رمضان مجلس   ۹          اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدفجر  :رمضان کا مہینہ بہت برکت والا مہینہ ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:00) فضائل رمضان:حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کی روایت کہ آپﷺ نے رمضان المبارک کا مہینہ آنے پر کیا فرمایا۔۔۔۔

02:01) جو گناہ کو گناہ سمجھے گا تو وہ بدنصیبی سے بچ جائے گا۔۔۔۔

02:45) زندگی کی کوئی گارنٹی نہیں ایک ہی زندگی ہے اس کو اللہ تعالیٰ پر فدا کردیں۔۔۔۔

03:52) دین کا علم حاصل کرکہ دُنیاوی ڈگریوں کے پیچھے پڑنا حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ آٹھ سال تک تو وظیفہ لیتے رہے لیکن جب فارغ ہوئے تو سب کچھ بھول گئے۔۔۔

06:44) اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی معارفت یعنی پہچان کے لیے پیدا کیا۔۔۔اور یہ پہچان اللہ والے سِکھاتے ہیں۔۔۔

10:45) جب کسی نیک روح کا آخری وقت ہوتا ہے تو وہ یہ آواز سنتا ہےيا أيتها النفس المطمئنةارجعي إلى ربك راضية مرضية ۔۔الایہ۔

13:57) موت ایک حقیقت ہے جس کا انکار کوئی دہریہ بھی نہیں کرسکتا۔۔۔

14:15) شادی کے لیےکس عورت کا انتخاب کرنا چاہیے؟۔۔۔نیکی کو دیکھنا چاہیے۔۔۔

18:45) حضرت مولانا شاہ عبدا لغنی پھولپوری رحمہ اللہ نے حضرت والا رحمہ اللہ سے فرمایاکہ حکیم اختر یوں تو یہ راستہ بڑا مشکل ہے لیکن جب کسی اللہ والے کے ہا تھ میں ہاتھ دے دیا جائے تو یہ راستہ آسان نہیں بلکہ مزیدار ہو جاتا ہے۔۔۔

19:23) انگور کے کیڑے کی مثا ل اور نصیحت۔۔۔۔

21:36) ہم خالق ِشیر کی مانے گے دُنیا کے چکر میں نہیں آئیں گے۔۔۔

23:01) دین میں ڈیمو کریسی نہیں چلتی۔۔۔۔

24:10) حدیث شریف کہ رمضان المبارک بڑی برکت والا ہے۔۔۔بدنصیب ہے وہ شخص جو اس مہینے میں بھی محروم رہے۔۔۔۔حدیث شریف کی تشریح ۔۔۔۔

25:35) حدیث شریف کہ رمضان المبارک میں ہر شب و روز میں اللہ کے ہاں قیدی چھوڑے جاتے ہیں ۔۔۔۔

26:25) حدیث شریف کے پانچ قسم کے لوگوں کی دُعا رد نہیں کی جاتی (۱)مظلوم کی دُعا (۲)حاجی کی دُعا(۳)مجاہد کی دُعا(۴)مریض کی دُعا(۵)بھائی کی بھائی کے لیے غائبانہ دُعا۔۔۔

28:20) چھوٹوں سے بھی دُعا کا کہنا چاہیے۔۔۔

29:48) فضائل توبہ: اس لیے حدیث میں آتاہے کہ اگر کوئی شخص بار بار توبہ کرتا ہے دل سے ارادہ کرتا ہے کہ آئندہ ہرگز یہ گناہ نہ کروں گا، لیکن پھر ٹوٹ جاتا ہے تو وہ اصرار کرنے والوں میں نہیں ہے۔ یعنی ضدی نہیں ہے۔ وہ بندہ ضدی نہیں کہلائے گا۔۔۔۔ ایسے ہی یہ چھوٹا سا دل ہے اگر اس میں اللہ کے ذکر کی برکت سے نور کی پالش لگ جائے تو مرکز نور اللہ تعالیٰ کی ذاتِ پاک اس کو ہر وقت اپنی طرف کھینچے رکھتی ہے۔

37:41) کونسی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے۔۔۔

38:49) حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ ہنسی کی احادیث مبارکہ کے فائدے میں لکھتے ہیں کہ دین والے کو تو ہنستا مسکراتا ہی رہنا چاہیے۔۔۔۔

42:36) کسی کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے۔۔۔ہر کسی سے اچھے اخلاق سے رہنا ہے۔۔۔۔

43:31) بندہ جب توبہ کرلیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ ملائکہ (کراماً کاتبین) کو بھی بھلادیتا ہے اور جن اعضاء سے گناہ ہوا تھا ان اعضا سے بھی بھلادیتا ہے اورجہاں زمین پر گناہ ہوئے تھے، زمین کے نشانات بھی مٹادیتا ہے، یہاں تک کہ وہ شخص قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے گناہ پر کوئی گواہی دینے والا نہ ہوگا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries