مجلس   ۳          اپریل   ۲ ۲۰۲ءعصر   :اللہ والے بننے کا آسان نسخہ  !      

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:31) رمضان کی فرضیت اللہ کو راضی کرنا ہے۔۔۔

01:33) ایک گناہ آسمان سے زمین پر گِرا دیتا ہے۔۔۔

02:05) بس ہم جس کو گندا سمجھتے ہیں اس کو چھوڑ دیں فلم اچھی چیز ہے؟ نہیں تو اس کو چھوڑ دو ،شراب اچھی چیز ہے؟نہیں تو اس کو چھوڑ دو۔۔۔

03:09) اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَن يُنِيبُ ۔بغیر جذ ب کے کوئی اللہ والا نہیں بنا۔۔۔

05:37) خدا کی قسم ہر شخص اللہ کا دوست اور ولی بن سکتا ہے ۔۔۔

07:08) بس ہمارے اختیا ر میں جو کچھ ہے وہ کر لیں ۔۔۔

07:53) اللہ والے بننے کا آسان نسخہ۔۔۔۔فرمایاکہ سلوک کا حاصل یہ ہے کہ اخلاق ِرذیلہ جاتے رہیں اور اخلاق ِحمیدہ پیدا ہوجائیں،غفلت من اﷲ جاتی رہے اور توجہ الی اﷲ پیدا ہوجائے۔

10:11) اصلاح ِاخلاق:رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ خوش خلقی (اچھے اخلاق) گناہوں کو اس طرح پگھلادیتی ہے جس طرح نمک کے پتھر کو پانی پگھلا دیتا ہے اور بدخلقی (بُرے اخلاق) عبادت کو اس طرح خراب کرتی ہے جس طرح سرکہ شہد کو خراب کرتا ہے،اور فرمایا رسول اللہﷺ نے کہ تم سب  میں میرا پیارا اور آخرت میں سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ ہوگا جس کے اخلاق اچھے ہوں اور تم سب میں سب سے زیادہ مجھے بُرا لگنے والا اور آخرت میں سب میں سے مجھ سے زیادہ دور رہنے والا وہ شخص ہے جس کے اخلاق بُرے ہیں،اور فرمایا کہ جو نرمی سے محروم رہا، وہ ساری بھلائیوں سے محروم ہوگیا۔

18:24) اچھے اخلاق توبہ،صبر، شکر،خوف،امید،دنیاسے بے رغبتی،حیا،خدا پر بھروسہ، اللہ تعالیٰ کی محبت، اللہ سے ملاقات کی تڑپ، عبادت میں صرف اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کی نیت یعنی اخلاص، عبادت کو سنت کے مطابق ادا کرنا جس کو صدق کہتے ہیں، یہ دھیان ہر وقت رکھنا کہ حق تعالیٰ ہم کو دیکھ رہے ہیں جس کو مراقبہ کہتے ہیں، ہر روز اپنے اعمال کا حساب خود کرنا کہ کیا کیا ہم سے نیک اعمال ہوئے اور کیاکیا بُرے اعمال ہوئے، تفکر یعنی اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں غور کرنا اور معرفت و عظمت خدائے تعالیٰ کی حاصل کرنا۔ (از تعلیم الدین) وفائے عہد، تواضع، رحمت و شفقت، حق تعالیٰ کے فیصلوں یعنی قضاء ِالٰہی پر راضی رہنا، توکل، حلم، تفویض، تسلیم، یقین۔

21:02) فرمایا کہ اخلاق کی حقیقت یہ ہے کہ ہم سے کسی کو کسی قسم کی ایذا اور تکلیف، ظاہری یا باطنی،سامنے یا پیٹھ پیچھے نہ پہنچے۔

21:48) غرفۃُ السالکین میں وقت لگانے والے حضرات کو نصیحت ۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries