مجلس   ۲۲        مارچ   ۲ ۲۰۲ءفجر    :مجذوبوں  کی حقیقت         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:43) شیخ کی اطاعت کرنا در حقیقت شریعت و سنت کی اطاعت ہے کیونکہ شیخ شریعت و سنت کی بات بتلاتا ہے۔۔۔

01:13) اے اللہ آپ کی خوشی جنت سے بڑھ کر ہے اور دوزخ سے بھی زیادہ خطرناک اللہ تعالی کو ناراض کرنا ہے۔۔

03:47) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظ کہ مجذوبوں کی صحبت سے بچنا چاہیے۔۔۔

07:33) بعض لوگ ایسا لگتا ہے بہت زیادہ نظر کی حفاظت کرتے ہیں... بعض لوگ سر جھکائے مراقبہ میں ہیں، معلوم ہوتا ہے کہ بہت صوفی آدمی ہیں۔۔ یوں تو بگلہ کی طرح تجھ کو مراقب دیکھا جوں ہی مچھلی کو دبوچا تو ترا راز کھلا بگلہ آنکھ بند کر کے بیٹھا رہتا ہے اور جب مچھلی کو دیکھتا ہے تو جلدی سے منہ میں رکھ لیتا ہے تب معلوم ہوتا ہے کہ بہت ہی چالباز اور مکار ہے۔ تو یہ سمجھ لو کہ ایسا صوفی معتبر نہیں جو حسینوں کو دیکھ کر ہڑپ کرلے، بگلہ بھگت نہ ہو، اصلی صوفی وہ ہے جو حسینوں کو نظر اٹھا کر نہیں دیکھتا۔

08:57) مجذوبوں کی حقیقت۔۔

11:21) اللہ تعالی سے جذب کی بھیگ مانگنی ہے۔۔

13:30) ایک صاحب کا ہر وقت کہ یااللہ جذب فرمالیں نماز وغیرہ کچھ نہیں اس کو ایک گاوں والے نے کیسا سبق سکھایا واقعہ۔۔۔

16:20) طلباء کو نصیحت کہ جب یہاں اتنے اچھے ماحول میں عمل نہیں نماز میں بھاگ بھاگ کر پہنچ رہے ہیں۔۔

19:11) کسی کو اذیت دینا اچھی بات نہیں کبھی کبھی دل میں بہت بوجھ ہوتا ہے کہ تخصص کیوں کھولا ہر وقت کسی کو مقرر کرو ورنہ نماز میں اٹھ نہیں رہے طلباء کو درد بھری نصیحت۔۔فرمایا کہ بہت بوجھ ہوتا ہے کہ تخصص کیوں کھولا اگر میرے ہاتھ میں ہوتا اگلے سال بند کردیتا ۔۔۔

20:26) مری زندگی کا حاصل مری زیست کا سہارا ترے عاشقوں میں جینا، ترے عاشقوں میں مرنا مجھے کچھ خبر نہیں تھی ترا درد کیا ہے یارب ترے اولیاء سے سیکھا ترے سنگ درپہ مرنا کسی اہل دل کی صحبت جو ملی کسی کو اخترؔ اسے آگیا ہے جینا اسے آگیا ہے مرنا

25:39) جو دنیا میں لگے ہیں وہ فجر نماز پہلی صف میں پڑھ رہے ہیں۔۔۔اب جب والدہ دیکھے گیں محلے والے دیکھے گیں کہ پندرہ سال پڑھ کر آیا لیکن فجر نماز میں غائب ہوٹلوں پر بیٹھا ہوا ہے۔۔

28:25) مولانا رومی رحمہ اللہ کی نصیحت جوحضرت مفتی نعیم صاحب کی کتاب سے حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائی۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries