جمعہ  بیان    ۲۵        مارچ   ۲ ۲۰۲ء :حرام کمانا اور کھانا اللہ کی  ہاں  میں  سخت ناپسند   ہے    

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

19:27) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے اشعار کے بعد کچھ دیر حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب کا بیان ہوا۔۔۔

25:34) حضرت شیخ کے بیان کاآغاز ہوا۔۔۔

26:45) فلاح پا گیا وہ جس نے تزکیہ کرالیا۔۔۔فلاح عربی زبان کا لفظ ہے یعنی دونوں جہانوں کی کامیابیاں۔۔

27:53) صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین ستاروں کی مانند ہیں کسی ایک کی اقتدا کرلو گے کامیاب ہوجاو گے۔۔۔

30:03) قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے چار سو سے زیادہ مرتبہ فرما دیا اتقوا اللہ ۔۔۔

30:34) جہاں جا رہے ہیں وہاں پہلے مناسبت دیکھ لیں۔۔۔۔

33:33) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دیکھو کے سردی خوب ہو تو آگ کو ساتھ لے جاؤ تو سردی دور ہوجائے گی ۔۔۔

34:43) نفس کا ڈینٹ ڈانٹ سے نکلتا ہے۔۔۔۔

36:35) نیک گمان سے متعلق حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کی بات کہ میاں اشر ف علی اگر میں خاموش بھی بیٹھا ہوں تو آپ نیک گمان رکھو فائدہ ہوگا۔۔۔

39:15) نیک صحبت کا فائدہ کیسے ہوتا ہے حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کے سفر کا ایک واقعہ۔۔۔۔

41:00) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور آپﷺ سے دُعا کا عرض کیا کہ عمرے پر جارہا ہوں تو آپ ﷺ نے فرمایاکہ مجھے بھی اپنی دُعاؤں میں یاد رکھنا بھائیا۔۔۔

42:02) نیک صحبت کا اثر کیسے ہوتا ہے۔۔۔؟لیکن گناہوں کی وجہ سے فائدہ نہیں ہوتا۔۔۔

44:18) جب حضرت سلیمان علیہ السلام کو بادشاہت کے ساتھ نبوت مل سکتی ہے حضرت یوسف علیہ السلام کو بادشاہت کے ساتھ نبوت مل سکتی ہے تو پھر دولت کے ساتھ ولایت کیوں نہیں مل سکتی۔۔۔

45:46) ایک صاحب کی بات جو کل آئے تھے گھریلو کچھ معاملات تھے اُن سے متعلق اُ س کو نصیحت کی تو ماشاء اللہ اُس نے سب معاف کردیا اور لکھا تھا کہ دماغ سے تکبّر اور جاہ نکل گئی۔۔۔

49:10) ہم مزے کے غلام نہ بنے عبدالّطف نہ بنے عبدالّطیف بنیں۔۔۔

49:23) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ تما م اہل مدارس کو یہ مشورہ دیتا ہوں کہ مدرسے میں کچھ بیان کرنے والے بھی ہونے چاہیے۔۔۔

53:32) لوگ علماء سے زیادہ ترکس وجہ سے دور ہوئے ؟چندے کی وجہ سے۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ فرمایاکرتے تھے کہ رمضان میں تین چیزیں ایک ساتھ جمع نہیں ہونی چاہیے (۱)داڑھی (۲)کالا بیگ (۳)رسید بک۔۔۔

55:16) حق بات ڈھنکے کی چوٹ پر کرنی چاہیے۔۔۔

56:17) مال کو سب کچھ سمجھا ہوا ہے چاہے حرام کماؤ۔۔۔

57:25) دین پھیلانے کی فکر نہیں ہے اور نہ ہی اپنے گھر میں کوئی دین کی تعلیم کرتے ہیں ۔۔۔۔

58:13) حضرت داؤد علیہ السلام کا واقعہ کہ بیت المال سے وظیفہ لیتے تھے پھر اللہ تعالیٰ سے دُعا کی کہ کوئی ایسا کام سیکھا دیں کے میں بیت المال سے وظیفہ لینا چھوڑ دوں اللہ تعالیٰ نے اُن کے لیے لوہے کوموم بنادیا۔۔۔۔

01:01:11) حضرت مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ نے فرمایاکہ اس سے معلوم ہوا کہ کوئی پیشہ وغیرہ بھی سیکھنا چاہیے بالخصوص ٹیکنالوجی وغیرہ کا کا م۔۔۔

01:05:33) ھدیہ دیکر واپس لینا ۔۔۔حدیث شریف ۔۔۔۔

01:08:19) منگنی کرنےکے بعد بغیر کسی شرعی عذر کے اس کو توڑنا۔۔۔ایک صاحب کی بات جنہوں نے یہ کہا تھا کہ بیوی کو طلاق دینی ہے اس پر نصیحت ۔۔۔۔

01:11:30) حضرت داؤد علیہ السلام کا یہ پوچھنا کہ داؤد کیسا ہے حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے معلو م ہوا کہ انسان کو اپنی خطاؤں کا علم نہیں ہوتا اس لیے کوئی شیخ ہونا چاہیے جس سے اصلاحی تعلق قائم ہو۔۔۔

01:11:42) خطاؤں کو معاف نہ کرنا۔۔۔

01:13:31) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایاکہ یہ حرام کی دُنیا ایسی چیز ہے کہ جب یہ آتی ہے تو ہزاروں پریشانیوں کو ساتھ لیکر آتی ہے اور جب جاتی ہے تو پھر بھی ہزار پریشانیوں کو دے کر جاتی ہے۔۔۔

01:15:30) حافظہ تیز کرنے کا نسخہ (۱)مسواک کی پابندی(۲)روزے (۳) تلاوت قرآن پاک۔۔۔

01:17:02) حرام مال کا آنا بھی غم اور جانا بھی غم ۔۔۔ایک گھوڑے کا واقعہ۔۔۔۔حضرت مجدد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب حرام کمایا اور انتقال ہوگیا اور پیچھے اسی مال سے کام چلتا رہا تو سارا وبال اس کمانے والے پر ہوگا۔۔۔

01:20:50) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی بات ۔۔۔۔

01:22:44) اللہ معاف کرے آج ہر طرف رشوت کا بازار گرم ہے۔۔۔

01:23:31) حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ نے فضائل اعمال میں ایک واقعہ لکھا ہیکہ ایک آدمی کو ایک پڑوسی کی سوئی واپس نہ کرنے پر پکڑ ہوئی۔۔۔۔

01:24:27) حرام مال سانپ بن کر آئے گا۔۔۔

01:27:42) ماہِ رمضان ہے عہدِ وفا کی تجدید ناصر رو رو کہ اُن کو منالینے دو۔۔ حرام کا کھانا،حرام کا پہننا،حرام مال سے افطای کروانا پھر سب کی مویاں بنا بنا سب کو بھیجنا۔۔۔

01:31:47) روزے کی فرضیت تقوی ہے۔۔

01:32:29) افطار کرانے کا بہت ثواب ہے چاہیے ایک کھجور ہی کھلادے لیکن ایسا نہیں خود نماز چھوڑ کر سڑکوں پر افطاری تقسیم کررہے ہیں۔۔

01:33:54) رمضان میں افطاری میں کام پورے کرکے دس منٹ پہلے فارغ ہوکر دعائیں مانگنی چاہیے یہ وقت قبولیت کا ہے۔۔۔

01:34:32) ابھی سے نیت تو کرلیں کہ ہم پورے روزے رکھیں گے نوجوان خوش ہوتا ہے کہ دیکھو ہم کھارہے ہیں روزہ نہیں رکھا اور بوڑھے بوڑھے اور بچہ بچہ روزہ رکھ رہا ہے۔۔۔

01:35:37) تروایح بھی پورے رمضان پڑھنی ہے۔۔

01:36:24) دس روزہ تروایح پڑھ لی صحیح ہے لیکن یہ مطلب نہیں کہ پھر چھٹی نہیں نہیں پورے رمضان تروایح پڑھنا ہے۔۔

01:38:27) خوش نصیب ہے وہ جو رمضان کی تیاری ابھی سے کرے۔۔۔

01:39:57) یہ روزہ افطار ہے کہ پردہ کچھ نہیں کھڑے ہوکر کھارہے ہیں نہ نماز اور خواتین بھی ساتھ موجود مستیاں بھی ہورہی ہیں ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries