رمضان   ۱۴          اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدفجر    :درد بھری مجلس 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:18) دعا اور بدعا۔۔فضائل اعمال میں سے فضائل رمضان حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ سے ملفوظ۔۔

01:21) اولاد کو بھی حکم ہے کہ ماں باپ کو ستانا نہیں ہے اور ماں باپ کو بھی چاہیے کہ اولاد چاہے جتنی نافرمان ہو تو بدعا نہیں دیں ورنہ پھر رونا پڑے گا۔۔

03:34) کوئی کام کرنے سے پہلے سوچیں کہ میں یہ فلانہ بزرگ یا والدین کے سامنے کروں گا بس سمجھ لیں کہ یہ گناہ ہے۔۔

04:29) یہ نہیں چلے گا کہ یااللہ مجھے معلوم نہیں تھا اس لیے مجھ سے گناہ ہوا اگر ایسا ہے تو کافر پہلے جنت میں جاتا وہ بھی کہہ دیتا کہ میں تو پیدا ہی کفار کے گھر پیدا مجھے تو کچھ معلوم نہیں تھا نہیں نہیں اللہ تعالی فرمائیں گے معلوم کیوں نہیں کیا ۔۔مجھے پہنچاننے کی کتنی نشانیاں تھیں اُس میں غور و فکر کیوں نہیں کیا۔۔۔۔

06:38) حیاء نہیں تو جو چاہے کرے۔۔۔

07:50) اللہ تعالی کی محبت کا نشہ۔۔

08:21) محمد بن قاسم سترہ سال کے تھے کیسے للکارہ تھا کفار کو۔۔اب جو ماں دودھ پلاتے ہوئے فلمیں دیکھ رہی ہے کیا اُس کی گود سے محمد بن قاسم پیدا ہونگے کیا اُن کی گودوں سے صلاح الدین ایوبی پیدا ہونگے؟

10:21) حجاج بن یوسف کے مظالم۔۔۔

11:28) حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ پر کیسا ظلم ہوا کوڑے مارے گئے لیکن حق سے نہیں ہٹے۔۔

13:15) حضرت فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ نے کیسے اسود عنسی کی گردن اٹھائی۔۔

14:48) حضرت عثمان رضی اللہ کی شہادت کا مختصر تذکرہ۔۔۔

16:46) جو بدبخت اماں عائشہ رضی اللہ عنھا پر تہمت لگائے بس کفر ہوگیا یہ آسان بات نہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں گستاخی کی جائے ۔۔۔

19:35) کتنے صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کو شہید کیا گیا لیکن حق سے نہیں ہٹے اور آج ہمیں فلموں سے فرصت نہیں۔۔

21:23) اللہ والا وہ ہے جس کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے ایک بزرگ کا عجیب واقعہ حضڑت عمر رضی اللہ عنہ کے دور کا کہ ان بزرگ کو آگ میں ڈالا گیا یہ آگ سے چلتے ہوئے چلے کچھ بھی نہیں ہوا کیونکہ انہوں نے آخر تک نہیں مانا تھا کہ یہ جھوٹا نبی ہے بس یہی کہتے رہے کہ آپ ﷺ آخری نبی ہیں اب کوئی نبی نہیں آئے گا تو اس وقت کا جھوٹا دجال نبوت کا دعوی کرنے والے نے ان بزرگ کو آگ میں ڈالا تھا عجیب واقعہ ہے ۔۔

23:32) یہ انتہائی درد بھرا بیان ہوا ضرور سنیں۔۔

24:56) 'اذکروا اللہ فی الرخا یذکرکم فی الشدۃ''* "تم اللّٰہ تعالیٰ کو آسانی و راحت میں یاد کرو تاکہ وہ تم پر مصائب و شدائد میں مہربانی فرمائے"۔۔۔

28:03) ہر بات میں آپ ﷺ کی نقل۔۔۔اللہ تعالی محبت فرمانے لگے گیں۔۔

30:21) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کے عذاب۔۔

30:56) دینی شعار کے بارے میں بدتمیزی کرنے سے فورا ایمان چلا جاتا ہے۔۔۔

36:24) خود عمل نہیں کرتا تو دوسرے کا مذاق بھی مت اڑاو اُس کو عمل کرنے دو۔۔

37:31) نقل پر حضرت عالمگیر رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔

39:00) کمال اتاترک آج نوجوانوں کا ہیرو بنا ہوا ہے جب کہ یہ اتنا بڑا بدبخت تھا کہ جس نے مساجد میں بدکار عورتوں کو نچوایا یہ بدبخت بے حیاء ہیرو بنا ہوا ہے۔۔۔یہودی سر کا خطاب کس کو دیتے تھے اور آج سر فلانہ ہمارا ہیرو بنا ہوا ہے جو دین کا اتنا مخالف تھا کیا کیا نہیں کہتا تھا تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں۔۔

43:43) نقل پر حضرت عالمگیر رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔ بہروپیا۔۔۔

55:08) باطل آگے بڑھتا جارہا ہے بہت غم ہوتا ہے دو نوجوان کا واقعہ جو انٹرویو لینے آئے تھے یزکیھم پر ریسرچ کرنے نکلے ہیں اور ان کو معلوم ہی نہیں کہ بزرگ کون ہے

58:02) اس دین کے لیے آپ ﷺ کا خون مبارک بہا ہے۔۔

59:52) ذرے ذرے کا قیامت کے دن حساب ہوگا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries