رمضان   ۱۵          اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعد تراویح :حق کی تلاش ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

06:05) بدنظری کا سنگین گناہ۔۔

06:19) یہ بدنظری کتنا خطرناک گناہ ہے؟

09:12) ایک دفعہ جس کو توبہ کا چسکا لگے جائے تو پھر وہ بغیر توبہ کے نہیں رہ سکتا۔۔۔

12:03) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایاکہ روزے کا تصور اور استحضار بھی گناہوں سے بچاتا ہے۔۔۔

13:06) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظا ت کے بارے میں بڑے بڑے اکابرین فرماتے ہیں کہ ان کا مطالعہ کرنا چاہیے۔۔۔

14:03) روزے کی حقیقت یہ ہیکہ نہ کھانا نہ پینا اور نہ بیوی سے ملنا جب یہ حلال چیزیں منع ہیں تو پھر جو حرام ہیں اُن کا کیا ہوگا۔۔۔

15:04) عید کے دن دعوت کررہے ہیں لیکن مرد وعورت ساتھ ہیں یہ کیسی دعوت ہے عید تو اللہ تعالیٰ سے عیدی لینے کا دن ہے اور اسی دن اللہ تعالیٰ کو ناراض کررہے ہیں۔۔۔

16:51) عید کی رات کو ہر ایک نے چوڑیوں کا اسٹال لگایا ہوا ہے کیوں ؟تاکہ نامحرم کا ہاتھ پکڑیں اور حرام مزے لیں اللہ معاف کرے ایک رات میں کیا کوئی لاکھوں کا نفع ہوجائے گا ؟کیا ضرورت ہے اس رات کو باہر جانے کی۔۔۔

18:43) عورت کے بال بھی ستر میں داخل ہیں اگرچہ وہ بوڑھی ہوجائے اللہ معاف کرے آج کیا ہورہا ہے لباس کیسا ہے۔۔۔

20:23) ایک واقعہ کے اسکول میں لڑکے اور لڑکی کا نکاح ایسے ہی شو میں پڑھا دیا گیا بعد میں والد صاحب رو رہے ہیں کہ ہمیں پتا نہیں تھا حالانکہ وہ تو نکاح ہوگیا اب رو رہے ہیں جب علماء سے دور ہو گئے تو اللہ سے دور ہوگئے ۔۔۔

23:47) یہ علماء کیا کسی سے پیسے لیتے ہیں یا کسی سے کوئی کمیشن لیتے ہیں۔۔۔۔

25:02) آج کو ن وراثت تقسیم کرتا ہے جو زمین پہلے تین ہزار کی تھی اب تو لاکھوں میں چلی گئی ۔۔۔

25:45) ارشاد فرمایاکہ روزے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ روزہ میری شے ہے ۔۔۔روزہ میرے ہی لیے خاص ہے اس میں ریا اور نمائش نہیں۔۔۔

27:27) روزہ میرے ہی لیے خاص ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔۔۔حق تعالیٰ کی جزا بھی عظیم الشان ہوگی۔۔۔

28:45) ارشاد فرمایاکہ جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے کا نام بابُ الرّیان ہے روزے دار ہی اس میں داخل ہوں گے۔۔۔

29:58) دنیا کے سارے معشوق اور معشوقات مل جائیں لیکن چین نہیں پاؤ گے۔صرف اللہ کے نام میں اور اس کی آغوشِ محبت میں چین پاؤ گے۔ جب تک اللہ کو خوش اور راضی نہیں کر لو گے تمہیں پیار نہیں ملے گا۔

32:07) دُنیا نام ہے گناہ کرنے کا۔۔۔دُنیا جب بُری ہے جب اللہ تعالیٰ کوناراض کیا جائے۔۔۔

32:53) حضرت داؤد علیہ السلام کا واقعہ کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کے لیے لوہے کو موم بنادیا تھا۔۔۔

36:26) صنعت وعرفت اور ٹیکنالوجی وغیرہ کے کام کی ترغیب۔۔۔

37:55) یہ جتنے بھی مصائب ہیں یہ سب ہمارے اپنے گناہ ہیں۔۔

39:08) یا ایها الذین امنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون۔۔ اللہ تعالیٰ کس پیارے انداز سے فرماتے ہیں کہ اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیےجاتے ہیں۔۔۔

40:41) رمضان شریف میں ہمارے اکابرین کا معمول ہے کہ وہ بزرگوں کے پا س رہنے کا فرماتے ہیں تاکہ رمضان کی جو فرضیت ہے یعنی تقویٰ وہ حاصل ہوجائے۔۔۔

42:01) آج کہتے ہیں کہ سچے اللہ والے موجود نہیں ہیں سچے اللہ والے ملتے ہی نہیں ہیں ہم خود ہی تلاش نہیں کرتے اللہ والے موجود ہیں لیکن تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔

43:15) حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حق کو تلاش کرنے کے لیے کتنی تکلیفیں برداش کیں ۔۔۔

46:56) کچھ نوجوان آئے تھے جو انٹریو لینے آئے تھے اُن کا ذکر ۔۔۔

48:35) ایک نیا فتنہ شروع ہونے والا ہے کفّار بھی تزکیہ نفس کو صوفی ازم کا نام دیکر اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔۔۔

49:34) حضرت سلما ن فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حق تلاش کرنے اور پھرایمان لانے کا واقعہ۔۔۔

54:06) اللہ تعالیٰ یہ فرمائیں کہ يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين اور پھر سچے پیدا بھی نہ کریں خدا کی قسم ایسا ہوہی نہیں سکتا۔۔۔

55:28) حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ مکمل کیا۔۔۔

57:32) اللہ معاف کرے آج سچوں کو تلاش نہیں کرتے اور پھر عاملوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔۔۔

58:38) حضرت والا رحمہ اللہ سے جوڑنے کا واقعہ کے اس سے پہلے کیسے کیسے دھوکے کھائے۔۔۔

01:24:29) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries