رمضان مجلس   ۱۳          اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدفجر :رمضان میں روزہ داروں کے لئے انعامات  ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:08) رمضان شریف کے اتنے فضائل ہیں اتنی نعمتیں ہیں یہ کیوں ہیں اس لیے کہ لعلکم تتقون۔۔۔

02:09) رمضان المبارک میں چار اعما ل کی کثرت کریں ایک استغفاردوسرا کلمہ طیبہ تیسرا جنت طلب کرنا اور چوتھا جہنم سے پنا ہ مانگنا۔۔۔

03:24) گناہوں سے زندگی تلخ ہوجاتی ہے۔۔۔

03:37) قیامت کے دن روزے کی سفارش کے اے اللہ یہ کھانے پینے سے روکا رہا اس کو بخش دے ۔۔۔

05:04) قیامت کے دن قرآن کریم بھی سفارش کرے گا کہ اے اللہ اس کو نیند کا جھونکا آتا تھا لیکن اس نے میری تلاوت کی ۔۔۔

06:06) کوئی زبا ن سیکھنا منع نہیں بس اللہ کو ناراض کرنا منع ہے چاہے انگریزی ہی کیوں نہ سیکھیں۔۔۔۔

06:55) حدیث پاک کا مفہوم ہیکہ مسلمان یہودو نصاری کی اس طرح نقل کریں گے کہ اگر گو کا سوراخ ہوگا تو اس میں بھی ان کی نقل کریں گے۔۔۔

10:11) اکڑ اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ہے۔۔۔ابو جہل کیوں برباد ہوا۔۔۔

11:25) یہ آسمان اور زمین اللہ نے بنائے ہیں بڑے بڑے ایٹم بم بنانے والے تھوڑا سا مٹی کا ڈھیلہ بنا کر دیکھا دیں۔۔۔۔

12:34) آج ہمار ا مزاج بھنگیانہ ہوگیا ہے ہر وقت گناہوں کی سوجھی ہوئی ہے ۔۔۔ایک بھنگی کا واقعہ جو خوشبو سونگھ کر بے ہوش ہو گیا تھا۔۔۔۔بس ہم اپنا یہ مزاج چھوڑ دیں اور ایسے دوستوں سے بھی بچیں جو گناہوں کی طرف لیکر جائیں۔۔۔۔

15:59) قیامت کے دن قرآن شریف کی سفارش۔۔۔روزہ اور قرآن دونوں سفارش کریں گے۔۔۔

16:48) حدیث شریف من صَام رمضان إيِمَانًا واحْتِسَابًا، غُفِر له ما تَقدَّم من ذَنْبِه ۔۔۔

18:14) قیامت کے دن اللہ تعالیٰ روزے داروں کے لیے عرش کے نیچے دسترخواں لگائیں گے۔۔۔

18:53) رمضان المبارک کی پہلی رات کی فضیلت سے متعلق حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماکی روایت ۔۔۔

23:21) رمضان المبارک میں سرکش شیاطین تو قید ہو جاتے ہیں لیکن نفس قید نہیں ہوتا۔۔۔

24:38) جب قیامت کےدن حساب کتا ب ہوگا تو روزے داروں کے لیے عرش کے نیچے دستر خواں بچھایا جائے گا اوران کو عرش کا سایہ نصیب ہوگا۔۔۔

25:52) جو نوجوان اپنی جوانی کو اللہ تعالیٰ پر فدا کرے گا اس کو بھی عرش کا سایہ نصیب ہوگا ۔۔۔اللہ تعالیٰ پر جوانی فدا کرنے کا مطلب یہ ہیکہ جوانی میں ہی اللہ تعالیٰ کو راضی کر لیا۔۔۔

27:39) حضرت والا رحمہ اللہ کی جوانی کیسے گزری اور کیسے اللہ تعالیٰ پر فدا کی اور پھر کتنے جوانوں کو گناہوں کی زندگی سے نکالا۔۔۔

29:13) روزے دار محشر کی گرمی سے محفوظ ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے پلاؤبریانی کھا رہے ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی شاندار مہمانی ہوگی۔۔۔

33:15) بس اس مہینہ کا حق میرے دل میں آج یہی آیا ہے کہ میں آپ حضرات کو رمضان کے مبارک مہینہ کے لیی آج ہی سے مستعد کردوں اور نفس کے گھوڑوں کی لگام زبردست ٹائٹ کردی جائے کہ یہ ایک مہینہ اللہ کے نام پر فدا رہو۔ ایک مہینہ کے لیے ان شاء اللہ نفس مان جائے گا کہ کوئی بات نہیں

35:13) گناہوں کا مزہ چندمنٹ کا ہے لیکن پھر ذلت ہی ذلت ہے۔۔۔

36:08) ونحن أقرب إليه من حبل الوريد اللہ تعالیٰ ہماری شہ رگ سے بھی زیاد ہ قریب ہیں اور ہم آج اللہ تعالیٰ کو ناراض کررہے ہیں۔۔۔

37:39) صحبت صالح ترا صالح کند، صحبت طالع ترا طالع کند۔۔۔جب نیک صحبت کا اثر ہے تو فکیف نظر العارفین تو اللہ والوں کی نظر کا اثر کیوں نہیں ہوگا۔۔۔؟

38:45) ایک مہینہ کا معاملہ ہے۔ اس کا اثر ان شاء اللہ یہ ہوگا کہ ایک مہینہ جب تقویٰ کے نور میں رہیں گے تو رمضان کے بعد بھی گناہ کی ہمت نہیں ہوگی۔ اندھیروں سے مناسبت ختم ہوجائے گی اور کیا عجب ہے کہ اللہ تعالیٰ احترامِ رمضان کے صدقے میں تَقْوَیٰ فِی رَمَضَان کی برکت سے تَقْوَیٰ فِی کُلِّ زَمَان ہمیں دے دیں۔ جیسے حرمین شریفین میں جن لوگوں نے نظر کو بچایا اللہ نے اُن کو عجم میں بھی تقویٰ دے دیا کہ تَقْوَیٰ فِی الْحَرَمِ ذریعہ بن گیا تَقْوَیٰ فِی الْعَجَمِ کا۔ ایسے ہی تَقْوَیٰ فِی رَمَضَان کو اللہ تعالیٰ سبب بنادیں۔ تَقْوَیٰ فِی غَیْرِرَمَضَانَ کے لیے بھی وَفِی کُلِّ زَمَان کے لیے بھی۔

40:22) سب لوگ آج ہی اپنے اپنے نفس سے ایک مہینہ کا معاہدہ کرلو اور تقویٰ کے بڑے پاور کے بلب میں رہنے کی مشق کرلواور قبولیت کے اوقات میں دعا بھی کرتے رہو۔ افطار سے پہلے دعا قبول ہوتی ہے اور سحری کے وقت میں تہجد کا وقت ہوتا ہے۔ افطار سے پہلے دعا قبول ہوتی ہے اور سحری کے وقت میں تہجد کا وقت ہوتا ہے۔ سحری کے لیے اُٹھتے ہی ہو اور اُٹھنا ہی مشکل ہوتا ہے لیکن سحری کھانے کے لیے تو اُٹھنا ہی پڑتا ہے، جب اُٹھ گئے اور کلی بھی کی، منہ بھی دھویا تو پورا وضو ہی کرلو اور سحری سے پہلے دو رکعات پڑھ لو الا یہ کہ وقت جارہا ہو تو اور بات ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries