مجلس   ۲۳        مارچ   ۲ ۲۰۲ءعشاء :زبان و رنگ کا اختلاف اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:40) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی

12:14) بیعت فرض نہیں اصلاح فرض ہے۔۔۔

13:46) کونو مع الصدقین عطائے نسبت بقائے نسبت ارتقاء نسبت کا ذریعہ ہے۔۔۔

14:23) عادت اللہ یہی ہے کہ جس کو اللہ تعالی نے اپنا ولی بنایا کسی ذریعے سے بنایا ہے۔۔

16:37) یہ اکڑ کہاں سے ختم ہوگئی۔۔

17:01) اچھے اخلاق کہاں سے آئیں گے؟

17:23) مقصود کیا ہے یہ منزل کا پتا چل جائے تو پھر صرف چلنا ہے۔۔۔

18:16) میرے گھر میں شرعی پردہ ہے ۔۔گھر میں اخلاق کیسے ہیں یہ ہے اللہ کا دوست بننا کہ اپنے اخلاق اچھے ہوں۔۔۔

19:24) اے دل ایں شکر خوشتر یا آنکہ شکر سازد اے دل یہ چینی زیادہ میٹھی ہے یا چینی کا پیدا کرنے والا زیادہ میٹھا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ گنّوں میں رَس نہ پیدا کریں تو سارے گنّے مچھردانی کے ڈنڈوں کے بھائو بک جائیں کوئی انہیں پوچھے گا بھی نہیں۔ اور فرماتے ہیں ؎ اے دل ایں قمر خوشتر یا آنکہ قمر سازد یہ چاند زیادہ حسین ہے یا جس نے چاند میں حسن پیدا فرمایا ہے وہ زیادہ حسین ہے۔

22:05) یہ غم خوش نصیبوں کو ملتا ہے جائز ناجائز کا غم۔۔۔ ترے غم کی جو مجھ کو دولت ملے غم دو جہاں سے فراغت ملے محبت تو اے دل بڑی چیز ہے یہ کیا کم ہے جو اس کی حسرت ملے ؎ ترے غم کی جو مجھ کو دولت ملے غم دو جہاں سے فراغت ملے محبت تو اے دل بڑی چیز ہے یہ کیا کم ہے جو اس کی حسرت ملے اﷲ کی محبت کے درد کا نام غم ہے، یہ دنیاوی غم نہیں ہے اگر یہی غم مل جائے کہ آہ مجھے اﷲ کا غم نہیں ملاتو سمجھ لو اسے بہت کچھ مل گیا، اگر یہ تمنا مل جائے تو سمجھ لو وہ بہت کچھ پا گیا۔ ۔۔

24:31) شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی کونومع الصدقین پر ایک اہم ملفوظ۔۔

25:58) اللہ والی دوستی کا انعام کہ عرش کا سایہ ملے گا قیامت کے دن۔۔

27:01) زبان و رنگ کا اختلاف اللہ تعالی کی نشانی ہے۔۔

29:47) یہ لسانیت پر لڑنا سوءِ خاتمہ کا اندیشہ ہے۔۔

30:47) ہمارا دین کتنا پیارا ہے کہ کافر سے نفرت حرام لیکن کفر سے نفرت واجب۔۔۔

32:15) شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا بقیہ حصہ۔۔

37:02) ایک بدنظری پر ہزار تہجد کا نور چلا جاتا ہے۔۔۔

39:08) جب سی سی کیمرے سے ہم کتنا ڈرتے ہیں کوئی کام کرتے ہیں تو دس بار سوچیں گے کہ ریکارڈ میں آجائے گا تو الیوم نختم علیٰ افواھھم وتکلمنا ایدیھم وتشہد ارجلھم بما کانوا یکسبون انسان سے زندگی میں جو گناہ ہوتے ہیں، اس پر چار گواہ بن جاتے ہی یومئذ تحدث اخبارھا ایک گواہ تو زمین ہے جس پر گناہ ہوتے ہیں۔ دوسرا ہے الیوم نختم علیٰ افواھھم وتکلمنا ایدیھم وتشہد ارجلھم بما کانوا یکسبون جن اعضاء سے گناہ صادر ہوتا ہے وہ شاہد بنتے ہیں۔ تیسرا گواہ صحیفۂ اعمال ہے۔ واذا الصحف نشرت چوتھا گواہ ہے کراماً کاتبین یعلمون ما تفعلون تو چار گواہ تیار ہوگئے۔

42:01) خانقاہ کا کیا فائدہ ہوتا ہے تھانہ بھون کا ایک واقعہ۔۔۔

42:42) شیطان کے پاس ایک عین نہیں تھا اس لیے مردود ہوگیا۔۔۔

44:29) مدینے شریف کا کتنا ادب کرنا ہے۔۔۔

45:25) مدینے شریف کی بے ادبی پر دو واقعات۔۔۔

47:03) کسری بادشاہ کے دو سفیر اس حالت میں سرور دو عالمﷺ کی خدمت میں پہنچے کہ بڑی بڑی مونچھیں تھیں اور داڑھی منڈائی ہوئی تھی تو ان کو دیکھ کر حضورﷺ نے تکلیف سے چہرہ مبارک کو پھیر لیا اور فرمایا وَیْلَکُمَا مَنْ اَمَرَکُمَا بِھٰذَا قَالَآ اَمَرَنَا رَبُّنَا کِسْرٰی فَقَالَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَلٰکِنْ اَمَرَنِیْ رَبِّیْتمہیں کس نے ایسا برا چہرہ بنانے کا حکم دیا ہے؟کہا ہمارے بادشاہ (جس کو وہ اپنا رب کہتے تھے)کسریٰ نے۔آپﷺ نے فرمایا کہ لیکن میرے رب نے مجھے داڑھی کو بڑھانے اور مونچھوں کو کٹانے کا حکم دیا ہے۔۔ 51:05) علماء کی خبر پوچھنی ہے تو باخبر سے پوچھو۔۔

51:54) ٹیلیویزن کے حرامہونے پر دلیل۔۔پردہ دل کا ہوتا ہے اس پر دلائل۔۔

54:32) پردہ مرد و عورت دونوں پرواجب ہے ضرت عبداﷲ بن ام مکتوم نابینا صحابی جب آئے تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی وہاں دو بیویاں حضرت میمونہ اور حضرت اُمِّ سلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہما موجود تھیں۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اِحْتَجِبَا اے میری بیویو! پردہ کرلو تو ہماری ان دونوں مائوں نے، سرورِ عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی دونوں بیویوں نے عرض کیا: { اَلَیْسَ ھُوَاَعْمٰی لاَ یُبْصِرُنَا وَلاَ یَعْرِفُنَا} کیا عبداﷲ ابن مکتوم نابینا نہیں ہیں وہ ہم کو کیسے دیکھیں گے؟ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: { اَفَعَمْیَاوَانِ اَنْتُمَا اَلَسْتُمَا تُبْصِرَانِہِ } کیا تم دونوں بھی نہیں دیکھتی ہو؟ کیا تم بھی اندھی ہو؟ کیا تم دونوں بھی نابینا ہو؟ جب اﷲ نے اپنے معصوم پیغمبر کی پاکیزہ بیویوں کو حضرت عبداﷲ ابن مکتوم جیسے صحابی سے پردہ کرایا تو ہم جیسے ناپاکوں کا کیا منہ ہے کہ تقدس کا دعویٰ کریں۔

58:29) کسی زبان سے نفرت بھی گناہ ہے۔۔

58:52) ایسی اللہ تعالی اور آپ ﷺ کی محبت دل میں آنی چاہیے کہ جہان بھی جائیں بکاو مال نہ بنیں۔۔ جہاں جاتے ہیں ہم تیرا فسانہ چھیڑ دیتے ہیں کوئی محفل ہو تو تیرا رنگِ محفل دیکھ لیتے ہیں احقر کا ایک شعر ہے اہل اللہ کی شان میں ؎

59:28) : فنا اتنا تو ہو جائوں میں تیری ذات عالی میں جو مجھ کو دیکھ لے اس کو تیرا دیدار ہوجائے

01:00:26) ہم کیسے نظروں کی حفاظت کریں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries