مرکزی بیان    ۳۱          مارچ   ۲ ۲۰۲ء      :رمضان کا مقصد تقویٰ ہے      ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:02) حضرت والا رحمہ اللہ کے پا س جب جانا ہوتا تھا تو بچوں کو کو دور بیٹھاتا تھا تاکہ حضرت کوکوئی تکلیف نہ ہو اس لیے اس بارے میں دھیان رکھنا چاہیے حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی بچوں کی شکایت لے کر آئے تو اس وقت بچوں کا ساتھ مت دو کہ نہیں ایسا نہیں کیا بلکہ اُن کو نصیحت کرنی چاہیے۔۔۔

03:04) بیعت کا مقصد ہے بِک جانا ۔۔۔

03:24) جو حرام عشق کے لیے رو رہا ہے اس کے آنسو گدھے کے پیشاب سے بھی بدتر ہیں ۔۔۔

04:11) حرام عشق عذابِ الہی ہے ۔۔۔عشق کا مادہ بُرا نہیں ہے بس اس کو اللہ کے عشق کی طرف لے جاؤ۔۔۔

05:40) اللہ بغیر غم اُٹھائے ہوئے نہیں ملتے۔۔۔اس لیے اپنے رُخ کو بدلنا ہوگا۔۔۔

06:22) رمضان المبارک کتنا قریب ہے لیکن اس کے باوجود بھی گناہوں کو نہیں چھوڑ رہے۔۔۔

07:29) جو حرام عشق کو نہ چھوڑے تو پھر اس کو اللہ تعالیٰ کی اشد محبت کیسے حاصل ہوگی؟۔۔۔

09:05) صدیق کون ہے؟۔۔۔جو دونوں جہاں کو اللہ تعالیٰ پر فدا کردے۔۔۔

10:26) دشمنوں کو عیشِ آب و گِل دیا۔۔۔دوستوں کو اپنا دردِ دل دیا۔۔۔ان کو ساحل پر بھی طغیانی ملی۔۔۔مجھ کو طوفانوں میں بھی ساحل دیا۔۔۔چین سکون واطمینان اللہ تعالیٰ اپنے دوستوں کو ہی دیتے ہیں۔۔۔۔

12:45) جو نیک عمل کرتا ہے نماز پڑھتا ہے تلاوت کرتا ہے اور پھر ثمرات کا انتظارکرتا ہے اس کے بارے میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت کے کام میں لگے رہو ایک وقت آئے گا کہ جب باکس کھولیں گے تو پتا نہیں کیا کیا نکلے گا۔۔۔

14:17) حرام عشق سے متعلق ایک واقعہ کے ایک اللہ والے نے حرام عشق میں مبتلا ایک لڑکی کی قیمت کیا لگائی۔۔۔۔

18:48) اللہ والے اللہ تعالیٰ کی زیارت کے زیادہ طلبگار ہوتے ہیں ۔۔

19:26) رمضان المبارک کے اعمال ۔۔۔کلمہ شریف اور درود شریف کثرت سے پڑھنا ہے جنت کو طلب کرنا ہے اور دوزخ سے پناہ مانگنی ہے۔۔۔

20:36) رمضان المبارک میں شیا طین تو قید کر دیے جاتے ہیں لیکن شیطان کا باپ ہمارے پہلو میں بیٹھا ہوا ہے۔۔۔

21:37) جناب مصطفی مکی صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کےاشعار مجھ کو جینے کا سہارا چاہیے پڑھے۔۔۔ مجھ کو جینے کا سہارا چاہیے غم تمہارا دل ہمارا چاہیے بحر الفت کا کنارا چاہیے سر ہمارا در تمہارا چاہیے غم میں بس ان کو پکارا چاہیے ان کے ہوتے کیا سہارا چاہیے لذت فریاد طوفانوں میں ہے کون کہتا ہے کنارا چاہیے حاصل ساحل مجھے طوفاں میں ہے ان کے جلوئوں کا نظارا چاہیے اپنی آہوں سے در جاناں پہ میر اپنی بگڑی کو سنوارا چاہیے آپ پر ہر دم فدا ہو میری جاں غیر کی مجھ کو نہ پروا چاہیے دست بکشا جانب زنبیل ما میرے سر کو تیرا سودا چاہیے اخترؔ خستہ و دور افتادہ کو ان کی رحمت کا بلاوا چاہیے

29:52) کون کہتا ہے کنارا چاہیے۔۔۔حاصل ساحل مجھے طوفاں میں ہے۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے اس شعر کی یہ تشریح کی تھی کے چونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات لامحدود ہے اس لیے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی فکر کرنی ہے۔۔۔

30:38) يا أيها الذين آمنوا كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم لعلكم تتقون وقال تعالیٰ ان اولیاء الا المتقون۔اللہ تعالیٰ سب کو حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے ۔۔۔

33:11) رمضان شریف کی فرضیت تقویٰ ہے۔۔۔۔

33:42) ہمارے بزرگوں کا یہ طریقہ چلا آرہا ہے کہ رمضان المبارک کسی اللہ والے کے ساتھ گزار تے ہیں اس لیے اس کی فکر کرنی چاہیے حضرت والا رحمہ اللہ کے ایک خلیفہ جو مری میں ہوتے ہیں وہ بیس دن لگانے کے لیے حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم کے پا س وقت لگانے کے لیے آئے ہیں اس پر فرمایاکہ اس بات کا اہتمام کرنا چاہیے۔۔۔

36:10) جو اللہ کے لیے روتا ہے اس کے آنسو شہیدوں کے خو ن کے برابر وزن کیے جائیں گے۔۔۔

 

37:39) حضرت والا رحمہ اللہ کی ایک عجیب و غریب دُعا کہ اے اللہ ہم لاشے تھے آپ نے اپنی رحمت سے ہمیں شے بنادیا اور اس کے بعد پھر لاشے بنادیں گے اے اللہ اس کے بعد کی جو زندگی ہے اس کی تیاری کی توفیق عطا فرمادے۔۔۔

39:35) اللہ تعالیٰ ہمیں کس پیارے انداز سے فرمارہے ہیں کہ روزہ رکھو اس لیے کہ كما كتب على الذين من قبلكم لعلكم تتقون کہ تم سے پہلے بھی روزے فرج کیے گئے تھے۔۔۔

41:26) رمضان المبارک میں اس اُمت کو پانچ مخصوص چیزیں دی گئی ہیں (۱)اُن کے منہ کی بدبو مشک سے زیادہ اللہ تعالیٰ کو پسند ہے (۲)ان کے لیے مچھلیاں تک دُعا کرتی ہیں (۳)ان کے لیےجنت ہر روز آراستہ کی جاتی ہے (۴) سرکش شیاطین قید کر دیے جاتے ہیں (۵)رمضان المبارک میں ایک رات ہے جس کی ایک رات کی عبادت کا ثواب ۸۰ سال کی عبادت سے زیادہ ہے۔۔۔

42:45) رمضان المبارک کا روزہ چھوڑنے سے متعلق احادیث مبارکہ۔۔۔

45:49) خاص رمضان کی بات غور سے سن لیں۔۔۔

48:19) بھیگ شاہ کو اُن کے شیخ نے خانقاہ سے نکال دیا واقعہ۔۔۔

50:29) رمضان المبارک میں کن کن باتوں کا خیال رکھنا ہے۔۔

51:22) رمضان المبارک میں دعا مانگیں کہ اللہ تعالی نظرِ کرم فرمادیں رحمت کی نظر ڈال دیں مجھے اللہ والا بنادیں۔۔

52:57) ہر گناہ ہمیں دوزخ سے قریب کررہا ہے۔۔۔

54:10) پہلے مقصد کو پہچان لیں بس پھر صرف چلنا ہے۔۔

55:05) لذت فرار اور لذتِ قرار پر بچے کے اغوا کی مثال اور پھر نصیحت۔۔۔

58:48) روزہ افطار کھلوانے کا مقصد کیا تھا ثواب لیکن ہم تو گناہ کمارہے ہیں مرد عورت ساتھ۔۔۔

59:12) ایک ایک لمحہ قیمتی ہے رمضان کا۔۔۔

 

01:00:23) رمضان میں دو نصیحتیں آنکھ کی حفاظت اور زبان کی حفاظت۔۔۔

01:03:47) عوام کا فرض کیا ہے ؟

01:04:47) جو چاروں ائمہ میں سے کسی کی تقلید نہیں کرتا پھر اُس کا حشر کیا ہوتا ہے۔۔۔

01:06:53) سب سے دین کا مشکل شعبہ ہے فتوی دینا اور دوسرا شعبہ طلباء کو پڑھانا ہے تیسرا وعظ و نصیحت ہے اور چوتھا سب سے آسان وہ ہے اعتراض کرنا اس کے لیے نہ پڑھنے کی ضرورت نہ کسی استاد اور شیخ کے پاس جانے کی ضرورت۔۔

01:11:40) روزے داروں کے لیے دو خوشیاں۔۔۔

01:13:14) روزے میں سگریٹ اورنسوار کو بھی نہیں چھوڑتے۔۔

01:14:06) اے دریغا اشکِ من دریا بدے تانثار دلبر زیبا شدے اے اللہ! کاش میرے آنسو دریا کے دریا ہوجاتے تو میں پورا کا پورا دریا آنسوئوں کا نثار کردیتا۔ تھوڑے سے رونے میں مزہ نہیں آرہا ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ اللہ سے مانگ رہے ہیں کہ دریا کے دریا آنسو کے ہوجائیں اور سب اللہ پر نثار کردوں، فدا کردوں۔ ہر کجا بینی ت وخوں بر خاکہا اے دنیا والو! دنیا کی کسی زمین پر اگر دیکھو کہ خون پڑا ہوا ہے ؎ پس یقیں می داں کہ آں از چشم ما پس یقین کرلینا کہ جلال الدین رومی ہی رویا ہوگا اور فرماتے ہیں کہ اے اللہ! ایک قطرہ سے سکون نہیں مل رہا ہے

01:15:16) نہ چت کرسکے نفس کے پہلواں کو تو یوں ہاتھ پائوں بھی ڈھیلے نہ ڈالے ارے اس سے کُشتی تو ہے عمر بھر کی کبھی وہ دبالے کبھی تُو دبالے جو ناکام ہوتا رہے عمر بھر بھی بہرحال کوشش تو عاشق نہ چھوڑے یہ رشتہ محبت کا قائم ہی رکھے جو سو بار ٹوٹے تو سو بار جوڑے آہ! گناہ تو نہ چھوڑا اللہ کو چھوڑ دیا۔

ا 01:16:36) کون سی دو خوشیاں:۔ ایک دنیا میں افطار کے وقت اور ایک اللہ تعالی سے ملاقات۔۔۔

01:16:55) خواتین کی تروایح کا کیا حکم ہے۔۔۔

01:17:34) اپنے اسٹاف اور خادم کو رمضان میں سہولت دینی چاہیے۔۔

01:20:18) گھر کی خواتین کو بھی سہولت دیں زیادہ فرمائش مت کریں کہ افطار میں یہ بھی چاہیے وہ بھی چاہیے۔۔۔

01:21:22) افطار پارٹی ہو لیکن شریعت و سنت کے حساب سے اور خواتین کو بوجھ نہ ہو۔۔

01:22:44) بیانات کی ترتیب۔۔۔

01:22:56) رمضان میں ذکر اور تلاوت اپنی صحت اور عمر کے حساب سے بڑھالیں۔۔۔

01:23:38) دوزخ سے بچنے کا طریقہ چھ سیکنڈ کا وعظ۔۔اَمْلِکْ عَلَیْکَ لِسَانَکَ وَ لْیَسَعْکَ بَیْتُکَ وَ ابْکِ عَلٰی خَطِیْئَتِکَ گر کسی کے پاس سیکنڈ والی گھڑی ہو تو دیکھ لو کہ ٹھیک پانچ سیکنڈلگے ہیں۔ تو اس حدیثِ پاک میں ہے کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھو، ماں باپ سے نہ لڑو، بزرگوں سے بے ادبی نہ کرو، زبان کو قابو میں رکھو، کسی کو گالی مت دو، مالکانہ تصرف سے اپنی زبان کو اپنا غلام بنا کے رکھو، نمبردو۔ اپنے گھر کو وسیع کر لو ۔۔

01:27:05) خط اور ای میل مختصر رمضان شریف میں۔۔۔

01:27:43) سندھ بلوچ سوسائٹی میں کچھ خواتین گھوم رہی ہیں جو گشت کررہی ہیں اور خود بھی گمراہ اور دوسروں کو بھی گمراہ کررہی ہیں۔۔ہمارے احباب کی خواتین ہوشیار رہیں ان سے دوررہیں۔۔

01:28:56) بہشتی زیور میں نیک بیویوں کے قصے لکھے ہیں آٹھواں حصہ میں اُس کو پڑھیں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries