مجلس   ۲          اپریل   ۲ ۲۰۲ءعشاء :رمضان میں کرنے اور نہ کرنے والے کام      ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:29) ایک مسئلہ سمجھ لینا چاہیے کہ دین کا ایک مسئلہ سیکھ لینا سو رکعت نوافل سے افضل ہے تو جب اجتماعی بیان ہورہا ہو تو اُس وقت نوافل نہیں پڑھنا چاہیے ہاں گھر جا کر نفل پڑھ لیں تاکہ بچوں کو بھی شوق ہو۔۔۔

04:30) رمضان کا چاند دیکھتےہہی سب نے محسوس کیا ہوگا کہ سب کی خوشی سے کیا حالت تھی۔۔

04:55) مساجد بھری ہوئی ملتی ہیں شیاطین قید ہوتے ہیں نفس قید نہیں ہوتا۔۔۔

05:42) اس وقت اچھا موقع ہے شیطان قید ہے۔۔

06:42) جتنے اعمال ہیں کہ اخلاص بھی کہاں سے ملے گا؟

07:28) یہ صبر کا مہینہ ہے۔۔

07:54) صبر کا مطلب کیا ہے صبر کی تفسیر۔۔۔

08:05) دو چیزیں ہیں صبر اور شکر۔۔

10:03) شرعی عذر کے بغیر روزہ چھوڑنا کتنا بڑا گناہ ہے۔۔

11:45) گناہ نہیں کرنا ہے ۔۔کھانا پینا منع نہیں۔۔۔

12:23) روزہ کشائی کرنا معصوم بچوں کو ریا سکھانا یہ سنت نہیں ہے۔۔بچوں کو روزہ کیسا رکھوانا ہے۔۔

13:08) اب بچوں کو بچپن سے ہی ریا سکھارہے ہیں۔۔

15:28) اب زبان کے بیس گناہ ہیں۔۔۔

17:36) رمضان کا مہینہ کتنا برکت والا ہے۔۔

19:33) یہ لوٹ کا مہینہ ہے لیکن نیکیاں لوٹنے کا مہینہ ہے۔۔۔

20:48) حکومت کو برا بھلا کہنے کی مذمت۔۔۔ حکومت کو برا بھلا کہنے پر قیامت کے دن شرعی ثبوت مانگا جائے گا۔

21:24) غیبت کی مذمت

22:04) گدھا گاڑی چلاکر حلال کمانے والے کروڑوں کے حرام سے بہتر ہے

22:40) الرحمن فسئل بہ خبیرا۔۔۔ علماء بتائیں گے کہ حرام کمانے والے کو کہ کس طرح رمضان میں حلال کا انتظام کرسکتے ہیں۔

23:06) سو قتل کے مجرم کو اللہ تعالیٰ نے کس طرح معاف فرمایا

23:33) رمضان کے مہینے میں فرشتوں کی آمین ہے، سحری کا ثواب، اٹھنا تو تہجد کے وقت ہے ہی تو پورا وضو کرکے تہجد پڑھ کر تین دعائیں مانگ لیں

24:11) تہجد کے وقت آسمانوں سے کیا آوازیں آتی ہیں

24:27) زبان کی بیس آفتوں میں سے ایک گناہ علماء سے فضول سوالات کرنا ہے

25:03) جھوٹ حرام اور منہ سے ایسی بدبو آتی ہے کہ فرشتے دور چلے جاتے ہیں

25:39) زبان کی حفاظت پر لکڑہارا یا کارپینٹر اور شیر کی دوستی کی حکایت۔۔۔۔

28:06) دو چیزوں کی ضمانت: زبان اور شرمگاہ کی حفاظت۔۔۔۔ آپﷺ نے جنت کی ضمانت دی۔

28:55) آدھا دین اچھے اخلاق ہے

29:12) بدنظری کرنے والے کی شرمگاہ کی حفاظت ہو ہی نہیں سکتا

29:25) روزہ کشائی کی مذمت۔۔ چھوٹے بچوں سے زبردستی روزہ رکھنے کی مذمت

29:48) رمضان صبر کا مہینہ ہے۔ صبر کی تین تفسیر۔ اس کے بعد ہے: ان اللہ مع الصابرین

30:18) شادی شدہ جوڑا اپنے کمرے میں دینی طغرے اور آیۃ الکرسی اور آیتوں کے طغرے نہ لگائے جائیں

30:54) اس مہینے میں نیکی کا حریص ہونا چاہیے

31:04) آج کا ایک واقعہ۔ ظہر کی نماز کے بعد ایک دوست بڑے غمگین آکر بیٹھے۔ کہا کہ بیوی باہر دھاڑے مار مار کر رو رہی ہے۔ بچی نے کیلا کھایا اور اس کا چھلکا کچرے کی سی جگہ پر پھینکا اور اس کے ساتھ چھوٹا پرس بھی پھنک گیا، اس کے چار لاکھ کا سونا بھی تھا۔۔۔۔۔۔۔ صبر کی تلقین

32:25) حضرت حکیم الامت ؒ نے فرمایا کہ ایک آدمی اتنا روتا تھا کہ آئندہ پتا چل جائے کیا ہونے والا ہے الخ۔۔۔ دل میں بار بار آرہا تھا کہ گھوڑا بیچ دے ورنہ مر جائے گا۔ گھوڑا بیچ دیا۔ گھر گرنے والا ہے۔ بیس دن کے بعد گھر بھی گرگیا۔ دل میں آیا کہ تُو مرنے والا ہے الخ

34:27) کسی بھی تکلیف میں چار حکمتیں۔۔۔۔ ہر تکلیف میں ہمارا ہی یقیناً فائدہ ہے۔۔۔ قل لن یصیبنا الا ما کتب اللہ لنا۔۔۔

35:23) رمضان میں شیطان اپنی باقیات کو چھوڑ گیا کہ فوراً لڑائی کرادیتا ہے

35:41) اللہ تعالیٰ کی رحمت آسمان سے برس رہی ہے اور ہم زمین پر اللہ کی رحمت کا مقابلہ نعوذباللہ گناہوں سے کررہے ہیں وہی گناہ، وہی کارٹون، وہی گیم، وہی غیبت، وہی ویڈیو، وہی فلمیں چل رہی ہیں

36:39) رمضان میں باقاعدہ مسلمانوں کے دفتر میں لنچ ٹائم، ٹی ٹائم اور سب کچھ ہورہا ہے۔ کوئی روکنے والا نہیں۔

37:50) جس سے مناسبت ہو، رمضان میں زیادہ سے زیادہ اس کے پاس رہنے کی فکر کرو

38:12) رمضان میں چار اعمال کی زیادہ سے زیادہ کرنے کی فکر رکھیں 38:31) نفلی عبادت سے زیادہ صحبت کی اہمیت۔۔۔ مثال

39:06) اللہ والوں پر برسنے والی نعمتوں کا اثر ساتھ رہنے والوں پر بھی ہوجاتا ہے۔۔۔۔ مثالیں

40:38) اللہ تعالیٰ جس کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں اس سے حیا چھین لیتے ہیں

40:51) حیا نہیں تو رشوت لوٹ مار۔۔ حیا نہیں تو وراثت نہیں۔۔۔۔ پلس مائنس کی فکر نہیں ہے۔۔۔ بس پلس کی فکر ہے۔

41:33) دنیا کے پیچھے حرام کھانے والوں کی مثال۔ ایک چور نے گھوڑا چوری کیا تو اس کو بیچنے جارہا ہے الخ

44:01) رمضان کے دسترخوان پر کی جانے والی دعا کس طرح کی؟

44:24) رمضان میں پائے، نہاری، حلیم، افطار کے وقت آٹھ چیزیں بھی چاہیے

44:39) شیخ الحدیث صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نعمت کے طور پر بتارہا ہوں کہ روزے کے ساتھ اور کام کاج کے ساتھ میرے گھر کی بہو بیٹیاں اٹھارہ سے بیس پارہ پڑھتی ہیں

45:14) میری بہو! بیٹیو! رمضان کے ماہ میں سب خرافات چھوڑو اور اسمارٹ فون ناشکر کا آلہ بھی ہے۔

46:03) ناشکری کا عذاب

46:14) جسم کے ہر عضو کا روزہ ہے۔ روزہ ایک ڈھال ہے جب تک کے اس کو پھاڑ نہ ڈالے

46:31) رمضان کے علاوہ گناہ اور رمضان میں اس گناہ کی شدت بڑھ جاتی ہے

47:12) مزاح مبارک: ننھی کو دیکھ، اس نے ٹاپ کیا ہے الخ

48:09) حیا کے بارے میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ

48:27) فرمایا کہ غیرت و حیا ایک ایسی چیز ہے الخ

48:52) حیا نہیں تو زنا کرے گا۔ حیا نہیں تو گناہوں کی لائن لگ جاتی ہے۔

49:09) حیا و غیرت قریب قریب سب گناہوں کی محافظ ہے

49:43) غیرت و حیا کا مادہ رکھنے والی طبیعت میں چھوٹے چھوٹے گناہوں کی بھی کھٹک پیدا ہوجاتی ہے

50:32) دو تھرمامیٹر۔۔نمبر ایک کھٹک اور نمبر دو کسی نیک آدمی کے سامنے وہ بات کہتے ہو ئے جھجک ہو۔۔۔۔

53:21) حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ کہ تم پر ایک مہینہ آرہا ہے رمضان المبارک کا جو بہت مبارک مہینہ ہے اور یہ مہینہ صبر کا ہے اور لوگوں کے ساتھ غم خواری کا مہینہ ہے۔۔

55:06) اس مہینے میں اپنے خادم کے بوجھ کو ہلکا کرنے کا انعام کیا ملتا ہے

55:25) چار چیزوں کی کثرت :۔ کلمہ طیبہ اور استغفار کی کثرت اور جنت کی طلب اور آگ سے پنا مانگو ۔۔۔

56:15) ، اللھم انی اعوذ بک من سخطک و النار

57:45) غیرت و حیا پر ملفوظ۔۔۔

58:10) توبہ کی چار شرطیں۔۔۔

59:36) دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries