رمضان مجلس   ۱۲          اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدفجر     :حرام عشق سے کیا ملے گا ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:03) فضائل رمضان:حدیث شریف کہ رمضان المبارک میں اللہ کو یا د کرنے والا شخص بخشا بخشایا ہے۔۔۔۔

03:05) جو تُوں میر اتو سب میرا۔۔۔زمیں میری فلک میرا۔۔جوتُوں ہی نہیں میرا ۔۔۔تو کوئی شے نہیں میری۔۔۔۔

04:38) حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ جس نے روزہ رکھا اور پھر گناہ نہ چھوڑا اس کو بھوکا پیاسا رہنے کہ سوا کچھ نہیں ملا۔۔۔

05:49) ذرہ سوچیں کہ ہم نے اپنی جو زندگی گزاری ہے اس میں اللہ کو کتنا ناراض کیا ہے۔۔۔؟

07:15) المرءُ على دينِ خليلِه فلينظرْ أحدُكم مَن يُخاللُ۔۔۔۔ہر ایک اپنا گہرا دوست دیکھے کہ ہمارے گہرادوست کون ہے؟گہرا دوست تو شرابی ہے۔۔۔

08:12) توبہ کرنے والا اللہ کا پیارا بن جاتا ہے۔۔۔ہم نے طے کی اس طرح سے منزلیں ۔۔۔کہ گر پڑے گِر کر اُٹھے ۔۔۔۔اُٹھ کر چلے۔۔۔

09:35) کھلم کھلا گناہ کرنے والا معافی کے قابل نہیں ۔۔۔شیو کرنا،فلمیں دیکھنا یہ سب کھلم کھلے گناہ ہیں۔۔۔۔

11:47) ہم ذرہ اپنی پیدائش پر غور کریں کہ گندہ پانی گندہ خون یہ ہماری پیدائش کا ذریعہ بنے۔۔۔

12:53) اللہ تعالیٰ کی کتنی نشانیاں ہیں ان میں غور کریں ۔۔۔

13:22) زانی کی شرم گاہ سے اتنی بدبو آئے گی کہ جہنمی خود پریشان ہو جائیں گے یہ تو ادنی درجے کا عذاب ہے باقی اس سے بڑھ کر ہیں۔۔۔

14:30) کتنا بھی انسان گناہ چھپ کرلے اللہ تعالیٰ اس کو دیکھ رہے ہیں اور قیامت کے دن چارگواہ بنیں گے۔۔۔

15:15) یہ آنکھوں کے اندر کھڈا کس نے کیا ؟سورج کو کون نکالتا ہے؟شیطان ہمیں چکر میں ڈالتا ہے کہ ان سب کو اللہ نے پیدا کیا تو پھر اللہ کو کس نے بنایا ؟

17:03) جس کو اللہ تعالیٰ اپنی محبت کا نشہ دیتے ہیں تو پھر وہ ختم نہیں ہوتا۔۔۔۔

17:50) کوئی چیزمنع نہیں ہے بس اللہ کو ناراض کرنا منع ہے۔۔

18:40) اللہ معاف کرے آج حیّا ہی باقی نہیں رہی پہلے ذرّہ کچھ ہوتا تھا تو بھائی کو اپنی بہن کے بارے میں حیّا آتی تھی اور آج اس کی کوئی پرواہ ہی نہیں۔۔۔

20:26) جگہ جی لگانے کی یہ دُنیا نہیں ہے ۔۔۔یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے۔۔۔کتنے نوجوانوں کا ان دنوں میں انتقال ہوا اور ہمیں اس کی فکر ہی نہیں ہے۔۔۔۔یہ جتنے بھی حسین ہیں ایک نہ ایک دن مرجائیں گے۔۔۔

21:57) اللہ تعالیٰ نے کتنی چیزیں ہمارے لیے حلال کی ہیں وہ نظر نہیں آتیں۔۔۔۔

22:40) بدنظری کتنا خطرناک مرض ہے برصیصا کا واقعہ۔۔۔۔

36:02) کتنا بھی کوئی گہنگار ہوہر کوئی اللہ والا بن سکتا ہے۔۔۔۔

36:21) اللہ تعالیٰ جس کو چاہتے ہیں اُس کو جذب کرتے ہیں۔۔۔آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا۔۔۔ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں۔۔۔جس جگہ آپ کا قرب ملتا نہ ہو۔۔۔ہو کے منزل بھی وہ میری منزل نہیں۔۔۔کہہ رہا ہے یہ اختر ببانگِ دہل۔۔۔بحرِاُلفت کا کوئی بھی ساحل نہیں

37:51) حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ ۔۔۔۔سن لے اے دوست جب ایام بھلے آتے ہیں۔۔۔گھات ملنے کی وہ خود آپ ہی بتلاتے ہیں۔

43:07) جس کے دل میں مولا آجائیں پھر دُنیا کہ تخت و تاج اُس کی نظرمیں نیلام ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔۔۔

45:39) خدا کی قسم آج اسکول لیول میں بھی زنا سکھایا جارہاہے۔۔۔۔

46:15) برصیصا کا واقعہ مکمل کیا کہ ابیض شیطان نے کس طرح اس کو ورغلایا اور پھر موت کس حالت میں آئی؟۔۔۔۔

56:45) لڑکیوں کے چکر والے لڑکوں کے چکر والے یہ ماں باپ سے بھی لڑیں گے۔۔۔

57:14) وَاللّٰہُ خَبِیْرٌ بِمَا یَصْنَعُوْنَ کی چار تفسیریں(۱){وَاللّٰہُ خَبِیْرٌ بِاِجَالَۃِ النَّظَرِ}نگاہوں کو گھما گھماکے تمہارا حسینو ںکو دیکھنا اللہ اس سے باخبر ہے۔ (۲){واللّٰہُ خَبِیْرٌ بِاِسْتِعْمَالِ سَائِرِ الْحَوَاسِّ} بدنظری میں تم جو اپنے تمام حواس استعمال کرتے ہو اللہ اس سے بھی باخبر ہے۔ (۳){وَاللّٰہُ خَبِیْرٌ بِتَحْرِیْکِ الْجَوَارِحِ} اور اللہ باخبر ہے تمہارے اعضاء بدن کے متحرک ہوجانے سے۔ (۴){وَاللّٰہُ خَبِیْرٌ بِمَا یِقْصُدُوْنَ بِذَالِکَ} اللہ تمہارے دل کی اس خبیث نیت سے بھی باخبر ہے کہ اگر یہ معشوقہ یا معشوق مل جائے تو اُس کے ساتھ بدفعلی کا جو ارادہ تمہارے دل میں چھپا ہوا ہے اللہ اس سے بھی باخبر ہے۔

01:03:01) حرام عشق سے متعلق ایک لطیفہ۔۔۔۔

01:05:24) حرام عشق سے کیا ملے گا ؟عشق کس سے کیا جائے؟۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries