رمضان مجلس   ۱۳          اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدعصر  :صبر نصف ایمان ہے   ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:47) جس طرح ہم دُنیا میں ترقی چاہتے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ کی محبت میں کیوں ترقی نہیں چاہتے۔۔۔

01:48) اللہ کی دوستی کے مختلف درجا ت ہیں ایک صالحین ہے ومن يطع الله والرسول فأولئك مع الذين أنعم الله عليهم من النبيين والصديقين والشهداء والصالحين۔

04:51) جو لڑکوں کے ساتھ بدمعاشیاں کرتا تھا اُس کو گٹر کا پانی پیتے دیکھا۔۔۔

05:49) بغیر وجہ سے اے سی،پنکھا،لائٹ کو کھولے رکھنا یہ اسراف ہے اور اسراف کرنے والا شیطان کا بھائی ہے۔۔

06:37) انعام یافتہ لوگ کون ہیں۔۔۔

09:21) سیدھا راستہ۔۔

09:52) آپ دیکھ لیں گندا کام کرنے والے لڑکوں کے ساتھ ان کی بستیوں کو اللہ تعالی نے الٹ دیا اتنا غصہ اللہ تعالی کو کہ کوئی بچا ہوگا پھر بھی اللہ تعالی نے پتھروں کی بارش برسائی۔۔۔

11:05) اب آپ ﷺ کی دعاوں کی وجہ سے اجتماعی عذاب نہیں آئے گا لیکن انفرادی عذاب عقل پر آجاتاہے پھر رسوا ہوتا ہے ۔۔

13:09) صدیقین میں کیسے شمار ہوگا۔۔

14:50) صدیق کی تین تفسیر۔۔ 1۔ اَلَّذِیْ لاَ یُخَالِفُ قَالُہٗ حَالَہٗ جس کا قال اس کے حال کے مخالف نہ ہو۔ 2۔الَّذِیْ لاَ یَتَغَیَّرُ بَاطِنُہُ مِنْ ظَاہِرِہ جس کا باطن اس کے ظاہری ماحول سے متاثر نہ ہو۔ {۳…اَلَّذِیْ یَبْذُلُ الْکَوْنَیْنِ فِیْ رِضَا مَحْبُوْبِہٖ تَعَالٰی شَانُہٗ} جو دونوں جہاں اپنے محبوب حقیقی پر فدا کردے۔

16:50) توبہ جب ارادہ کرلیا اُسی وقت سے اللہ کا پیار شروع ہوجاتا ہے۔۔

18:11) صبر پر اللہ کیسے ملے گیں۔۔

18:37) صبر نصف ایمان ہے اور بے شک اللہ تعالی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔۔۔

19:51) اگر مالدار ہے تو ایسے لوگوں کے لیے یہ ہے کہ مال کی وجہ سے دماغ خراب نہ ہو۔۔

21:38) اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اس وقت حکم دیا کہ اس چٹان پر لاٹھی مارو۔ جب تین چٹانیں اُڑگئیں تو دیکھا کہ اس کے اندر ایک کیڑا ہر پتّہ کھارہا ہے اور وہ کیڑا ایک وظیفہ بھی پڑھ رہا ہے۔ ذرا اس کا وظیفہ بھی سن لیجئے۔ وہ اللہ میاں کو یاد کررہا تھا۔ تیسرے پتھر کی چٹان کے نیچے چھپا ہوا کیا کہہ رہا تھا؟ سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ پاک ہے وہ اللہ جو مجھے دیکھ رہا ہے، پاک ہے وہ جو تین چٹانوں کے نیچے چھپے ہوئے ایک کیڑے کو دیکھ رہا ہے۔ وَیَسْمُعُ کَلَامِیْ اور جو میری بات کو سنتا ہے وَیَعَرِفُ مَکَانِیْ اور جو میرے رہنے کی جگہ کو بھی جانتا ہے۔ وَیَذْکُرُنِیْ وَلَایَنْسَانِیْ اور جو ہمیشہ مجھ کو یاد رکھتا ہے اور کبھی مجھ کو نہیں بھولتا کہ کسی وقت روزی نہ ملے۔

26:09) ایک رئیس کا واقعہ جو مال کے نشے میں مارا گیا واقعہ۔۔

26:43) جگہ جی لگانے کی یہ دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جاہ ہے تماشا نہیں ہے

27:37) صبر کی مختصر پانچ اقسام بیان ہوئی ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries