رات تو ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ گناہوں سے بھی بچنا ہے۔۔۔

53:46) شب ِبرات کے دن قبرستان جانا اور کوالیاں سننا اللہ معاف کرے یہ کہاں سے ثابت ہے ۔۔۔

56:43) لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة آپﷺ کس کے لیے نمونہ ہیں لمن كان يرجو الله ۔

58:19) براق کی سپیڈ کے بارے میں اعتراض کرنے والے آج کل کی جدید ٹیکنالوجی کو تو مانتے ہیں کے ایک سیکنڈ میں یہاں کی آواز کینیڈا امریکہ میں جاسکتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے لیے کیا مشکل ہے کہ ایک لمحہ میں براق کو زمین سے آسمان پر لے جائیں۔۔۔

01:01:02) اللہ معاف کرے یہودو نصاریٰ کی بات تو سمجھ میں آتی ہے لیکن آپﷺ کی بات سمجھ میں نہیں آتی۔۔۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلاَ تَقْرَبُوهَا۔اور آج ہمیں یہ حدود سمجھ میں نہیں آتیں۔۔۔

01:06:06) بدعت کس کو کہتے ہیں؟جو قرآن پاک ،حدیث پاک ،صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین اور تابعین رحمہم اللہ سےثابت نہ ہو ۔۔۔بدعتی شخص کوفرشتے حوضِ کوثرپرآنے سےروک دیں گے۔۔۔

01:10:14) شبِ برات کو آتش بازی کرنا یہ اسراف بھی ہے اور دوسروں کو اذیت دینا بھی ہے اسی طرح شبِ برات کے دن قبرستان جانا آپﷺ زندگی میں صرف ایک مرتبہ جنت البقیع میں تشریف لے گئے تھے۔۔۔۔

01:15:10) شعبان کی پندرھویں رات میں اللہ تعالیٰ متوجہ ہوتا ہے، سب مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے مگرمشرک اور کینہ رکھنے والے شخص کی مغفرت نہیں کرتا، اور دوسری روایت کے مطابق نہ قطع رحمی کرنے والے کی،نہ پاجامہ ٹخنے سے نیچے لٹکانے والے کی،نہ شرابی کی اور نہ ماں باپ کی نافرمانی کرنے والوں کی مگر یہ کہ وہ توبہ کرلیں اور ماں باپ کو راضی کرلیں تو ان کی بھی مغفرت ہوجائے گی۔

01:19:47) اب اس رات میں کیا کیا گڑ بڑ ہوتی ہیں وہ بھی سمجھ لیجیے۔ سنت تو صرف رات کو جاگنا، قبرستان جانا اور اگلے دن کا روزہ رکھنا ہے لیکن اگر قبرستان میں بے پردہ عورتیں پھر رہی ہوں تو پھر وہاں نہیں جانا چاہیے۔۔۔

01:21:40) داڑھی رکھنا تینوں طرف سے رکھنا واجب ہے اور بڑی مونچھ رکھنا بھی نہیں چاہیے اور بڑی مونچھ کیا ہے؟

01:23:15) علماء سے نفرت کرنا اُن کی غیبت کرنا کتنا بڑا گناہ ہے کیا ہماری اولاد غلطی نہیں کرتی؟اور جب کسی عالم سے کوئی غلطی ہوجائے تو پیچھے پڑ جاتے ہیں ہر جگہ وائرل کرتے ہیں۔۔

01:24:04) بوڑھا آدمی داڑھی منڈا کر نوجوان کو تنگ کررہا ہے اعتراضات کررہا ہے۔۔۔بوڑھا آدمی اپ ٹو ڈیٹ بننے کی کوشش میں ہے۔۔

01:25:34) صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی کیسی اتباع تھی۔۔واقعہ۔۔۔

01:27:03) آج غصے میں ہمارا کیا حال ہے بیوی کو مارنا فورا طلاق دے دینا۔۔۔

01:28:07) جو حرام مال کھایا واپس نہیں کیا رشوت لینا کتنوں کی بدعائیں لینا ہمیں پتا نہیں کہ سانپ بچھو بن کر ہمیں ڈسے گا۔۔۔

01:29:03) شعبان کی پندرھویں رات میں اللہ تعالیٰ متوجہ ہوتا ہے، سب مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے مگرمشرک اور کینہ رکھنے والے شخص کی مغفرت نہیں کرتا، اور دوسری روایت کے مطابق نہ قطع رحمی کرنے والے کی،نہ پاجامہ ٹخنے سے نیچے لٹکانے والے کی،نہ شرابی کی اور نہ ماں باپ کی نافرمانی کرنے والوں کی مگر یہ کہ وہ توبہ کرلیں اور ماں باپ کو راضی کرلیں تو ان کی بھی مغفرت ہوجائے گی۔

01:29:30) شب ِبراء ت کی بدعات:۔ اب اس رات میں کیا کیا گڑ بڑ ہوتی ہیں وہ بھی سمجھ لیجیے۔ سنت تو صرف رات کو جاگنا، قبرستان جانا ۔۔۔

01:29:53) کیا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس مال نہیں تھا اور کیسی آپ ﷺ سے محبت تھی تو پھر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ نے کیوں چراغ جلائے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ جن کے نام کے ساتھ غنی لگا ہوا ہے انہوں نے چراغ جلائے...جی جلائے چراغ جلائے لیکن اپنے خﷺن کے چراغ جلائے ۔۔اور نوجوان بڑے خوش ہوتے ہیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں اعتراضات کرکے اور سن کر خوش ہوتے ہیں ارے ان کو معلوم نہیں کہ اپنی قبر اور دوزخ کو بھر رہے ہیں قبر میں جائیں گے تو پتا چلے گا۔۔۔

01:32:31) آتش بازی اور فرشتوں کی بد دعا۔۔

01:32:54) پندرہ شعبان کو حلوہ پکانے کی بدعت:۔ پہلے ان کو کھلاؤ حلوہ، پھر پیٹ میں مچاؤ بلوہ تاکہ یہ نہ دیکھنے پائیں اﷲتعالیٰ کا جلوہ۔

01:33:42) تین جملے ہمیشہ یاد رکھیں حلوہ،بلوہ اور جلوہ۔۔

01:34:56) حضرت مفتی عبدالروف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کی کتاب شبِ مغفرت سے ملفوظ۔۔۔

01:37:06) اس رات میں اللہ تعالی کی رحمتوں کا مقابلہ گناہوں سے کرتے ہیں،ٹی وی،ہوٹلوں پر بیٹھنا،موبائل فون کی خرافات میں لگنا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries