رمضان   ۱۴          اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدتراویح :روزے کی خصوصیات  ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:46) روزے کی فضیلت ۔۔۔

05:58) اللہ تعالی کا ایک نام حلیم ہے جو انتقام لینے میں جلدی نہیں کرتے۔۔

07:25) بیٹھے گا چین سے اگر کام کے کیا رہیں گے پر گو نہ نکل سکے مگر پنجرے میں پھڑ پھڑائے جا یعنی صدا لگائے جا

13:52) دائیں بائیں دیکھنے پر تنبیہ۔۔۔

16:47) ماہ رمضان کے فضائل اور مسائل۔۔۔

18:22) ماہ مبارک میں نشے والی چیز پینا اور کسی پر تہمت لگانا بہت ہی بڑی نقصان کی بات ہے وعید۔۔۔

18:55) رمضان کے ماہ میں بے احتیاطی سے پرہیز کریں۔۔۔

19:35) توبہ کے بارے میں مضامین۔۔

20:29) روزہ کیوں مقرر ہوا ۔۔

21:40) تقوی ہے کیا؟تقوی کی تعریف۔۔

23:57) گناہ کے تقاضوں پر مٹی ڈال دیں۔۔

27:46) روزہ انسانی زندگی کے لیے

30:51) جس دن جان سے زیادہ اللہ تعالی پیارے ہونگے اُس دن گناہ چھوڑنا آسان ہوجائے گا۔۔

32:33) ہمیں پتا ہی نہیں کہ ماں باپ کا دل دکھایا ہوا ہے۔۔۔

35:00) روزے کی خاصیت۔۔

38:43) روزہ کی ساتویں عجیب خاصیت۔۔

43:45) یہاں اگر وقت لگانا ہے تو اصول کی پابندی لازم ہوگی۔۔۔

43:59) جذب پر بیان۔۔نصوخ کے جذب و توبہ کا عجیب درد بھرا واقعہ۔۔

51:17) عجیب عجیب جذب کے واقعات کہ کیسے کیسے لوگ شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس آئے اور اللہ والے بن کر گئے۔۔

54:29) نصوح کے واقعے کو مکمل فرمایا۔۔۔

01:05:28) ایک صاحب کو نصیحت کہ دین کس طرح پھیلانا ہے لوگ تو ستائیں گے۔۔۔

01:08:36) کچھ لوگوں کے واقعات کہ جوش میں آگئے کتابیں تقسیم کی تو پھر کس طرح ستائے گئے۔۔۔

01:14:19) اے خدا اگر اپنے جذب سے آپ ہمیں صراط مستقیم پر جمادیں یعنی اپنی فرماں برداری والے راستہ پر ہمیں جذب فرمالیں تو آپ کے کھینچے ہوئے کو کون ظالم کھینچ سکتاہے لہٰذا آپ کا صراط مستقیم کی طرف جذب کرلینا بہتر ہے ہمارے دو طرفہ راستوں کے اختیار سے کیونکہ نفس اپنی فطرت امارہ بالسوء کے سبب اختیار خیر و شر کی طرف جلد مائل ہوجاتاہے اور ہم ضعف ہمت اور ضعف ارادہ کے سبب اختیار بین الطریقین میں تردّد اور غم میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ اگر خدا نخواستہ نفس سے مغلوب ہوگئے تو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے ذلت و رسوائی کا سخت اندیشہ ہے لہٰذا اے کریم اس تردد بین الطریقین سے ہمیں نجات عطا فرمائیے اور صراطِ مستقیم پر جذب فرمالیجیے کیونکہ جس کو آپ جذب فرمالیں وہ کبھی مردود نہیں ہوتا اور سوء خاتمہ سے محفوظ ہوجاتاہے۔ اس لیے اے اللہ ہم آپ سے جذب کی بھیک مانگتے ہیں کیونکہ شیطان سالک محض تھا، مجذوب نہیں تھا ورنہ مردودنہ ہوتاکیونکہ جب سے دنیا قائم ہے آپ کا کھینچا ہوا کوئی شخص بھی مردود نہیں ہوا۔ جتنے لوگ مردود ہوئے ہیں وہ سب سالک تھے، آپ کے جذب سے محروم تھے۔ سالک کو بھی آخر میں جذب نصیب ہوتاہے کیونکہ بغیر آپ کے جذب کے کوئی آپ کے جذب کیے ہوئے کو کون آپ سے چھین سکتاہے۔ پس اے کریم صراط مستقیم کی طرف آپ ہہمیں جذب کرلینا ہمارے لیے تردد بین الطریقین اور اختیار بین الامرین کے غم سے بہتر ہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries