جمعہ  بیان    یکم           اپریل    ۲ ۲۰۲ء      :رمضان المبارک  بہت مبارک مہینہ ہے قدر کر لیں       ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

20:46) اشعار اورحافظ ڈاکٹر شفقت صاحب کا مختصر بیان ہوا۔۔۔۔

20:46) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات ۔۔۔۔

25:27) حضرت والا رحمہ اللہ کا یہ شعر ہے کہ لاالہ ہے مقدم کلمہ توحید میں ۔۔۔غیرِ حق جب دل سے جائے ہے تب حق آجائے ہے۔۔۔۔

26:43) بیان کے وقت نفل نہیں پڑھنے چاہیے ۔۔۔۔دین کی ایک بات سیکھ لینا ۱۰۰ رکعت نفل سے افضل ہے۔۔۔۔

28:33) اپنے اکابر کے طریقے سے نہیں ہٹنا ۔۔۔

28:51) ارشادفرمایاکہ جو عمل خلوص اور محبت سے خالی ہوگا وہ بے مغز کا بادام ہے۔۔۔

29:23) حضرت مفتی محمدشفیع صاحب رحمہ اللہ نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے پوچھا کہ یہ جو شاعر نے کہا کہ اللہ والے کی صحبت ۱۰۰ سال کی کی عبادت سے افضل ہے تو یہ شاعر نے مبالغہ تو نہیں کردیا تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ شاعر نے کم کہا ہے یہ کہنا چاہیے کہ لاکھ سال کی عبادت سے افضل ہے۔۔۔

33:53) شیطان نے کتنے برس عبادت کی لیکن کیوں مردود ہوا۔۔۔؟

35:59) ارشادفرمایاکہ جو عمل خلوص اور محبت سے خالی ہوگا وہ بے مغز کا بادام ہے اور بے رس کا آم ہے۔۔۔

36:58) ارشاد فرمایاکہ اگر عمل نہیں ہے تو پھر بھی عبادت مت چھوڑے۔۔۔

37:47) اللہ والے صاحب نور ہوتے ہیں۔حضُور صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کے نقش قدم کی اتباع کی برکت سے ان کا دل نورانی ہوجاتا ہے لہذٰا وہ اپنے ارشاد سے راہ سُنّت سے باخبر بھی کرتے ہیں اور اپنے نور ِباطن کو اپنے الفاظ کے ہمراہ کردیتے ہیں جِس کی برکت سے دوسروں کو بھی ہدایت ہوتی ہے اور اللہ کا راستہ نہ صرف آسان بلکہ لذیذ ہوجاتا ہے۔

39:41) حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ آپ تھانہ بھون کیوں جاتے ہیں تو حضرت نے فرما یاکہ مجھے وہاں جا کر سکون ملتا ہے۔۔۔

40:55) تکبر کرنا ،ٹو لگانا ،غیبت کرنا یہ سب حرام ہے اس کی اصلاح کرائی۔۔۔

41:54) اللہ کا ولی کون ہے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ ان اولیاء الا المتقون ۔۔۔جو تقویٰ والا ہے وہ اللہ کا ولی ہے۔۔۔

42:59) جس سے مناسبت ہو اس سے جڑ جانا چاہیے اور اپنی اصلاح کرانی چاہیے۔۔۔مناسبت کے بعد فائداہوتا ہے۔۔۔۔

44:30) اللہ والا بننا فرض ہے۔۔۔

44:47) اللہ والوں کی نشانیاں کیا ہیں۔۔۔۔اللہ معاف کرے آج اُس کے پاس جارہے ہیں جو ماں بہن بیٹی کی قمیص منگواتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ جادو ہے۔۔۔۔

46:25) گناہوں کی نحوست کی وجہ سے رزق تنگ ہوجاتا ہے۔۔۔

46:52) تقویٰ کے انعامات۔۔۔(۱)ہر کام میں آسانی(۲)بے حساب روزی(۳)مشکلات میں آسانی۔۔۔۔

50:59) مسجد میں ادب سے بیٹھنا چاہیے اسی طرح مسجد میں دوڑ کر بھی نہیں آنا چاہیے۔۔۔بغیر کسی شرعی عذر کے کرسی پر بھی نہیں بیٹھنا چاہیے۔۔۔

54:42) نامحرم کو دیکھنے والا ہمیشہ ناپاک رہتا ہے۔۔۔

55:05) رمضان کی فرضیت کیا ہے؟جب رمضان میں نفل فرض کے برابر ہوگا تو پھر گناہ کرنے سے کیا ہوگا۔۔۔۔

56:01) اللہ تعالیٰ کس پیارےانداز سے فرمارہے ہیں کہ اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے جارہے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے۔۔۔

57:35) توبہ کی چار شرائط۔۔۔

58:33) ہم اللہ تعالیٰ کےمعافی کے راستے کی طرف کیوں نہیں آتے ۔۔۔

59:28) تین بدعائیں اور اس پر آپ ﷺ کا امین کہنا ۔۔۔ہلاکت و رسوائی اس کے لیے جو رمضان المبارک پائے اور اپنی بخشش نہ کروائے۔۔۔ہلاکت و رسوائی اس کے لیےجو آپﷺ کا نام مبارک سنے اور درود شریف نہ پڑھے۔۔۔۔ہلاکت و رسوائی اس کے لیےجو والدین کو بڑھاپے میں پائے اور ان کی خدمت کرکہ جنت نہ لے لے۔۔۔

01:01:11) تین بدعاؤں سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔۔

01:03:25) روزے دار کو دوخوشیاں ملتی ہیں ایک افطار کی اور دوسری اللہ تعالیٰ کے دیدار کی۔۔۔

01:04:41) روزے کے کتنے فضائل ہیں اور اللہ معاف کرے افطار اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کررہے ہیں سامنے ٹیلی ویزن لگا ہوا ہے۔۔۔

01:06:26) رمضان المبارک تو کمانے کا مہینہ ہے رمضان المبارک کی فرضیت تقویٰ ہے اس لیے کسی اللہ والے کے پاس یہ مہینہ گزارنا چاہیے۔۔۔

01:07:38) رمضان المبارک کے مہینے میں اپنی گھر کی خواتین پر بھی بوجھ کم رکھنا چاہیے تاکہ ان کو بھی عبادت کا موقع ملے۔۔۔۔

01:11:01) جعلی پیر۔۔

01:11:16) آج بچہ بچہ روزہ رکھتا ہے اور جوان روزہ نہیں رکھتا۔۔۔

01:12:03) سحری کرنے والوں پر اللہ کی رحمت ہوتی ہے۔۔۔

01:12:28) روزے داروں کی دعاوں پر فرشتوں کی آمین۔۔۔

01:15:12) رمضان میں بے حیائی والے کام نہ کریں۔۔۔

01:16:17) رمضان المبارک میں سب سے بڑی کمائی اللہ کی رضا ہے۔۔

01:18:10) ماہِ رمضان میں سنتوں کی بارش کردیں۔۔۔

01:19:42) میرے صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین ستاروں کے مانند ہیں۔۔۔

01:20:18) خواتین کی تروایح،مٹھائی کی تقسیم ہوگئی حافظ قرآن کو اجرت دینا واجب کو روک کر حرام کام کرنا مووی بنانا وغیرہ۔۔۔

01:22:41) ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے اب داڑھی منڈے کے پیچھے تروایح کا کیا حکم ہے۔۔۔

01:23:18) عورتوں کی تروایح کہاں سے آگئی۔۔

01:25:53) جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا ۔۔

01:27:19) چندے سے متعلق نصیحت۔۔۔

01:29:15) مختصر نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries