مجلس   ۲۲        مارچ   ۲ ۲۰۲ءعشاء :زُہد اس طریق کا پہلا قدم ہے          !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:08) مجلس میں ایک مولانا دائیں طرف چُھپ کر بیٹھے تھےاُن کو سامنے بیٹھایا اور فرمایا کہ دوستوں کی آنکھو ں سے مال ملتا ہے۔۔۔

01:09) فرمایا کہ حضرت مولا نا زکریا صاحب رحمہ اللہ ہنسی کی احادیث مبارکہ کے بعد فائدے میں فرماتے ہیں کہ جب ہنسی کی بات آئے توہنسنا چاہیے۔۔۔

03:42) کونسی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے ؟جو گناہ کے ساتھ ہو ،کسی کی غیبت ہو رہی ہو ۔۔۔

06:28) ایک عیسائی جو غرفہ میں آیا تھا اُس کو جو نصیحت کی اس کا ذکر۔۔۔فرمایا کہ اسلا م حفاظت کرتا ہے کوئی ثابت نہیں کرسکتا کہ مسلمانوں نےکسی کو ایسے ہی قتل کیا ہو۔۔۔جہاں جہاد ہوا بھی ہے وہ بھی اتنے ظلم کے بعد ۔۔۔ظالموں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو کتنے ظلم سے شہید کیا ان کا کیا جرم تھا۔۔۔۔حضرت سمیّہ رضی اللہ عنہا کا کیا قصور تھا اُن کو کسی ظلم سے شہید کیا۔۔۔۔معلوم تو کچھ ہے نہیں اور میڈیا پر آکر ایسے ہی بکواس کرتے ہیں۔۔۔ابو جہل نے آپﷺ پر کیسے اُونٹ کی اُجڑی ڈالی ۔۔۔

16:21) ہمارا دین ہمیں یہ سیکھاتا ہے کہ سوفیصد عمل کرنا ہے۔۔۔

16:46) تاریخ کی کتاب بھی پوچھ کر پڑھنی چاہیے کہ کون سی پڑھیں۔۔۔۔

17:23) دین میں ۹۷فیصد کوئی اختلاف نہیں صرف تین فیصد اختلاف ہے پہلے ۹۷ فیصد پر تو عمل کریں۔۔۔

22:11) ایک جعلی امام صاحب کا لطیفہ۔۔۔

22:51) حضرت امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین قسم کے لوگوں کو تفسیر کا علم نہیں دیاجاتا (۱)جو گرامر کےساتھ عربی نہ پڑھا ہوا ہو(۲) جو گناہ پر اصرار کر رہا ہو (۳)جو دوسری تفسیریں دیکھ کر اپنا مطلب نکالتا ہو۔۔۔

23:38) حافظہ تیز کرنے کے نسخے(۱) مسواک کرنا(۲)روزے رکھنا(۳)تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کرنا۔

24:03) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر چاہتے ہو کہ تنگد ستی دور ہوجائے تو تین باتوں کا اہتمام کریں (۱)قرآن پاک کی تصحیح (۲)قرآن پاک کا ادب (۳)قرآن پاک پڑھانے والے کا اکرام۔

25:49) حضرت والا رحمہ اللہ ہنسنے ہنسانے والے تھے حضرت والا رحمہ اللہ حدیث شریف کی نصیحت کرتے تھے کہ لہجہ نرم،ہونٹوں پر تبسم،چہرے پر شگفتگی،مخلوقِ خدا پر رحمت وشفقت۔

28:43) حسبِ معمول مظاہر حق سے آپ ﷺ کی کرامات اور معجزات مبارکہ سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

44:23) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات :ارشاد فرمایا کہ زُہد اس طریق کا پہلاقدم ہے۔۔۔

46:23) ارشاد فرمایا کہ عارف طالبِ دُنیا نہیں ہوتا بلکہ طالبِ آخرت ہوتا ہے۔۔۔

50:15) ارشاد فرمایاکہ الحمدُ للہ میں کسی کو اپنا معاون ومددگار نہیں سمجھتا۔۔۔

53:07) مجلس کے درمیان ایک صاحب (جو غرفۃ السالکین میں وقت لگا رہے تھے) وضو کر نے چلے گئے تھے اور کافی دیر بعد آئے اس پر نصیحت ۔۔۔

57:43) ہر وقت باوضو رہنے سے متعلق حضرت مولانا عبدالحمید صاحب ساؤتھ افریقی دامت برکاتہم جو حضرت والا رحمہ اللہ کے خلیفہ بھی ہیں اُنہوں نے سوال کیا تو حضرت والا رحمہ اللہ نے جواب دیا کہ مولا نا ہمارےاعضاء کمزور ہیں بیماریاں جلدی جلدی لگ جاتی ہیں میرا مشور ہ یہ  ہیکہ مولانا ہر وقت آنکھوں کے باوضو رہو۔۔۔

01:03:02) جو شیخ پر اعتراض کرے گا وہ کبھی فلاح نہیں پائے گا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries