مجلس   یکم      اپریل   ۲ ۲۰۲ءعشاء    :اعتدال سے رہنا اللہ کو پسند ہے    ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:46) مجلس شروع ہونے سے پہلے کچھ بچوں کی باتیں سنائیں کے اس عمر میں کیسی کیسی باتیں کرتے ہیں۔۔۔۔

04:47) حضرت والا رحمہ اللہ کےایک سفر کا ذکر ۔۔۔حضرت مولانا حسین بھیات صاحب رحمہ اللہ کی باتیں۔۔۔

08:11) بچوں پر اگر ماں باپ محنت کریں تو یہی بچے اللہ والے بنیں گے ۔۔۔کہتے ہیں کہ بچوں کو نیک مجلس میں لانے سے کیا ہوتا ہے۔۔۔۔

09:28) حسبِ معمول مظاہر حق سے معجزات اور کرامات سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

11:37) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:ارشاد فرمایاکہ آج کل عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کفّار کے ساتھ جہاد جہاد اصغر ہے اور مجاہدہِ نفس جہاد اکبر ہے۔۔۔

13:51) ارشاد فرمایاکہ غصہ اور ہے اور سختی اور ہے ۔۔۔

14:44) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شیخ سے فائدہ جب ہوگا جب شیخ کی تعلیمات پر عمل کریں گے۔۔۔

16:08) شیخ سے جتنا زیادہ نیک گمان ہوگا اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔۔۔

16:56) سلام میں پہل کرنے والا تکبّر سے بری ہوگا۔۔۔

18:07) صحبت کے لیے کس کو اختیار کرنا چاہیے حضرت شاہ ولی اللہ محدث دھلوی رحمہ اللہ کی بات۔۔۔

20:54) تھوڑا عمل کرو لیکن پابندی سے کرو۔۔۔۔

23:21) اعتدال اللہ تعالیٰ کوپسند ہے اور آپﷺ کو پسند ہے۔۔۔

27:07) ارشاد فرمایاکہ تشدّد بالعمل کے متعلق دقیق بات ۔۔۔اپنے کو ثمرات کا مستحق سمجھنا یہ عین کبر ہے۔۔۔۔

28:56) جو اعتدال سے رہتا ہے وہ تو ڈرتا ہے کہ قبول بھی ہے کہ نہیں ۔۔۔۔

31:50) ایک خاتون کا ذکر جس نےحضرت والا رحمہ اللہ کی باتیں سن کر آج ماشاء اللہ چالیس سال کی زکوۃ نکالی۔۔۔

33:35) آپﷺ بچوں سے کس قدر محبت وشفقت والا معاملہ فرماتے تھے اس لیے آپﷺ کے طریقے مبارک سے ہٹنا نہیں ہے۔۔۔

35:16) حضر ت پھولپوری رحمہ اللہ کس قدر عبادت کرتے تھے لیکن آج ہم اُن کی نقل نہیں کرسکتے۔۔۔۔ہم لوگ کمزور ہیں حقوقِ واجبہ ادا کرنے ہیں۔۔۔

37:32) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ ماں باپ کے پاس بیٹھنا بیوی سے باتیں کرنا بیوی کے منہ میں لقمہ دینا کیا یہ عبادت نہیں ہے۔۔۔

38:47) ارشاد فرمایاکہ تشدّد بالعمل کے متعلق ایک دقیق اور مفید بات جو عمل میں زیادہ کاوش کرتا ہے وہ ثمرات کا منتظر رہتا ہے۔۔۔

39:56) ایک دوسرے سے گھل مل کررہنا چاہیے۔۔۔

43:23) میری زندگی کا حاصل میری زیست کا سہارا ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا مجھے کچھ خبر نہیں تھی ترا درد کیا ہے یاربّ ترے عاشقوں سے سیکھا ترے سنگِ در پہ مرنا۔۔۔۔فرمایاکہ یہ شعر کس کو یاد نہیں تو پھر عمل کیوں نہیں کرتےاکیلےکیوں رہتے ہیں۔۔۔

45:32) جو عمل نہیں کرتا وہ بادام ہے بے مغز کا اورآم ہے بے مزے کا۔۔۔۔

46:22) ہمیشہ گھل مل کر رہنا چاہیے تاکہ ہر کوئی سلام کرے اور آکر ملے۔۔۔۔

50:20) حضرت والا رحمہ اللہ کے کشمیر کے ایک سفر کا ذکر ۔۔۔۔اللہ والے اللہ کا دین پھیلانے کے حریص ہوتے ہیں ۔۔۔ 52:42) ایک جعلی پیر کا لطیفہ۔۔۔

53:19) ایک جعلی پیر کا واقعہ۔۔۔

58:00) اللہ تعالیٰ کی رحمتو ں کو دیکھنا چاہیے

58:37) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ اگر کوئی سب کچھ کر رہا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب تک تین نعمتیں نہ آجائیں وہ کامیاب نہیں (۱)اللہ تعالیٰ کا فضل(۲)اللہ تعالیٰ کی رحمت (۳)اللہ تعالیٰ کی مشیّت۔

01:00:06) ارشاد فرمایاکہ اہل اللہ اور خاصانےِ حق عدل کے پتلے ہوتے ہیں ۔۔۔

01:01:44) ارشاد فرمایاکہ حد سے گز ر کر ہر چیز مزموم ہے ۔۔۔اسلامی تعلیم میں ہر طرح کی راحت ہی ہے۔۔۔

01:04:46) ارشاد فرمایاکہ وضع قطع میں بھی اعتدال کی ضرورت ہے۔۔۔

01:05:09) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries