مجلس   ۳          اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعد تراویح  :والدین کے حقوق پر درد بھری مجلس   !      

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:02) مسجد میں سوال کرنا منع ہے اور مانگنے والے کو جھڑکنا بھی منع ہے ۔۔۔زکوۃ جب فرض ہو تو اسی وقت ادا کرنی چاہیے رمضان کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔۔۔

04:47) وَقَضَىٰ رَ‌بُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ الْكِبَرَ‌ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْ‌هُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِ‌يمًا۔۔۔الایۃ

06:49) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ سود، رشوت پر عذاب ہے لیکن رسوائی کی بدُعا ان تین کا موں پر کیوں ہے؟اس لیے کہ یہ تینوں کام آسان ہیں جب یہ ہی نہیں ہوسکتے تو پھر اور کیا ہوسکے گا۔۔۔

08:22) جب ہم گناہ کرتے ہیں تو چار گواہ بن جاتے ہیں (۱)جس زمین پر انسان سے گناہ سرزد ہوتا ہے وہ زمین گواہ بن جاتی ہے۔ دلیل کیا ہے ’’یومئذ تحدث اخبارھا‘‘ جس دن کہ زمین اپنی خبریں بیان کرے گی (۲)کراماً کاتبین یعلمون ما تفعلون(۳)الیوم نختم علی افواھھم وتکلمنا ایدیھم وتشہد ارجلھم بما کانوا یکسبونo جن اعضاء سے گنا ہ ہوئے ہیں وہ اعضاء بھی قیامت کے دن گواہی دیں گے(۴)واذا الصحف نشرت۔

11:34) توبہ کی چار شرائط ہیں جب ہم توبہ کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہمارے گناہ مٹا دیں گے۔۔۔

12:10) رمضان المبارک کے کتنے انعامات ہیں لیکن ان کے باوجود ہم گناہ کیوں نہیں چھوڑ رہے۔۔۔

13:08) فتح مکہ کے موقع پر آپ ﷺ نے اپنی جان کےدشمنوں کو معاف کردیا لیکن ان تین گناہوں پر ذلت ورسوائی کی بدعا ہے اور ان دُعاؤں پر آپﷺ امین کہے رہے ہیں۔۔۔

14:38) وَقَضَىٰ رَ‌بُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ الْكِبَرَ‌ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْ‌هُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِ‌يمًا۔۔۔الایۃ کا ترجمہ تفسیر انوارالبیان۔۔۔۔

15:43) جب بیوی یہ دیکھے گی کہ میرا شوہر جب ماں باپ کی بےادبی کرتا ہے تو وہ تو اور شیر ہوجائے گی الا یہ کہ کوئی اللہ والی ہو۔۔۔۔

16:39) ماں باپ سے ایک تو دُعا لیتے نہیں اور ساتھ ساتھ بدتمیزی بھی کرتے ہیں کتنے ای میل آتے ہیں جن میں ان بدتمیزیوں کا ذکر ہوتا ہے۔۔۔

18:05) آج کون سے اسکول وکالج میں دین پڑھایا جارہاہے ۔۔۔؟

19:43) آج بیٹی کو نامحرم کا ستر دیکھنے کے لیے کالج بھیج رہے ہیں اور دلیل کیسی دیتے ہیں کہ حضرت اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا زخمیوں کی مرہم پٹی کر رہی تھی ۔۔۔۔وہ تو اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا تھی اور جن کی مرہم پٹی کررہی تھیں وہ کون تھے آپﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تھے اور آج ایسا کررہے ہیں اور یہ دلیل پیش کرتے ہیں اللہ معاف کرے سن کر بھی ڈر لگتا ہے۔۔۔خوشبوئیں لگی ہوئی ہیں اور نامحرم کے قریب آرہی ہیں ۔۔۔

24:33) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم فرماتے ہیں کہ دین کا سب سے مشکل کام فتویٰ دینا ہے اور سب سےآسان کام اعتراض کرنا ہے۔۔۔

25:46) وَقَضَىٰ رَ‌بُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ الْكِبَرَ‌ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْ‌هُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِ‌يمًا۔۔۔الایۃ کی تفسیر تفسیر انوارالبیان۔۔۔۔

27:19) قیامت کی تین نشانیاں ہیں (۱)شراب عام ہوجائے گی (۲)باپ پیچھے اور دوست آگے ہوجائیں گے۔۔۔

28:00) گاؤں کی ایک عورت نامحرم کےساتھ بھاگ گئی وجہ کیا بنی سمارٹ فون ۔۔۔۔کیوں ان کو موبائل دیے ہوئے ہیں ۔۔۔۔

29:52) تفسیر انوارالبیان:اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت کےساتھ ماں باپ کے ساتھ احسان کرنے کا بھی ارشاد فرمایاہے۔۔۔

32:33) اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں والدین کی اطاعت جائز نہیں ۔۔۔

36:05) آج ماں باپ سے نفرت کرنا اُن کی تکالیف کو یاد کرنا جبکہ بیوی بھی تو ستاتی ہے۔۔

36:34) بوڑھے ماں باپ کی خیریت بھی معلوم نہیں کرتے۔۔

37:21) آج عصر میں ہی حدیث پاک پڑھی تھی کہ اخلاق کے بارے میں کیا معاملہ ہے۔۔

38:37) چاہے جتنے سخت ماں باپ ہوں لیکن ایسا ہو نہیں سکتا کہ دل نرم نہ ہو۔۔

38:58) صبر کی قسمیں۔۔۔

41:22) کیا بات حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمائی کہ اف سے بھی نیچے کوئی درجہ ہوتا تو اُس کو اللہ پاک نازل فرمادیتے۔۔

41:58) ماں باپ کا کتنا ادب احترام کرنا اور اف سے کیا مراد ہے۔۔

43:48) چاہے ماں باپ حیات ہوں یا نہ ہو چار حق ہیں ۔۔

44:45) ماں کو جھڑکنا اف کہنے سے بھی برا ہے۔۔

47:29) حضرت مولانا مظہر صاحب دامت برکاتہم کا تذکرہ کہ اپنے والد یعنی حضرت والا رحمہ اللہ کا ادب فرماتے تھے۔۔

48:20) ماں باپ کے سامنے عاجزی اور انکساری سے جھکے رہنا۔۔

49:45) والدین کے حقوق پر ساتویں نصیحت۔۔

50:17) والدین کی خدمت سے گھبرانا نہیں چاہیے۔۔

53:01) والدین کے پاس کیا سوچ کر جانا ہے مراقبہ۔۔۔بیوی دوبارہ مل سکتی ہے لیکن ماں باپ دوبارہ نہیں مل سکتے۔۔۔

54:15) درد بھری دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries