رمضان مجلس   ۶          اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدعصر     :برے اخلاق  کی حقیقت     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:57) رمضان میں بدنظری کرنا اور گناہ اس کا بڑھ جاتا ہے۔۔

01:14) اخلاق ہمارے کیسے ہیں۔۔

01:21) ایک زبان کی بیس آفتیں ہیں۔۔۔

02:57) وَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَااَبَا ہُرَیْرَۃَ اِتَّقِ الْمَحَارِم تَکُنْ اَعْبدَ النَّاسِ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ارشاد فرمایا کہ اے ابوہریرہ! تم اگر گناہ سے بچو، اللہ کو ناراض نہ کرو تو تم سب سے بڑے عبادت گذار ہوجائوگے کیونکہ تقویٰ چوبیس گھنٹہ کی عبادت ہے۔ نوافل و ذکر و تلاوت کوئی چوبیس گھنٹہ نہیں کرسکتا لیکن گناہ نہ کرنے کی عبادت چوبیس گھنٹے جاری رہتی ہے۔

03:23) ماں کے ساتھ اخلاق خراب کرلیے۔۔

03:38) اچھے اخلاق کا بیان گذر چکا آج برے اخلاق کے بارے میں بیان ہوگا۔۔

03:56) تکبر کو لے لیں تکبر کیا ہے اور کیسی سخت وعید ہے۔۔

05:00) جو رمضان میں عبادت کی اُس عبادت سے جو نور بنا اُس کی حفاظت کرنی ہے۔۔

06:13) نفس کا مزاج گندا ہے گندے کام کی طرف زیادہ جاتا ہے۔۔نفس کا کام ہے دوسروں کے عیب دیکھنا۔۔

08:23) تکبر کئی طرح کا ہوتا ہے۔۔۔

10:18) تکبر کی کئی شاخیں ہیں تکبر مال کی وجہ سے بھی ہوتا ہے حسن کا بھی ہوتا ہے ۔۔والدی سے بھی تکبر ہوتا ہے۔۔

13:18) دین ہمارا کتنا پیارا ہے کہ جانوروں کے بھی حقوق بتائے ہیں۔۔

14:22) تکبر کی بات ہوگئی اور اب عجب کیا ہے؟

14:54) بڑائی اللہ تعالی کی چادر ہے جو اس میں گھسے گا اللہ تعالی اُس کو گرادے گا۔۔۔

15:30) انگریز وائسرائے کا واقعہ۔۔۔کبھی ظلم نہ کرنا ظلم قیامت کے دن اندھیرے سے ہوگا۔۔۔

18:37) بُرے اخلاق عجب، تکبر، چغل خوری، کینہ، حسد، غصہ، بدخواہی، بدگمانی، حب ِدنیا، فضول اور خلاف ِشرع کلام کی ہوس، غیبت، جھوٹ، بخل، ریا،شہوت، بدنگاہی، عشق ِمجازی اور ارشاد فرمایا کہ عدمِ قصد ِایذا کافی نہیں بلکہ قصد ِعدمِ ایذا ضروری ہے۔

20:25) ابرار بندے کون ہیں ۔۔ان الابرار لفی نعیم ۔۔۔۔ اخلاق کی حقیقت یہ ہے کہ ہم سے کسی کو کسی قسم کی ایذا اور تکلیف، ظاہری یا باطنی،سامنے یا پیٹھ پیچھے نہ پہنچے۔یہاں تک کہ چیونٹی کو بھی ہم سے تکلیف نہ پہنچے۔۔۔

21:49) جب چیونٹی کے لیے شریعت کا یہ حکم ہے تو پھر یہ گالیاں دینا اور لڑنا دوسروں کو دھکے دینا اور جہاں ذرہ سی گاڑی لگ گئی تو خواتین بیٹھی ہیں لیکن لحاظ نہ کرنا گالیاں دینا اور مارنا ۔۔۔

23:04) جب دبئی جاناہوا تو نئے مسلمان عبدالرحمن کے ساتھ حضرت شیخ کا ایکسڈنٹ والا واقعہ۔۔۔

24:03) جب احادیث پاک سنیں گے تو معلوم ہوگا کہ آدھا دین ہی اخلاق ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries