رمضان جمعہ بیان    ۸          اپریل   ۲ ۲۰۲ء  :رمضان میں بہت زیادہ گناہوں سے بچنا ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

13:36) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔

17:46) عبادات میں مزہ آتا ہے ہر عبادت کی کوئی نہ کوئی شکل ہے۔۔۔

18:30) اللہ تعالی کے راستے میں تکلیف اٹھانا یہ سب تلخ تر ہے گرمی کا روزہ رکھ رہا ہے تکلیف اٹھارہا ہے وراثت دینا تو یہ سب تلخ تر ہے تو جو شعر پڑھا گیا اُس کا مطلب یہ ہے

21:25) لڑکوں سے بھی احتیاط ہے جن کی داڑھی مونچھ آئی ہو۔۔

23:15) غصہ کرنا،حرام کھانا بیوی پر ظلم کرنا اذیت دینا خچر کی طرح بیوی سے کام لینا ۔۔۔

24:07) جھوٹ بولنے کا علاج یہ ہیکہ جس سے جھوٹ بولا ہے اُس سے کہے دیں کے میں نے آپ سے جھوٹ بولا تھا۔۔۔

25:06) تواضع کس چیز کا نام ہے ایک لطیفہ۔۔۔تواضع کا مطلب یہ ہیکہ اپنا حق چھوڑ دینا ،کوئی بُر ا کرے تواس کے ساتھ اچھا کرنا ،جو تواضع اختیار کرتا ہے تواللہ تعالیٰ اُس کو بلند کردیتے ہیں۔۔۔

27:10) اشعار مکمل کیے۔۔۔یہ مانا کہ شکستِ آرزو ہے تلخ تر اخترؔ۔۔۔مگر اے دل خدا ملتا ہے بس خونِ تمنّا سے۔۔۔

29:27) زندگی ایک بار ملی ہے اور وہ بھی اللہ والا بننے کے لیے۔۔۔

31:03) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کسی نے اگر درسی کتابیں پڑھ لیں اور کسی اللہ والے کی صحبت اختیا ر نہ کی ہو تو اس سے دین کا کا م نہیں لیا جاتا اور اگر جس کو سین اور شین پڑھنا بھی نہیں آتا لیکن کسی اللہ والے کی صحبت میں رہا تو اس کو دین کے کا م کرتے ہوئے دیکھا۔۔۔

32:56) رمضان المبارک میں آنکھ اور زبان کی حفاظت کرنی ہے۔۔۔زبان کے بیس گنا ہ ہیں جو حضرت امام غزالی رحمہ اللہ نے لکھے ہیں ۔۔۔

34:28) شب قدر کے بارے میں ایک حدیث شریف ہیکہ آپ ﷺ باہر تشریف لائے شبِ قدر کی تعین بتانے کے لیے تو دو شخص آ پس میں لڑ رہے تھے تو آپ ﷺ نے فرمایاکہ اس وجہ سے شبِ قدر کی تعین اُٹھا لی گئی ۔۔۔

36:14) لڑائی جھگڑے کے نقصانات۔۔۔۔

37:00) جو اللہ والوں کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں اُن کو کہتے ہیں کہ یہ شخصیت پرستی ہے اگر کوئی بالوں میں یا ہیئر اسٹائل میں کسی کی نقل کرے تو اس کو شخصیت پرستی کیوں نہیں کہتے۔۔۔

38:49) آج ہم آپ ﷺ کی سنتوں کو زندہ کرتے ہیں اس کی فکر ہے؟۔۔۔بالخصوص آپﷺ کی وہ سنتیں جن پر اس وقت عمل نہیں وہ زندہ کرتے ہیں۔۔۔؟

40:03) غیبت کتنا بڑا گناہ ہے۔۔۔۔

42:21) حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ رمضان المبارک میں بس دو کام کرو یا عبادت کرو یا پھر سو جاؤ۔۔۔۔

43:25) جب گناہ کو گناہ ہی نہیں سمجھیں گے تو پھر توبہ کس چیز کی۔۔۔۔

43:55) اگر کسی کی غیبت کی ہے تو اس کا علاج یہ ہیکہ اس مجلس میں سب کے سامنے یہ کہے دے کہ میں نے اس شخص کی غیبت کی ہے حالانکہ وہ ایسا نہیں ہے اور اگر اُس شخص کو معلوم ہو گیا جس کی غیبت کی ہے تو پھر اُس سے معافی مانگنا ضروری ہے۔۔۔

46:07) جتنی عبادت کریں گے اتنے ہی حملے بڑھیں گے۔۔۔

48:19) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ دین کے سب شعبے برحق ہیں اس لیے دین کےجس شعبے میں ہو اُسی شعبے میں جس سے مناسبت ہو اس سے اپنی اصلاح کراتے رہو۔۔۔

49:25) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب۔۔۔

51:37) بدنظری کا گناہ کتنا سنگین ہے کہ ایک بدنظری سے کیا ہوا؟

52:41) ماہِ رمضان ہے عہد وفا کی تجدید ۔۔۔ناصر رو رو کہ اُن کو منا لینے دو۔۔۔رمضان المبارک میں ہم اللہ تعالیٰ کو منانے کے ببجائے اللہ تعالیٰ کو ناراض کررہے ہیں۔۔۔۔

54:09) معصوم بچوں کو زبردستی روزہ رکھوانا۔۔۔۔

55:27) قیا مت کے دن روزہ اور قرآن ِپا ک سفارش کریں گے اور دونوں کی سفارش قبول کی جائے گی

 55:59) آج ہمیں قرآنِ پا ک صحیح پڑھنے کی فکر ہے؟اگر حروف کو صحیح نہیں پڑھا تو معنی کیا سے کیا بن جاتے ہیں۔۔۔قرآنِ پاک کو صحیح پڑھنا فرض ہے۔۔۔۔

59:36) حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نعمت کے لیےکہے رہا ہوں کہ میرے گھر کی خواتین گھر کے کام کاج کے ساتھ ساتھ روزانہ بیس بائیس پارے تلاوت کرتیں ہیں۔۔۔اور آج ہمارے کیا حال ہے اس کی فکر ہے۔۔۔

01:01:05) افطار کے وقت آسمان سےدُعا کی قبولیت کی لائنیں لگی ہوئی ہیں اور ہم اس وقت بھی گناہوں میں مبتلا ہیں۔۔۔۔

01:02:20) گناہوں کی وجہ سے عبادات کا نور چلا جاتا ہے۔۔۔۔

01:02:48) افطار پارٹیاں اور اُن میں ہونے والی بُرائیاں۔۔۔۔حضرت مولانا مظفر کاندھلوی رحمہ اللہ کا واقعہ کے کس طرح اپنا وعدہ پورا کیا۔۔۔۔

01:06:13) دین کسی چینل کا محتاج نہیں ہے ۔۔۔تبلیغی جماعت کا کون سا چینل ہے ۔۔۔جب عورتیں ٹی وی چینل پر نامحرم کو دیکھیں گی تو پھر باہر کے نامحرم کو کیوں نہیں دیکھ سکتی۔۔۔

01:07:46) افطار پارٹیاں اور اُن میں ہونے والی بُرائیاں۔۔۔۔مرد اور عورتیں ساتھ ہیں ،عورتوں کے بال کھلے ہوئے ہیں حالانکہ عورت اگر بوڑھی بھی ہوجائے تو بھی اُس کے بال ستر میں داخل ہیں اللہ معاف کرےآج چھوٹی چھوٹی بچیوں نے میک اپ کیا ہوا ہے ۔۔۔

01:10:43) روزے میں اگر عبادت کا ثواب ہےتو گناہ پر کیا عذاب ہوگا۔۔۔روزہ بھی ہے اور بدنظری بھی ہورہی ہے ۔۔۔عورتوں کے لیے خالہ زاد ،پھوپھی زاد ،ماموں زاد ،تایا زاد اور دیور یہ سب نامحرم ہیں آج اس کی فکر نہیں بڑے بڑے خرچے کرلیں گے لیکن تھوڑا سا خرچہ کرکہ پردے کا اہتمام نہیں کریں گے۔۔۔

01:14:52) کسی مدرسے کا ذکر کہ چار مہینے سے تنخواہیں نہیں ملی۔۔۔ اس طرف کسی کا دھیان ہے ؟اور خرچے کردیں گے لیکن ان کی فکر نہیں ۔۔۔۔

01:16:12) سب سے تیز رفتار وہ دُعا ہے جو غائب غائب کے لیے کرے اور مسافرکی دُعا۔۔۔

01:17:05) توبہ کی چار شرائط ہیں خدا کی قسم اگر ہم اپنے حالات بدل دیں تو اللہ تعالیٰ ملک کے حالات بھی بدل دیں گے۔۔۔ایک شخص نے حضرت والا رحمہ اللہ سے کہا کہ اتنا اچھا وزیراعظم تھا لیکن اُڑا دیا گیا اس وجہ سے میں بہت پریشان ہوں تو حضرت نے فرمایاکہ فکر کی کیا ضرورت ہے بندے کا کام ہے بندگی کرنا اور خواجہ کا کام ہے خواجگی کرنا۔۔۔

01:19:53) اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ جہگیں مساجد ہیں اور سب سے زیادہ ناپسندیدہ جہگیں بازار ہیں۔۔۔۔

01:21:06) جمعہ کے فرائص ادا کرنے کے فوراً بعد بھاگنا نہیں چاہیے چار رکعات سنتِ موکدہ ہیں ان کو ادا کرنا چاہیے۔۔۔

01:24:24) اللہ تعالی جس کو اپنا بنانا چاہتے ہین اُس کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔۔

01:27:34) قرآن پاک کا کیسا ادب ہے اور ہم کیا کررہے ہیں۔۔۔قرآن پاک کو دیکھنا ثواب،چھونا ثواب پڑھنا ثواب ۔۔۔

01:29:35) آج افطار پاڑٹی میں کیا کیا نہیں ہوتا اور نماز تک چھوڑ دیتے ہیں یا مسجد میں ادا نہیں کرتے دعوت کی وجہ سے وہی پڑھ لیتے ہیں۔۔

01:30:36) خواتین کی جب نماز کی جماعت نہیں ہے تو پھر یہ تروایح کی جماعت کہاں سے آگئی۔۔۔

01:32:00) کتنی دکھ کی بات ہے کہ صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی بات سمجھ میں نہیں آتی۔۔

01:34:35) جو علماء سے دور وہ اللہ سے دور۔۔۔

01:38:30) دعوتوں میں ہونے والی بے اصولیاں۔۔

01:39:59) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کے عذاب۔۔

01:45:35) درد بھری دعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries