مجلس   ۲۶        مارچ   ۲ ۲۰۲ءمغرب  :قلب سلیم کیسے ملتا ہے     !منورہ مسجد ناظم آباد

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

عارف باللہ حضرت ِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم مغرب کی نماز سے چند منٹ پہلے حضرت والا دامت برکاتہم مسجد منورہ میں رونق افروز ہوئے، بڑی تعداد میں احباب ہمراہ تھے، کئی گاڑیاں اور ایک کوسٹر بھی تھی، مسجد منورہ کے امام صاحب کی طبیعت بہت ناساز رہتی ہے،لیکن وہیل چیئر پر موجود تھے، حضرت والان نے مسجد میں آتے ہی امام صاحب سے ملاقات فرمائی، امام صاحب بھی بہت محبت سے ملےاور اپنی وہیل چیئر کے ساتھ حضرت والا کی کرسی پہلی صف میں لگوائی ، حضرت والا دامت برکاتہم کےخلیفہ مفتی خرم عباسی صاحب نے امام صاحب کے فرمانے پر نماز مغرب پڑھائی، نماز کے بعد بیان شروع ہوا:

. بیان کے شروع میں حضرت والا دامت برکاتہم نے تصویر کشی کی ممانعت کا اعلان فرمایا۔ .خطبے میں آیات : يا أيها الذين آمنوا كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم لعلكم تتقون اوريوم لا ينفع مال ولا بنون .حدیث : الغیبت اشد من الزنا .یہ زندگی چند روزہ ہے، زندگی کا ویزا بڑھ نہیں سکتا۔ .رمضان میں دو اعمال : نظر کی حفاظت، زبان کی حفاظت .ہمارےدنیاوی تعلیمی اداروں میں دین نہیں سکھایا جاتا۔

.معافی مانگنا نوے فیصد کامیابی ہے، دس فیصد توبہ کرلینا ہے۔ .سوال: ہماری جیسی شکل ہے ویسا باطن ہے؟ .کینہ کیا ہے، معلوم ہے؟ اور کینہ والے کی مغفرت شب ِ قدر میں بھی نہیں ہوتی! .رمضان خاص مغفرت کا مہینہ ہے لیکن مغفرت اور توبہ کا دروازہ ابھی بھی کھلا ہے ، توبہ کےلیے رمضان کا انتظار نہ کریں! .رمضان المبارک کے مہینے میں بھی گناہ کیوں ہوتے ہیں؟ اس کا جواب حضرت والا رحمہ اللہ نے دیا تھا کہ شیطان بند ہوا ہے، نفس تو نہیں ! گیارہ ماہ کے گناہوں کی نحوست کی وجہ سے رمضان میں بھی گناہ ہوتے ہیں۔گناہوں سے ٹائم فیل ہوتا ہے۔ .بدنظری اور غیبت کا عذاب۔

.قلب ِ سلیم کی پانچ تفسیر کا بیان شروع ہوا جو آخر تک وقفے سے وقفے سے اس پر بیان ہوتا رہا ہے ۔ .مال و اولاد کون سا کام نہیں آئے گا! اور کون سا کام آئے گا! .حضرت ابوذر غفاری ؓ کی تواضع اور سنت پر عمل! .حیا نہ ہونے کی وجہ سے گناہ ہوتے ہیں! .حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شان تواضع اور مسجد نبوی ؓکی طرف پرنالے ہٹانے کا واقعہ .حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی شان اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم .موبائل فون کی تباہ کاریاں ، اس موبائل کی وجہ سے ناشکریاں ہورہی ہیں۔وہ بیوی کامیاب ہے جس کا شوہر اس سے راضی ہے۔خواتین کا موبائل فون میں ابتلاء ، حقوق واجبہ میں کوہتاہی۔ .ایک بوڑھے بابا کا موبائل فون میں ابتلاء اور نماز ، تلاوت چھوڑ دینے کا عبرتناک واقعہ

.بڑے موبائل سے بچنا اللہ والوں کا کام ہے!جس کو دیکھو باہر ملک سے رشتہ داروں کو موبائل اور ٹیب بھیج رہا ہے جس کی پھر گناہوں میں گھس جاتے ہیں .گناہ چھوڑنا فر ض ہے! . آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوزخ میں زیادہ عورتوں کو دیکھا ۔۔۔اس کی وجہ ! .برصیصا کا واقعہ پڑھیں اور اس کو موبائل فون کے فتنے سے ملائیں ! .اشکال :آج ہم اولاد کو نیک اس لیے نہیں بناتے کہ کھائے گا کہاں سے؟ زبردست جواب: .دنیا کی چمک دمک مار دیتی ہے! مٹی مٹی پر فدا ہورہی ہے! .گندے خیالات سے بہتر ہے کہ ہم سوچیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح ہمارے لیے قربانیاں دیں!صحابہ کرام ؓ کے ستر جنازے احد کے میدان میں ! اس کو سوچیں تو گناہ کی طرف نہ جائیں گے! .حضرت سالم رحمہ اللہ کا واقعہ!۔۔۔

بادشاہ سے کہا کہ وہ اللہ جس نے دنیا بنائی ہے اس سے میں نے دنیا نہیں مانگی تو تجھ سے کیا مانگوں! .اللہ کے نام کی مٹھاس کس کو ملتی ہے؟ حضرت والا سے کسی نے پوچھا تھا کہ ہمیں یہ مٹھا س کیوں نہیں ملتی فرمایا تھا جوش میں گناہوں کی نحوست کی وجہ سے۔۔گناہوں کو چھوڑ دو ! پھر دیکھو! .اللہ والوں کی شان! .جو رمضان تقویٰ سے گذار لے تو بقیہ گیارہ ماہ بھی تقویٰ سے گذر جائیں گے ان شاء اللہ! کیا حال ہے کہ افطاری اور سحری ٹی وی کے سامنے ہورہی ہے۔۔۔قبولیت کا وقت ہوتا ہے ۔۔لیکن یہ گناہ!

.افطاری کروانے کا بہت ثواب ہے ۔۔۔لیکن گناہوں کے ساتھ نہیں! .حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کے گھر کی خواتین روزانہ گھر کے کاموں کے ساتھ رمضان میں ۱۶ پارے تلاوت کرتی تھیں۔۔ .حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ کےوالدہ کی قربانی کا واقعہ ! یہ بھی تو مائیں تھیں ۔۔آج ہماری غیرت ہے کہ ہم اپنی بیٹیوں کی کمائی کھا رہے ہیں! بیٹیوں کو باہر نکالا ہوا ہے! محبت نہیں دیتے ! تو باہر والے خراب کرتے ہیں۔۔۔ .ایک اسلامک اسکول کا حال۔۔۔کیا نصاب پڑھا رہے ہیں! .آج گناہوں کی وجہ سے سکون نہیں !

اس پر مثال ، حضرت ابرار الحق رحمہ اللہ کی گاڑی میں اے سی چل رہا تھا لیکن گاڑی گرم تھی ، شیشہ بند نہیں تھا ، فرمایا اسی طرح نیکی تو ہے لیکن گناہوں کا، آنکھوں کا ، ہاتھوں کا شیشہ کھولا ہوا ہے دل میں سکون اور چین اسی وجہ سے نہیں ہے۔۔۔!گناہ کرنے سے دل کی ٹھنڈک چلی جاتی ہے۔۔۔اور نیک بننے پر انعامات کی بارش ہوتی ہے۔ .اللہ والوں نے کبھی نفس پر بھروسہ نہیں کیا۔ . شرعی پردہ کرنے والی ایک بیٹی کا رشتہ اس وجہ سے مسترد ہوگیا کہ پردہ کرے گی ! . بدنظری پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا لگتی ہے! .اگر ہم خود عمل نہیں کریں گے تو کیسے دوسروں کو کہیں گے! . بزنس کرنا ، ڈگری لینا منع نہیں ہے! گناہ منع ہے!

. دعا: ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة ۔ دنیا اور آخرت کے حسنہ کون سے ہیں؟ . جس کا دل موبائل میں لگا رہے گا وہ والدین اور گناہوں میں لگا ہوا ہے وہ کیسے والدین کی خدمت کرے گا؟ . پڑھائی جب کامیاب ہے جب اللہ کو خوش کرکے پڑھا جائے۔ . آج غرفہ میں حیدرآباد سے 18 طالب علم کالج یونیورسٹی کے آئے تھے ، ان کو بتایا کہ آپ سب ڈگری لیں کوئی منع نہیں ! او لیول کریں لیکن لو لیول نہ کریں ! یعنی گناہ نہ کریں!

. زنا کے دنیا اور آخرت کے عذاب ۔ زنا سے بچانے کےلیے ہی بدنظری حرام ہے! . اللہ نے ہمیں جس لیے پیدا کیا ہے؟ یہ دیکھنا ہے کہ ہمارے دوست کیسے ہیں ! دوست تو وہ ہے جو مولیٰ اللہ سے ملا دے! . داڑھی رکھنا واجب ہے، کٹانا ، منڈوانا حرام ہے! . اسمارٹ فون اگرواقعی ضرورت ہے لیکن گناہ کیوں کرتے ہیں! . قلب سلیم کی پانچ تفسیر مکمل فرمائیں!

. ماں باپ کے حقوق پر مختصر پردرد نصیحتیں !اور مولانا عبد الشکور دینپوری رحمہ اللہ کا واقعہ ایک شخص جو ماں کا نافرمان تھا اس کا کیا حال ہوا۔ . بیٹیاں تو جنت کی فیکٹریاں ہیں۔بیٹی کو رحمت سمجھیں ۔۔ظلم نہ کریں! خواتین بہشتی زیور پڑھ کر اپنے گھر کو جنت بنائیں! . دعا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries