اتوار مرکزی  مجلس   ۲۰        مارچ   ۲ ۲۰۲ء    :ہم نظر بچائیں اور حسینوں سےدوری اختیار کریں    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

23:23) بیان سے پہلےاشعار کی مجلس ہوئی اور حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب دامت برکاتہم نے مختصر بیان کیا۔۔۔

23:24) ان اولیاء الا المتقون۔ظاہر جلدی بن جاتا ہے لیکن باطن پر آخری سانس تک فکر کرنی ہے۔۔۔۔

25:54) ساری دُنیا کی سلطنت مل جائے ہیرے مل جائیں گولڈ مائینڈ مل جائیں لیکن سکون چین واطمینان اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس رکھا ہے۔۔۔

27:56) انٹر نیشل ڈیمانڈ ہے سکون چین اوراطمینا ن لیکن لو گ اس کو کہاں تلاش کررہے ہیں شراب میں ڈرکس میں گناہوں میں لیکن یہ چین سکون واطمینان اللہ تعالیٰ نے اپنی یاد میں رکھا ہے۔۔۔

30:08) جو جس سے محبت کرتا ہے اُسی کی نقل کرےگا۔۔۔

31:17) دورانِ مجلس ایک صاحب موبائل استعمال کررہے تھے اس پر نصیحت کہ اگر مجبوری کی وجہ سے استعمال کرنا ہے ہی تو پھر باہر جاکر بات کریں۔۔۔جب عزمت نہ ہو تو پھر ان چیزوں کا دھیان نہیں رہتا۔۔۔۔

33:45) کسی صاحب کا ذکر جس کے موبائل پر موسیقی لگی ہوئی تھی پھر اُس کو نصیحت کی کہ آپﷺ نے فرمایا کہ میں گانا باجا مٹانے آیا ہوں اور گانا نفاق بے ایمانی کو اس طرح اُگاتا ہے جیسا کہ پانی کھیتی کو اُگاتا ہے اور گا نا زنا کا منتر ہے۔۔۔۔حضرت تائب صاحب کا شعر ہے کہ چند دن گانا بجانے سے بچ جائیے ۔۔۔پھر شوق سے جنت میں گاتے بجاتے جائیے۔۔۔۔پھر پتا چلا کہ وہ صاحب رونے لگے کہ نصیحت دل میں اُتر گئی اور کتابیں پڑھنی بھی شروع کردی۔۔۔

38:35) پھر حضرت نے فرمایاکہ جو اللہ کو پانے کی فکر کرے گا اللہ اس کو مل ہی جائیں گے۔۔۔

40:11) کسی صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ سے پوچھا کہ حضرت اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ کہ اللہ کے ذکر ہی میں دل کا سکون ہے تو میں ذکر کرتا ہوں لیکن سکون نہیں ہے تو حضرت نے اس کی وجہ ارشاد فرمائی کہ جس طرح مچھلی کو پانی کی گہرائی میں سکون ملتا ہے تو اسی طرح اللہ تعالیٰ سے ایسا گہرا تعلق ہونا چاہیے ہم تو اس کے ساتھ ساتھ گناہ بھی کر رہے ہیں اس لیے ہمیں ذکر کے ساتھ سکون نہیں مل رہا۔۔۔

44:31) اگر یہاں بیٹھے بیٹھے ہی ہم اللہ سے معافی مانگ لیں تو ہم اللہ کے پیارے بن جائیں گے ۔۔۔

45:06) صغیرہ گناہ بھی بار بار کرنے سے کبیرہ بن جاتا ہے۔۔۔

45:42) ہم جب تک اللہ تعالیٰ کی یاد کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اُس وقت تک تو ہم زندہ ہیں لیکن جُوں ہی اللہ کی یاد سے غافل ہوگئے تو روحانی موت آگئی جیسا کہ ایک پتا درخت سے گِر جائے تو جب اس پر قدم رکھو تو چرچر کر کہ وہ ختم ہوجاتا ہے۔۔۔

47:20) حضرت والا رحمہ اللہ کی زندگی کا سب سے پہلا شعر ۔۔دردِ فرقت سے مرا دل اس قدر بے تاب ہے۔۔۔جیسے تپتی ریت میں ایک ماہی بے آب ہے۔۔۔

48:33) ماہِ رمضان ہے عہد وفا کی تجدید ۔۔۔ناصر رو رو کہ اُن کو منا لینے دو۔۔۔

49:52) يا أيها الذين آمنوا كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم لعلكم تتقون۔۔۔رمضان سے پہلے ہی ہم گناہ چھوڑ دیں رمضان آنے کا انتظار مت کریں۔۔۔

50:34) بدنظری حرام ہے حضرت والا رحمہ اللہ نے ایک بیان میں فرمایا کہ شیطان ہمیں ناف سے اُوپر گورے گال کا لے بال دیکھا کر ناف سے نیچے گندے مقامات کی طرف Push کرتا ہے ۔۔۔

53:03) موبائل کی تباکاریاں ۔۔۔۔تیراں سال کی لڑکی گھر چھوڑ کر بھاگ گئی۔۔۔۔۔

55:06) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حرام عشق عذاب الہی ہے۔۔۔

56:09) حضرت مجدد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان پڑھائیوں نے ہمیں حُریت پسند بنا دیا ہے۔۔۔سانڈ کا کام کیا ہے جہاں چاہے منہ مار لے ہم کھلے سانڈ نہیں ہیں ۔۔۔

58:35) حرام عشق سے نکلنے کا طریقہ۔۔۔جو لڑکی نامحرم سے بات کرتی ہے اُس کے ساتھ عشق لڑا رہی ہے کیا وہ آپ ﷺ کی وفا دار ہے اپنے ماں باپ کی وفا دار ہے ؟نہیں ہے تو پھر وہ آپ کی کیسے وفا دار بن جائے گی۔۔۔؟

01:01:49) جو لیلاؤں کو حُسن دیتا ہے جس دل میں آئے گا تو اُس دل کی کیا حالت ہوگی۔۔۔؟

01:02:53) ایک نظر اپنی ہونے والی بیوی کو دیکھنے سے متعلق حضرت مولانا سلیمان گانجی صاحب کی بات کہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ نےکیا نصیحت کی۔۔۔؟

01:06:17) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کی نصیحت کہ شوہر کو اگر مٹھی میں لینا ہے تو تین کام کر لو(۱)جب وہ جائے تو دروازے تک جاؤ (۲)شوہر کہ آنے سے پہلے تیار رہو (۳)شوہر کے ماں باپ کی خدمت کرو۔۔۔

01:08:22) جس شادی کی ابتدا ہی گناہ کبیر ہ سے ہو تو پھرآگے کیا ہوگا۔۔۔

01:10:22) شادی شدہ کوکیسے رہنا چاہیے ؟

01:13:26) خواتین کو نصیحت کے ماشاء اللہ شرعی پردہ تو ہے لیکن مدرسے آتے جاتے ہوئے آنکھوں کی حفاظت بھی ہے؟۔۔۔

01:15:28) اگر کسی نامحرم سے ناجائز تعلق ہوگیا ہے تو سب سے پہلے سچی توبہ کریں پھر اپنی سم تبدیل کردیں۔۔۔اس موبائل میں ساری دُنیا کی بےغیرتیاں آگئیں ہیں۔۔۔

01:19:05) اسی لئے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے نام پر قلب سے غیر اللہ کو نکال دو :۔ نکالو یاد حسینوں کی دل سے اے مجذوبؔ خدا کا گھر پئے عشقِ بُتاں نہیں ہوتا

01:21:33) ماں باپ کیسے چاہیں گے کہ میری اولاد ہر وقت گند میں رہیں ماں بول بول کر تھک جاتی ہے اولاد سمجھتی ہے کہ ماں سو گئی لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ ماں کے آنسو تکیے میں جذب ہورہے ہیں۔۔

01:23:56) آج ماں باپ سے بات کرنے کو تیار نہیں ہوتے بیٹھنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔۔

01:25:40) ماں باپ کو اولڈ ہاوس میں داخل کرادیتے ہیں۔۔

01:28:37) والدین کے حقوق پر درد بھری نصیحت۔۔۔

01:30:55) یہ والدین کا مضموم بڑا حساس مضمون ہے ۔۔بدنظری،حسینوں کے ہر وقت چکر میں پھر ماں باپ اچھے بھی نہیں لگتے۔۔

01:35:01) اللہ تعالی ہم سب کو سچی توبہ کی توفیق نصیب فرمائیں۔۔۔

دورانیہ 1:32:02

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries