رمضان  بیان    ۱۰          اپریل   ۲ ۲۰۲ء :پردہ  اور شرم و حیا قرآن و حدیث کی روشنی میں 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:47) بیان کے آغاز میں جنا ب رمضان صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔

03:58) قرآن پاک کی ڈیسک کا بھی ادب کرنا چاہیے کوئی چیز نہیں رکھنا چاہیے۔۔

05:02) محراب کے ساتھ دروازہ کے بارے میں فرمایا کہ یہ امام صاحبان اور کوئی اللہ والا ہے یا کوئی مہمان ہے تو اُن کے لیے ہیں لیکن دوسرے جو ہمارے احباب ہیں اُن کو اس دروازے سے نہیں آنا چاہیے بیان کے لیے دروازے سے آگئے تاکہ آگے جگہ مل جائے تو دوسرے کا حق مار لیا کہ جگہ تو دوسرے کی تھی۔۔

06:47) جو ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہیں کرتا اور ہمارے بڑوں کی عزت نہیں کرتا آپ ﷺ نے فرمایا وہ ہم میں سے نہیں۔۔

10:00) اللہ تعالی کے ہاں کوئی محروم نہیں ہوتا۔۔

11:35) یہ موقع دعائیں لینے کا ہوتا ہے دوسروں کو موقع دینا چاہیے اکرام کا معاملہ کرنا چاہیے۔۔۔

12:19) خدمت بھی کررہے ہیں تو اللہ سے مانگنا چاہیے کہ یااللہ تکبر سے بچا اتنے لوگ مجھے دیکھ رہے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ تکبر آجائے۔۔۔

13:15) یہاں سے دوسرے اشعار پڑھے۔۔

18:39) جب حشر میں بخشیں گے گناہوں کو کرم سے۔۔۔۔ کیا ہوگا بھلا آپ کی سرکار کا عالَم

23:02) اعتدال سے متعلق فرمایا کہ اس کا بہت دھیان رکھنا ہے ۔۔۔۔

24:26) اللہ تعالیٰ کو کون سی عبادت پسند ہے جو تھوڑی ہو لیکن مستقل ہو۔۔۔

24:55) سب سے بڑی عبادت تقویٰ ہے اللہ کو ناراض نہ کرنا ہے۔۔۔۔

25:26) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ غرض اتنی ہے بس پیر مغاں کے جام و مینا سے کہ ہم مالک کو اپنے دیکھ لیتے قلبِ بینا سے وہ مالک ہے جہاں چاہے تجلّی اپنی دکھلائے نہیں مخصوص ہے اس کی تجلّی طورِ سینا سے جوناداں ہیں وہ اہل اﷲکی عظمت کو کیا جانیں کوئی دیکھے مقامِ اہل دل کو چشم بینا سے بہت روئیں گے کرکے یادِ اہل مے کدہ مجھ کو شرابِ دردِ دل پی کر ہمارے جام و مینا سے خدا کے ذکر سے وہ کیف ہے ہر قلب عارف میں کہ یہ بِکتے نہیں دنیا کے فانی وجام و مینا سے یہ مانا کہ شکستِ آرزو ہے تلخ تر اخترؔ مگر اے دل خدا ملتا ہے بس خونِ تمنّا سے

32:19) حضرت والا رحمہ اللہ کے جو اشعار پڑھے گئے گلزار سے پوچھے کوئی گلزار کا عالم ان پر حضرت والا رحمہ اللہ کے ایک تعلق والے ناصر گلزار صاحب رحمہ اللہ کی بات کے وہ حضرت والا رحمہ اللہ کے ساتھ کیسے جوڑے اور پھر کس طرح عمل کی طرف آگے بڑھے اور اپنی خالہ کی میراث کیسے تقسیم کی اور پھر کس طرح انتقال ہوا اور مرنے سے کچھ دیر پہلے یہ اشعار پڑھے کہ پیاسا چاہے جیسے آبے سرد کو۔۔۔تیری پیاس اس سے بھی بڑھ کر ہو۔۔۔

45:57) اس واقعے کے بعد حضرت نے فرمایاکہ دیکھو کیسے انتقال ہوا اور کیسے حقوق ادا کر کہ چلے گئے اور مرنے کے بعد اُن کی نیکیاں پتا چلیں۔۔۔

46:52) جو زکوۃ نہیں دیتے تو قیامت کے دن یہ غرباء ان کا گِریبان پکڑیں گے۔۔۔

47:38) جو میراث نہیں دیتے قیامت کے دن جنت میں اُن کی میراث کاٹ دی جائے گی۔۔۔۔

47:48) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اکلِ معاش سے متعلق فرمایاکہ اب تو اسی کو ہنر سمجھتے ہیں ۔۔۔حدیث شریف ہیکہ قُربِ قیامت میں ان دُنیاوی ہنروں پر ہی فخر کیا جائے گا۔۔۔

48:53) مظاہر حق کی ایک روایت کا مفہوم کہ کسی آدمی کے متعلق یہ کہاجائے گا کہ یہ شخص کتنا ہی مضبوط ہے کتنا قابل ہے حالانکہ اس کے دل میں رائی کے برابر بھی ایمان نہیں ہوگا۔۔۔

49:57) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب کی بات کہ آج کل تو اپنی صحت کی خاطر ہر ٹیسٹ کی فکر ہے لیکن کبھی اپنے ایمان کے بارے میں بھی سوچا۔۔۔؟

52:58) حضرت والا رحمہ اللہ سے کسی نے عرض کیا کہ ہمارے رشتہ داروں میں سے کسی لڑکی نے میڈیکل وغیرہ میں ٹاپ کیا ہے اُس کو مٹھائی یا مبارک باد دے سکتے ہیں تو حضرت والا رحمہ اللہ نے سخت ڈانٹ لگائی کہ آپ بے وقوف ہیں اُس کا حوصلہ بڑھانا چاہتے ہیں کہ آپ صحیح کررہی ہیں۔۔۔

55:20) کفّا ر کی جو تعریفیں کرتے ہیں اُن سے متعلق حضرت مفتی محمد نعیم صاحب کی بات کہ یہ جو مسلمانوں کی خدمت کرتے ہیں کبھی جوس دے دیے اور کبھی دودھ تقسیم کردیا یہ خود تو اللہ تعالیٰ کو ناراض کیے ہوئے ہیں اور لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔۔۔

57:03) حدیث پاک کہ آپﷺ نے معراج شریف میں زیادہ عورتوں کو جہنم میں دیکھا ۔۔۔گناہ پر جری ہو کر یہ کہنا کہ عورتیں تو جہنم میں جائیں گی یہ بے وقوفی ہے۔۔۔تین وجوہات۔۔۔(۱)ناشکری۔۔۔

01:00:14) شوہر کی ناشکری کرنا ۔۔۔اگر ہم لوگ اپنے سے کم نعمت والوں کو دیکھیں تو خود بخودزبان سے شکر نکل جائے گا۔۔۔

01:01:54) موبائل جہاں گناہوں کا آلہ ہے وہاں ہی یہ ناشکر ی کا ذریعہ بھی ہے۔۔۔

01:02:59) اللہ تعالیٰ نے ہمیں کتنی نعمتیں دی ہیں ان کا شکر اداکریں ۔۔۔۔

01:03:48) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ شکرکر کہ دیکھو کہ اللہ تعالیٰ کیسی کیسی نعمتیں دیتا ہے۔۔۔

01:04:25) (۲)شوہر سے بدتمیزی کرنا ۔۔۔شوہر کے سامنے اُس کے والدین کی برائیاں کرنا۔۔۔۔

01:06:05) جس عورت سے اُس کا شوہر خوش ہو اور جائز باتوں میں اُس کا کہا مانے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ جنت کے آٹھ دروازے ہیں جس میں سے چاہو جنت میں داخل ہوجاؤ۔۔۔

01:07:32) برابری برابری کا نعرہ لگانے والی عورتیں بیوقوف ہیں اسلا م نے ان کو کتنے حقوق دیے ہیں۔۔۔۔ہر کام میں مرد سے برابری کر کہ دیکھا دو۔۔۔

01:10:46) آپ بہو بیٹیو خوش نصیب ہو کہ گھر میں بیٹھ کر راج کر رہی ہو۔۔۔

01:11:15) (۳)اپنے آپ کو دیکھانے کا شوق۔۔۔۔

01:13:11) شوہر کے لیے تو تیار ہوتی نہیں اور باہر کے لیے اپنے آپ کو دیکھانے کا شوق ہے۔۔۔

01:15:02) عورتوں کی شاپنگ۔۔۔ایک ایک چیزلینے کے لیے 10،10دُکانوں پر جائیں گی۔۔۔۔

01:16:45) جب عورت مارکیٹ میں جائے گی اور نامحرم کو دیکھے گی تو پھر اس کو شوہر کیسے اچھا لگے گاوہاں تو مٹک مٹک کر بات کرنے والے کو دیکھ رہی ہے تو شوہر کیسے اچھا لگے گا۔۔۔

01:18:20) اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسندیدہ جہگیں مساجد لگتی ہیں اور سب سے زیادہ ناپسندیدہ جہگیں بازار لگتے ہیں۔۔۔

01:19:50) اللہ معاف کرے آج تو مارکیٹ سے دل ہی نہیں نکلتا۔۔۔۔

01:20:52) حضرت والارحمہ اللہ سے کسی نے کہا کہ گھر والوں کے لیے برقعہ لینے جارہا ہوں تو حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ برقہ ایسا لینا کہ جو چُست نہ ہو، باریک نہ ہو، آگے سے کھلا ہوا نہ ہو، ڈیزائن والا نہ ہو۔۔۔

01:23:19) جو اللہ نے دیا ہے اس پر قناعت کرو۔۔۔۔ناشکری مت کرو۔۔۔۔

01:24:18) یہ ورائٹیاں کام نہیں آئیں گی۔۔۔اللہ معاف فرمائے آج تو عورتوں کی فرمائشیں ہی ختم نہیں ہوتیں۔۔۔

01:27:10) اس سمارٹ فون کے آئے دن کتنے نقصانات کے واقعات پیش آتے ہیں ۔۔۔خود کشی کرلوں گی۔۔۔چھلانگ لگا دوں گی۔۔۔۔کھانا نہیں کھاؤں گی۔۔۔تو یہ موبائل دیاہی کیوں ہے ۔۔۔؟

01:30:30) مارکیٹوں میں گھومنا

01:31:21) خواتین کی آواز کا پردہ۔۔سورہ الاحزاب آیت نمبر 32 يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَاءِ ۚ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوفًا اے اَزواجِ پیغمبر! تم عورتوں میں سے کسی ایک کی بھی مِثل نہیں ہو، اگر تم پرہیزگار رہنا چاہتی ہو تو (مَردوں سے حسبِ ضرورت) بات کرنے میں نرم لہجہ اختیار نہ کرنا کہ جس کے دل میں (نِفاق کی) بیماری ہے (کہیں) وہ لالچ کرنے لگے اور (ہمیشہ) شک اور لچک سے محفوظ بات کرنا۔۔

01:37:53) خواتین کا ڈرایئور کے ساتھ جانا اور اکیلے جانا دوکاندار سے بحث کرنا پیسہ کم کروانا نرمی سے بات کرنا یہ سب بہت بڑا فتنہ ہے۔۔

01:41:41) خواتین کو نصیحت کہ جب شوہر کسی عورت کے چکر میں ہے تو اے بیویوں آپ کو کیا کرنا ہے بدتمیزی یا طلاق مانگنا اس کا حل نہیں۔۔

01:44:09) اجرِ عظیم کا وعدہ کن لوگوں کے لیے۔۔

01:44:42) جو نظر کی حفاظت کرتے ہیں تو کیا اُن لوگوں غیبت کی اجازت ہوجائے گی نہیں نہیں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries