رمضان مجلس   ۹          اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدعصر   :خوف اور اس کا طریقہ      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:12) گناہوں کی وجہ سے دل سخت ہوجاتا ہے اور سب سے پہلا عذاب عقل پر آتاہے۔۔

00:56) اللہ تعالی نے اپنی دوستی کو فرض فرماہا۔۔۔گناہ کی نحوست کیا ہوتی ہے کہ دل سخت اور عقل پر عذاب۔۔۔

01:53) جب پریشانی پہ مل جاتا ہے اَجر پھر پریشانی پریشانی کہاں کام ہوتا نہیں ہے کوئی مشیت کے بغیر اور مشیت نہیں ہوتی کوئی حکمت کے بغیر

03:59) حسرت سے میری آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں دل ہے کہ ان کی خاطر تسلیمِ سر کئے ہے

04:22) کچا کباب ہے کوئی کھائے گا لیکن اگر یہی تل جائے تو اس کی خوشبو ہی مست کردے گی۔۔۔

05:14) کوئی بھی نیکی ہے نماز،روزہ،نیک کام لیکن ابھی ہم کچے کباب ہیں کسی سے اپنے کو تلوالیں۔۔

07:33) خوف کے بارے میں ایک عجیب روایت۔۔ خوف اور اس کا طریقہ:۔ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایمان والے کا دل بے خوف نہیں ہوتا اوراس کے خوف کو کسی طرح سکون نہیں ہوتا۔

08:16) روزہ کشائی کی رسم۔۔اس کو بھی اب ضروری سمجھ لیا اور اس میں کتنا ریا ہوتا ہے سب کو پتا ہے۔۔ 09:11) خوف کا مطلب اللہ تعالی کے سامنے پیشی۔۔۔

11:16) ایک سیٹ صاحب کا پتا چلا کہ شراب سے افطار کرتا ہے کچھ عرصے کے بعد اُسی کو فٹ پارٹ پر بھیگ ماگنتے دیکھا۔۔۔

11:51) طریقہ خوف پیدا کرنے کا یہ ہے کہ ہر وقت خیال رکھے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام اعمال اور اقوال،اور ظاہر اور باطن کے تمام بھیدوں کو جانتے ہیں اور مجھ سے قیامت کے دن حساب لیں گے۔

14:00) قیامت کے دن اعضاء گواہی دے گیں۔۔

16:09) طریقہ خوف پیدا کرنے کا یہ ہے کہ ہر وقت خیال رکھے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام اعمال اور اقوال،اور ظاہر اور باطن کے تمام بھیدوں کو جانتے ہیں اور مجھ سے قیامت کے دن حساب لیں گے۔

17:45) طریقہ اس کا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خوب فرمانبرداری اور عبادت کرے اور نافرمانیوں سے خوب ہمت کر کے بچے،اور یہ طبعی بات ہے کہ آدمی جس کی اطاعت کرتا ہے اس سے امیدیں رکھتا ہے اور جس کی نافرمانی کرتا ہے اس سے دل کو وحشت اور نااُمیدی سی ہوجاتی ہے،اور توبہ کرتے وقت اُمید رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی غیر محدود وسعت پر نظر رکھے اور یقین رکھے کہ میری توبہ ضرور قبول ہوجائے گی۔ جب تھوڑی سی بارود سے پہاڑ کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے ہیں تو حق تعالیٰ کی رحمت میں کتنی طاقت ہوگی جس سے کہ گناہوں کے پہاڑ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے۔ مگر رحمت کے سہارے پر بے خوف ہوکر گناہوں کا عادی بن جانا سخت دھوکہ اور خطرناک ہے۔ کیا مرہم کی ڈبیہ جو جلنے میں سو فیصد مفید ہو، اس کے سہارے پر کوئی آگ میں ہاتھ ڈالتا ہے؟

20:29) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت سے ایک روایت۔۔

21:21) ضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی وانذرعشیرتک الاقربین اےنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ! آپ ڈرائیے اپنے کنبہ کے لوگوں کو جو بہت قریب کے ہیں )تو نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے قریش کو بلایا ۔جب وہ جمع ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے خطاب میں تعمیم کی اور تخصیص بھی (یعنی ان کے جد بعید کا نام لے کر بھی مخاطب کیا تاکہ سب کو عام و شامل ہو جائے اور ان کےجد قریب کا نام لے کر بھی مخاطب کیا تاکہ بعض کے ساتھ مخصوص ہو جائے)چناچہ آپ نے فرمایا اے کعب بن لوی کی اولاد !اپنی جانوں کی دوزخ کی آگ سے بچائو ۔اے عبد شمس کی اولاد ! اپنی جانوں کو دوزخ کی آگ سے بچائو ۔اے عبد مناف کی اولاد ! اپنی جانوں کو دوزخ کی آگ سے بچائو ۔اے ہاشم کی اولاد ! اپنی جانوں کو دوزخ کی آگ سے بچائو ۔اے عبدالمطلب کی اولاد ! اپنی جانوں کو دوزخ کی آگ سے بچائو۔اے فاطمہ اپنی جان کو آگ سے بچا۔اس لیے کہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے لیے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں (یعنی میں کسی کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچا سکتا )البتہ مجھ پر تمہارا قرابت کا حق ہے جس کو میں قرابت کی تری سے تر کرتا ہوں ۔

22:22) اور بخاری و مسلم کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ نے فرمایا اے قریش کی جماعت ! اپنی جانوں کو خریدلو (یعنی ایمان لاکر اور طاعت و فرماں برداری کر کے دوزخ کی آگ سے اپنے آپ کو بچالو )میں تم سے اللہ تعالیٰ کے عذاب میں سے کچھ بھی دور نہیں کر سکتا اور اے عبد مناف کی اولاد! میں تم سے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچا سکتا ۔اے عباس ابن عبدالمطلب ! میں تم کو اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دفع نہیں بچا سکتا ۔اور اے رسول اللہ کی پھوپھی صفیہ! میں تم کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچاسکتا۔اور اے محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بیٹی فاطمہ! میرے مال میں سے جو کچھ تو چاہے مانگ لے لیکن میں تجھ کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچا سکتا ۔

24:13) تشریح:اس حدیث سے امت کو یہ سبق ملتا ہے کہ جب سید الانبیاءصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور آپ کی پھوپھی حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو محنت کی طرف متوجہ کیا گیا تو آج کس احمق و نادان کا منہ کہ پیروں یا اولیاء کی سفارش پر یا خود سید الانبیاء صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شفاعت کے بھروسہ پر یا حق تعالیٰ شانہ کی رحمت کے بھروسے پر گناہوں اور سرکشی پرجری اور گستاخی ہو اور نیک اعمال سے بے پروا ہو ۔

25:49) خود سید الانبیاء صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جو حق تعالیٰ شانہ کے لاڈلے اورمحبوب رسول ہیں اور ایسے محبوب ہیں جو آپ کے نقش قدم کی اتباع کرے وہ بھی اللہ تعالیٰ کا محبوب ہو جاوے کس قدر عبادت فرماتے تھے کہ طولِ قیام سے پائوں مبارک میں ورم آجاتا تھا ،تعجب ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی شان رحمت پر بھروسہ کا پر فریب دعویٰ کرکے نیک اعمال سے کاہل اورگناہوں میں چست و چالاک بنے ہیں یہی لوگ حق تعالیٰ کی دوسری صفت رزّاقیت پر بھروسہ کرکے گھر میں نہیں بیٹھتے بلکہ روزی کے لیے مارے مارے سرگرداں و پر یشاں در بدر چکّر کاٹتے ہیں اور کس کس خاک آستاں کو بوسہ دیتے ہیں اور آخرت کے معاملہ میں اپنی غفلت اور کاہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے توکّل کا سہارالیتے ہیں یہ کیسا توکّل ہے کہ ایک صفت پر توکل ہو اور دوسری صفت پر توکل نہ ہو تو یہ توکل تو اپنے مطلب کاتوکل ہوا

28:25) حضرت مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اونٹ کو رسی سے باندھ دو پھر توکل اللہ تعالیٰ پر کرو رسی پر توکل نہ کرو۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تدبیر کو چھوڑ توکل نہیں بلکہ تدبیر کرکے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنا اور تدبیر پر بھروسہ نہ کرنے کا نام اصل توکل اور صحیح توکل ہے۔پس آخرت کے لیے بھی اعمال صالحہ اختیار کرے اور گناہوں سے بچنے کی تکالیف کو برداشت کرے اور پھر مغفرت کے لیے اپنے ان اعمال پر بھروسہ نہ کرے بلکہ حق تعالیٰ کی رحمت پر بھروسہ کرے۔ حق تعالیٰ شانہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے اُوْلئِکَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللہِ ط (سورۃ البقرۃ پارہ ۲،آیت ۲۱۸)یہ وہ لوگ ہیں جواللہ تعالیٰ کی رحمت کے امیدوار ہیں اس کلام ربّانی سے بھی معلوم ہوتا ہےایمان اور اعمال صالحہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید پیدا ہوتی ہے اور نافرمانی پر اصرار اور توبہ نہ کرنے سے اس امیداور نورِ ایمان میں کمزوری پیداہوتی ہے۔

29:11) حدیث ترجمہ:۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے سب سے پہلے اسلام میں جس چیز کو الٹایا جاوے گا جس طرح بھرے برتن کو الٹ دیا جاتا ہے وہ شراب ہو گی ۔پوچھا گیا یا رسول اللہ ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم! یہ کیونکہ ہو گا ؟ حالانکہ شراب کی حرمت اللہ تعالیٰ نے خوب واضح کر کے بیان فرمادی ہے ۔فرمایا اس طرح ہو کہ شراب کا دوسرا نام رکھ لیں گے اور اس طرح اس کو حلال قرار دیں گے تشریح:جیسا کہ آج کل شراب کا نام جام صحت رکھا ہو اہے امت مسلمہ کو حق تعالیٰ شانہ اپنی رحمت سے ہدایت فرمائیں۔آمین!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries