رمضان   ۱۵          اپریل   ۲ ۲۰۲ءعصر   :روزے میں  زیادہ تباہ کرنے والی چیز بدنظری ہے 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:58) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ رمضان کے جو دن باقی بچے ہیں وہ ہم تقوی ٰ سے گزار لیں۔۔۔

02:59) تقویٰ کس کو کہتے ہیں۔۔۔کف النفس عن الھوی۔۔۔گناہوں کے خیالات آئیں تو اس پر عمل نہ کریں۔۔۔

04:27) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو وجہ سے دل تباہ ہوجاتا ہے ایک لڑکے یا لڑکی سے احتیاط نہ کرنا اوردوسرا غیبت اور فرمایاکہ عوام تو عوام ہیں آج خواص بھی اس میں مبتلا ہیں۔۔۔

05:30) سب سے بڑی کامیابی گناہ کو گناہ سمجھنا ہے۔۔۔

06:38) جو بیان کرنے والا ہے اگر وہ عمل نہیں کرتا تو اس کے لیے تو ڈبل پکڑ کا خطرہ ہے۔۔۔

07:26) اگر گناہ ہوگئے ہیں تو بس اللہ کا در نہیں چھوڑنا معافی مانگتے رہنا ہے ۔۔۔

09:18) جب اللہ کی محبت آگے بڑھتی ہے تو خود انسان گناہ چھوڑ دیتا ہے۔۔۔

10:45) آج اگر دین کی کوئی بات کرے توکہتے ہیں کہ ابے چھوڑو یار یہ مولوی کی بات ہے ۔۔۔ایک گاؤں کا واقعہ جہاں کچھ لوگوں نے روڈ کھودنا شروع کیا۔۔۔

12:33) روزہ دار قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی دعوت اُڑائےگا۔۔۔

15:05) جس کو اللہ کا پیار ملے گا اُس کو گناہوں کی طرف جاتے ہوئے موت نظر آئے گی۔۔۔۔

17:01) حضرت والا رحمہ اللہ کےساؤتھ افریقہ کے ایک سفر کا ذکر ۔۔۔

18:52) دل اللہ کے رہنے کی جگہ ہے اجودیہ کا مندر نہیں ہے۔۔۔

19:36) جب آنکھ کی حفاظت نہیں ہوگی توپھر دل کی حفاظت کیسے ہوگی ۔۔۔؟

21:46) بدنظری کا پہلا اسٹیج گندے خیالات ہیں۔۔۔

23:11) قوم ِلوط پر کیا عذاب آیا ۔۔۔۔قوم لوط والا عمل کرنے والوں کی آج عقل اُلٹ دی جائے گی۔۔۔

25:10) اللہ تعالیٰ کا نام حلیم ہے یعنی جو انتقام لینے میں جلدی نہ کرے۔۔۔

25:56) حضرت والا رحمہ اللہ کے پا س ایک نوجوان آیا اور کہنے لگا کے ہاتھ سے جوانی برباد کرنا نہیں چھوٹ رہا تو حضرت والا نے فرمایاکہ تکلیف اُٹھاؤ اور گناہ چھوڑ دو تو اس نوجوان نے کہا کہ مر جاؤں گا تو حضرت نے فرمایاکہ تو پھر مرجاؤ اللہ ہیں ہی اتنے پیارے کے اُن پر مر جائیں۔۔۔

29:14) حسن کا پوسٹ مارٹم۔۔۔۔اور مراقبہ۔۔۔۔

30:28) گناہ نہ کرنے سے اگر موت آتی ہے تو ہم اس کو لبیک کہتے ہیں۔۔۔

31:35) روزے کو سب سے زیادہ تباہ کرنے والی چیز بدنظری ہے۔۔۔۔

32:25) ہمارے نفس امارہ نے جب دامِ بتاں بدلا۔۔۔تو ہم نے بابِ تقویٰ پر بھی فوراً پاسباں بدلا۔۔۔بس آنکھ اور دل کی حفاظت کرلیں۔۔۔

35:11) جب سچی توبہ کر لی تو اب حرام تعلقات کو چھوڑ دو۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries