اتوار   مجلس   ۲۷        مارچ   ۲ ۲۰۲ء    :دین کو بہت محبت اور شفقت سے پھیلائیں      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

13:21) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔۔

16:36) یٰآ اَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامَ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَّلَکُمْ تَتَّقُوْنَ۔

18:09) اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو گناہ چھوڑنے کی ہمت دی ہے ہم اُسے استعمال نہیں کرتے۔۔۔ہم لوگ ہمت چور ہیں۔۔۔

19:12) یہ غصہ ،غیبت ،حسد اور بدگمانی یہ سب تکبّر کی وجہ سے ہیں اس لیے سب سے پہلے تکبّر کا علاج کرانا چاہیے۔۔۔حضرت مجدد رحمہ اللہ کے زمانے میں ایک مولانا کا واقعہ جو کہتے تھے کہ میرے اندر تکبّر نہیں ہے حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اُن کا علاج تجویز فرمایا۔۔۔

21:29) تکبّر اور جاہ دونوں حرام ہیں۔۔۔حدیث شریف ہیکہ تکبّر والا جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھے گا۔۔۔۔

22:34) جاہ اس کو کہتے ہیں کہ کسی کو تو حقیر نہ سمجھے لیکن اپنا آپ کو ایسا ہی سمجھنا جیسا کہ لوگ تعریف کریں۔۔۔

23:48) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صدیقین کی آخری سرحد سے سب سے آخر میں تکبّر نکلتا ہے۔۔۔

26:42) شیخ کے پا س جب آئیں تو اس کے آداب بھی سیکھنے چاہیے۔۔۔

27:16) لباس کیسا ہونا چاہیے؟حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اس سےمتعلق نصیحت کی ہیکہ ایسا انداز اختیار نہیں کرنا چاہیے کہ دوسرے یہ سمجھیں کہ یہ کوئی بڑی شخصیت ہے اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہیکہ ہم پھٹے ہوئے کپڑے پہنیں۔۔۔

29:30) اللہ معاف کرے ہم اپنے آپ کو منتہی سمجھتے ہیں حالانکہ ہم تو مبتدی بھی نہیں ہیں۔۔۔

31:56) بس اس بات کی لگن لگ جائے کہ ہم مر جائیں لیکن گناہ نہ کریں۔۔۔

32:20) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو اپنے آپ کو کچھ سمجھتا ہے وہ پھرایسی جگہ گِرتا ہیکہ پھر اُٹھ بھی نہیں سکتا۔۔۔

32:54) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات: ارشاد فرمایاکہ دوسروں کو نصیحت کے لیے شفقت شرط ہے شفقت کا اثر مخاطب پر ضرور ہوتا ہے۔۔۔

34:39) اصلاح کرانے سے متعلق فرمایا کہ شیخ جو علاج تجویز کرتا ہے جب اس پر عمل نہیں کریں گے تو پھر فائدا کیسے ہوگا۔۔۔؟

37:21) بیعت سے متعلق حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ بیعت کرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔۔۔۔

38:34) حضرت والا رحمہ اللہ سے ملاقات کا ذکر کہ جب پہلی ہی مرتبہ دیکھا تو ایسا لگا کہ نور کا آلہ ہیں اس سے پہلے ایسی شخصیت کبھی نہیں دیکھی تھی۔۔۔

39:20) بیعت کی چار قسمیں (۱)اسمی (۲)رسمی (۳)اثمی (۴)سنی

41:02) حرام عشق عذاب ِالہی ہے۔۔۔۔حرام عشق چھوڑنے کا طریقہ۔۔۔۔

45:33) اللہ تعالیٰ کے اتنے معافی کے دروازے ہیں کہ ہم گن بھی نہیں سکتے ۔۔۔

46:04) حضرت والا رحمہ اللہ کی بات کہ ہمارے گناہ کتنے بھی اکثریت میں ہو جائیں لیکن لامحدود معافی کے سامنے وہ اقلیت میں ہیں۔۔۔۔

47:32) شیطان ہمیں مایوس کرتا ہے۔۔۔۔

47:50) ارشاد فرمایاکہ تم کو توبس اپنا کام کرنا چاہیے باقی اللہ کے سپرد ہے۔۔۔

49:18) حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ اللہ کی مخلو ق سے بہت محبت کرنے والے تھے۔۔۔۔جب مہمان جانے لگتے تھے تو رونا شروع ہوجاتے تھے۔۔۔۔

51:35) ارشاد فرمایاکہ تبلیغِ اسلام کا زیادہ ترکام شفقت سے ہوا ہے۔۔۔

54:32) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ کہ حضرت والا رحمہ اللہ پر کس قدر فدا تھے کہ شادی تک نہیں کی اور اسٹیل مل میں پرچیز افیسر تھے حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔

58:51) اسم اعظم کی برکات۔۔۔۔یا سبوح یاقدوس یا غفور یا ودود کا وظیفہ۔۔۔

01:01:05) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ مکمل کیا۔۔۔

01:01:52) دین شفقت سے پھیلا ہے۔۔۔۔ایک امام صاحب کا واقعہ جنہوں نےحضرت والا رحمہ اللہ سے کہا تھا کہ میرے مقتدیوں کا خون سفید ہوگیا ہے تو حضرت والا نے اُن کو نصیحت کی کہ پہلے آپ محبت کریں پھر دیکھیں۔۔۔

01:04:47) جہاں اہل رسومات ہوں وہاں کس طرح دین پھیلانا چاہیے۔۔۔

01:07:11) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے اُن علماء پر دُکھ ہوتا ہے جو وہ عذاب جو کفّا رکے لیے ہیں وہ مسلمانوں کو سناتے ہیں۔۔۔

01:08:19) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کو اُمیدیں دِلاؤ۔۔۔

01:09:10) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ کہ ایک جگہ گاڑی خراب ہوگئی تو میکینک کے ایک ٹک کرنے سے وہ چلنا شروع ہوگئی تو اس پرفرمایاکہ اللہ کا پیارا وہ ہے جو ٹک سِکھا دے۔۔۔

01:12:53) اللہ والے کتنے رحم دل ہوتے ہیں حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔

01:14:47) ہم اپنے لیے مشکلات خود پیدا کرے ہیں۔۔ایک بڑھیا کا واقعہ جس نے حضرت بابا بایزید بسطامی رحمہ اللہ پر راکھ پھینک دی واقعہ۔۔۔

01:16:10) اللہ تعالی اگر فضل نہ فرمائیں تو بیان کرنے والے کو غصہ آجائے ذرہ ذرہ سی بات پر....بغیر شیخ سے پوچھیں اتنا ذکر کرلیا کہ اب بیوی پر غصہ کررہا ہے لوگوں کو گالیاں دے رہا ہے بیوی کی پٹائی کررہا ہے۔۔۔۔۔۔

01:18:42) ہر بات کو سیکھنا ہے اور سیکھ سیکھ کر عمل کرنا ہے ہر بات کی اصلاح کرانی ہے۔۔

01:20:03) حضرت مولانا صوفی محمد اکرم صاحب لاہور والے اور آس اکیڈمی کے مہتمم صاحب حضرت مولانا اویس شاہد صاحب کا تذکرہ کہ دونوں کتنے بڑے بزرگ ہیں اور اخلاص کیسا ہے واقعہ۔۔۔

01:21:02) دین پر جو چل رہے ہیں اُسی پر حسد ہوگا ڈاکٹر،ڈاکٹر پر حسد کرے گا ڈاکٹر عالم پر حسد نہیں کرے گا...آملے کی مثال۔۔۔

01:23:39) چار مجاہدے۔۔۔

01:25:52) ہر ایک کے کام اور ذمے داریاں الگ ہیں۔۔۔

01:27:38) اخلاص کہاں کیسے پتا چلے گا جب پتا چلے گا کہ تب مدرسے کے سامنے دوسرا مدرسہ کھل جائے اب دیکھتے ہیں کہ خوش ہوتا ہے یا غمگین۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries