مجلس   ۳۰         مارچ   ۲ ۲۰۲ءعشاء   :اللہ تعالیٰ کی عشق و  محبت کا راستہ زیادہ تر ادب ہے   ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:44) تعلیم ہوئی۔۔

04:26) نفس کی حقیقت۔۔

05:49) نفس کا علاج اللہ تعالی شیخ کے ذریعے کراتے ہیں۔۔

07:10) اللہ تعالی کے احکامات ظاہر میں تو جلدی آجاتے ہیں۔۔

07:39) اللہ تعالی نے فرمایا کہ ظاہری گناہ بھی چھوڑ دو اور باطنی بھی گناہ کو چھوڑ دو۔۔

08:41) چشت لباس پہننا صرف عورتوں کو منع نہیں مردوں کو بھی منع ہے۔۔۔

09:10) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب ہوگا جس کی تفصیل کئی بیانات میں گذر چکی۔۔

11:39) جگہ جی لگانے کی یہ دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جاہ ہے تماشا نہیں ہے۔۔

17:49) عشق مجازی پر مرے تو کس مقام کے لیے مرے۔۔

18:20) مجنوں حرام عشق کے لیے پاگل ہوا۔۔

18:34) ے وَلاَ یَخَافُوْنَ لَوْمَۃَ لاَ ئِمٍ کہ یہ جو کچھ دین کا کام کرتے ہیں اس میں کسی کی ملامت کا خوف نہیں کرتے

21:23) ایک بار معافی مانگ لیں رمضان میں معافی مانگنے کا مز ہ ہی الگ ہے۔۔

22:31) دل اللہ تعالی کے رہنے کی جگہ ہے۔۔

23:23) چار طار گھنٹے سے لڑکیوں سے بات کرتے ہیں رات بھر سوتے نہیں دماغ کام نہیں کرتا چار چار گھنٹے کیا بات کرتے ہیں۔۔۔

24:27) اللہ تعالی کی رحمت اور معافی کے تذکرے زیادہ کرنے ہیں کمزوری کا زمانہ ہے آپ لوگ سنتے ہیں کہ کس کس بہانے سے اللہ تعالی نے کیسے کیسے کو معاف فرمایا۔۔

28:15) ذرہ ذرہ اللہ تعالی کی نشانی ہے۔۔۔

29:41) ہر چیز کا شکر الگ ہے۔۔۔

31:02) خوف کے بار میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔۔

33:52) اگر ہم دوزخ والے کام کریں گے تو ہمیں پھر اندھیرا ہی اندھیرا نظر آئے گا گھٹن سی محسوس ہوگا۔۔۔

35:42) مولانا رومی فرماتے ہیں:۔ جرعہ خاک آمیز چوں مجنوں کند تم لوگ گناہوں میں ملوث ہو پھر بھی اﷲ کے نام سے مست ہو رہے ہو جب یہ خاک ملا ہوا گھونٹ تمہیں مست کر رہا ہے تو؎ صاف گر باشد ندانم چوں کند اگر کسی دن تم تقویٰ کے مقام پر پہنچ جائو گے اور اﷲ کی محبت کی صاف والی شراب، گناہوں کی گندگیوں کی ملاوٹ سے صاف والی شراب پیو گے تو میں نہیں کہہ سکتاکہ وہ شراب تمہیں کس مقام پر پہنچائے گی جب گناہ چھوڑیں گے تو مزے کا پتا چلے گا۔۔۔

38:18) اللہ کی نشانیاں بے شمار ہیں۔۔۔

38:53) سمندر میں کیا کیا خزانے ہیں۔۔۔

40:05) انار کے اندر رس کس نے بھرا ..یہ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالی کی کیا کیا نشانیاں ہیں ایک انار میں اللہ تعالی کی معرفت چھپی ہوئی ہے۔۔۔

41:18) اللہ اللہ کیسا پیارا نام ہے عاشقوں کا مینا اور جام ہے۔۔۔

41:46) اللہ تعالی نے میاں بیوی کا جوڑا سکون کے لیے بنایا۔۔۔

43:20) تم چاہو آسمان پر جھولو مگر اپنے رب کو نہ چھوڑو۔۔۔

46:40) جرمنی ائیر پورٹ کا شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے ایک خلیفہ کا واقعہ۔۔۔

50:08) خوف کے بار ےمیں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظ کو مکمل فرمایا۔۔۔

50:33) موت کو طلب کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔۔۔

54:17) اللہ تعالی کی عشق و محبت کا راستہ زیادہ تر ادب کا ہے۔۔۔۔اور ادب یہی ہے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔۔۔

58:35) حسن ایک دن ختم ہونے والا ہے۔۔۔ مولیٰ کی محبت لیلیٰ سے کیسے کم ہوسکتی ہے کہ لیلیٰ قبر میں ختم ہوگئی اور لاکھوں لیلائیں قبر میں ہیں۔ آج اگر قبر کھود کر دیکھو تو نہ مجنوں ملے گا نہ لیلیٰ۔

59:00) قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی ہاں مگر اہلِ دل ایسے خوش بخت ہیں جن سے اخترؔ مجھے راہِ مولیٰ ملی

01:01:25) آخر میں وقت لگانے والوں کو نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries