رمضان   ۱۵          اپریل   ۲ ۲۰۲ءفجر  :روزے میں ۲ چیزوں کی حفاظت اور ۴  کی کثرت کرنی ہے 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:27) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ رمضان میں روزہ رکھنے کی وجہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ فرمائی کہ تاکہ تم تقویٰ حاصل کر لو۔۔۔

03:28) ایک حدیث شریف میں ہیکہ روزہ ایک ڈھال ہے۔۔۔۔

03:58) جنت میں جنتیو ں کو ان لمحات پر بھی افسوس ہوگا جو غفلت میں گزرے۔۔۔

04:42) ویڈیو گیم کھیلنا وغیرہ کیا یہ وقت ضائع کرنا نہیں ہے۔۔۔اللہ نے ہمیں اس لیے تو پید ا نہیں کیا ہے۔۔۔ہو رہی ہے عمر مثلِ برف کم۔۔۔رفتہ رفتہ چپکے چپکے دَم بہ دَم۔۔۔

07:19) ویڈیو گیم والے کو اور کارٹون کھیلنے والے کو اللہ کی یا د ہوگی۔۔۔؟

09:07) جو نیکی اختیار کرے گا اب جو جو اس کو دیکھ کر یہ نیکی کرے گا اس کا ثواب اس کو بھی ہوگا جس نے نیکی شروع کی۔۔۔

10:09) آپﷺ کی سنت زندہ کرتے ہیں؟ اللہ معاف کرے بوڑھے ہو گئے لیکن ابھی تک کسی سنت کا پتا نہیں۔۔۔۔

11:59) رزّق کی ناقدری کرنا ۔۔۔ایک واقعہ کہ بڑا مالدار فٹ پاتھ پر آگیا۔۔۔

13:46) حضرت تھا نوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جی اپنے بکھیرے تھوڑے ہیں کہ دوسروں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔۔۔

14:07) سارے اللہ والے فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک میں دو چیزوں کی حفاظت ضروری ہے آنکھ کی حفاظت اور زبان کی حفاظت۔۔۔۔

14:58) لڑکوں سے کتنی احتیاط کرنی ہے ۔۔۔؟شہوت آنے میں کتنی دیر لگتی ہے۔۔۔۔؟

16:35) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا کہ روزہ ایک نور ہے جس سے گناہوں میں کمی آتی ہے۔۔۔۔

18:05) ارشاد فرمایاکہ روزہ اس واسطے ہیکہ لعلکم تتقون تو پھر گناہ کیوں کرتے ہیں۔۔۔

18:55) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جتنے بھی گناہ ہیں یہ سب گندم کا فساد ہیں۔۔۔۔

21:44) ذکر سے روح کو طاقت ملتی ہے اس لیے ذکر میں ناغہ نہیں کرنا چاہیے۔۔۔

22:20) ذکر۔۔۔۔

30:01) رمضان المبارک میں چار کام کرنے ہیں (۱)استغفار کی کثرت(۲)کلمہ طیبہ کی کثرت(۳)جنت کو طلب کرنا(۴)جہنم سے پناہ مانگنا

31:21) سیاست کے پیچھے پڑھنا اپنی فکر نہیں ہے اور ملکی حالات کے بارے میں تبصرے کر رہے ہیں اور آپس میں غیبتیں کرتے ہیں۔۔۔اللہ تعالیٰ کو خو ش کرنے کی فکر نہیں ہے۔۔۔۔

34:36) اپنے ہی ملک کو گالی دینا کہتے ہیں کہ ملک نے ہمیں کیا دیا یہ بتاؤ کہ ہم نے ملک کو کیا دیا یہ جتنے بھی قرضے ہیں ہماری ہی بدماشیوں کی وجہ سے تو ہیں۔۔۔

35:43) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ذکر کرنے کے دوران مرید کی آواز شیخ سے بلند نہیں ہونی چاہیے۔۔۔

36:48) ذکر۔۔۔

43:15) کریم کی چار تعریفیں ہیں (۱)کریم وہ ہےجو بغیر مانگے دے دے (۲)کریم وہ ہےجو بغیر استحقا ق کے دے دے (۳)کریم وہ ہےجس کو اپنے خزانے کے ختم ہونے کا خوف نہ ہو(۴)کریم وہ ہے جو ہماری تمنّا سے بڑھ کر دے۔۔۔

45:45) اے خدا ایں بندہ را رسوا مکن گر بدم من سر من پیدا مکن

46:44) ذکر۔۔۔اے عظیم از ما گناہانِ عظیم۔۔۔تو توانی عفو کردن در حریم۔۔۔

48:07) نعرۂ مستانہ خوش می آید تا ابد جاناں چنیں می بایدم ترجمہ : اے محبوبِ حقیقی مجھے نعرۂ مستانہ بہت اچھا معلوم ہوتاہے اور قیامت تک اے محبوب ! بس یہی کام چاہتاہوں۔ ؎ جز بہ ذکرِ خویش مشغولم مکن از کرم از عشق معزولم مکن

50:11) لفظ ِاللہ کے اندر ہماری آہ چھپی ہوئی ہے۔۔۔۔جاہ اور باہ دو بڑے گناہ ہیں۔۔۔۔

51:01) ہر کجا بینی تو خوں بر خاکہا پس یقیں میداں کہ آں از چشمِ ما

51:55) ذکر۔۔۔

57:12) دُعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries