رمضان جمعہ بیان     ۱۵          اپریل   ۲ ۲۰۲ء   :غیبت کا سنگین گناہ !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

09:02) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے۔۔۔۔

17:00) ظاہر کا فرق باطن پر پڑتا ہے۔۔۔

18:32) مثال اور پھر ظاہر پر نصیحت۔۔

19:19) رمضان میں بھی ویڈیو گیم اور کارٹون شکل تو ماشاء اللہ لیکن کام کیسے؟

22:42) والدین کو جب پتا لگتا ہے کہ اولاد ساری رات جاگ رہی ہے فلمیں،فیس بک وغیرہ پر رات بھر بیٹھی ہے تو اُن کی کیا حالت ہوگی۔۔۔

26:01) اللہ والے چلے گئے کچھ جگہ اُن کی اولاد کے حالات پتا چلے کہ خانقاہ ہی اجڑ گئی کیونکہ دنیا میں لگ گئے۔۔

27:38) اصلاح کا کام صاف بتادیا جاتا ہے نئے آدمی کو فورا نہیں کہا جاتا لیکن پرانے لوگوں کی اصلاح فورا کی جاتی ہے ۔۔۔

30:15) ایک طالبعلم کا بیان ملتوی کروادیا کیوں واقعہ؟

31:01) حضرت عبدالقدوس گنگوہی رحمہ اللہ کا واقعہ کہ اللہ تعالی کو پانے کے لیے حضرت بلخی رحمہ اللہ کے پاس چلے گئے جب حضرت بلخی کو پتا چلا تو دور دور تک قالین بجھادیا کہ میرے شیخ کی اولاد آرہی ہے پھر جب پتا چلا کہ اصلاح کرانے آئے ہیں تو پھر بلخی رحمہ اللہ نے کیسے مجاہدات کراوئے۔۔

36:01) جس کا ادارہ ہو مدرسہ ہو عالم ہو مسجد ہو تو جان لڑا کر تقوی حاصل کریں اور تقوی سے رہ کر دین کا کام کریں۔۔

42:47) حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ چھ سال کے تھے والد کا انتقال ہوچکا والدہ نے مدرسے میں ڈال دیا۔۔

43:36) اولاد کو نیک بنانے کے لیے اسباب استعمال کریں لیکن اسباب استعمال کرکے پریشان نہ ہو اور نہ ثمرات کا انتظار کریں۔۔

50:26) حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ کے واقعے کو مکمل فرمایا۔۔

53:44) سفید ٹوپی پہننے پر نصیحت۔۔

54:39) امام عادل۔۔ہر شخص امام عادل بن سکتا ہے۔۔۔امام عادل کے معنی ہیں سلطان، بادشاہ اور امیر المؤمنین۔م لوگ کیسے بادشاہ بن سکتے ہیں ہم سب کے سب اس صف میں شامل ہوسکتے ہیں اور گھر کا ہر بڑا شخص اپنے گھر کا امام ہے۔

58:00) جو رمضان میں بھی گناہ نہ چھوڑے تو یہ ایسا ہے کہ بس اس کو بھوک پیاس کے علاوہ کچھ نہ ملا۔۔

58:42) ایمان کی جگہ،اخلاص کی جگہ،ریا سے بچنے کہ جگہ غیبت سے بچنے کی جگہ دل ہے۔۔۔دلوں پر محنت کرلیں۔۔

01:00:49) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا اس حدیث کی شرح میں اللہ تعالیٰ نے ایک مضمون میرے قلب کو عطا فرمایا کہ ہر انسان کے پاس دو گز کی مملکت موجود ہے جس میں دارالسطنت بھی ہے اور صوبے بھی ہیں۔ دل دارالسطنت ہے، آنکھوں کا صوبہ ہے، کانوں کا صوبہ ہے، زبان کا صوبہ ہے لہٰذا جو سر سے پیر تک اپنی دو گز کی مملکت پر اللہ کی مرضی کے مطابق عدل قائم کردے یہ بھی امام عادل میں داخل ہوجائے گا۔ عدل کیا چیز ہے؟

01:03:12) امامِ عادل کی ایک انوکھی تشریح:۔ امام عادل کے معنی ہیں سلطان، بادشاہ اور امیر المؤمنین۔ ہم لوگ کیسے بادشاہ بن سکتے ہیں لہٰذا علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ اور علامہ بدرالدین عینی رحمۃ اللہ علیہ اور ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ شراح حدیث نے ایک ایسا نکتہ بتایا کہ ہم سب کے سب اس صف میں شامل ہوسکتے ہیں اور گھر کا ہر بڑا شخص اپنے گھر کا امام ہے۔ ’’وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا‘‘ حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہاں متقیوں کی امامت مقصود نہیں ہے بلکہ یہ کہنا ہے کہ اے اللہ ہم اپنے گھر کے امام تو ہیں ہی لیکن اگر میرے گھر والے نافرمان رہیں گے تو میں امام الفاسقین رہوں گا اور اگر آپ میرے گھر والوں کو نیک متقی اور نمازی بنادیں تو میں امام المتقین ہوں گا۔ تو ہر بڑا اپنے گھر میں عدل قائم کرے جو اپنے چھوٹوں پر، متبعین پر عدل قائم کرے گا اس کو بھی یہ فضیلت حاصل ہوجائے گی۔

01:05:49) اولاد اتنی نافرمان کہ بیٹا روز اپنے باپ کو مارتا ہے ۔۔۔

01:09:07) ذرہ ذرہ شر کا حساب ہوگا ذرہ ذرہ خیر کا حساب ہوگا۔۔

01:10:37) اولاد کا غم بیہودہ غم ہے۔۔

01:14:49) اوالد کو کس طرح راہِ راست پر لانا ہے۔۔۔

01:16:26) ترے عشق کے غم کی دولت ملے تو سارے غموں سے فراغت ملے محبت تو اے دل بڑی بات ہے یہ کیا کم ہے جو اس کی حسرت ملے

01:17:05) بچوں کی روزہ کشائی اور اُس میں ریا۔۔۔

01:18:09) آج ملک کے لیے کتنا پریشان ہے۔۔

01:19:07) پاکستان کا کیا ہو گا؟ آپ کا کام بندگی ہے اورخواجہ کا کام خواجگی ہے، پالنے والا نظام کائنات کو چلانے والا اپنے اسرار نظام کو جانتا ہے ہم آپ بس حق تعالیٰ کو راضی رکھیں ۔ اور بس بے فکر رہیے چہ غم، بچہ ابا سے بے فکر ہم سب اپنے ربّا کے کرم کے آسرے پر بے فکر رہیں۔

01:20:18) آج کیا حالات ہیں غیبتیں بہتان۔۔جاہل تونے سنا نہیں تھا کہ جو کسی کے عیب کو ظاہر کرے گا اللہ تعالی قیامت کے دن اُس کو اللہ تعالی رسوا کریں گے۔۔۔

01:25:04) غیبت کا گناہ کتنا سنگین ہے۔۔۔

01:25:42) عیب تو چھپانے کا حکم ہے ہم تو عیب طاہ رکررہے ہیں۔۔

01:26:37) مفلس کون؟

01:27:52) ملک کو لوٹنا تو بند کریں یہ ملک پر اتنا قرضہ کیسے ہوا..یہ رشوت لوٹ مار سود کنڈے کی بجلی وغیرہ۔۔۔

01:29:11) حرام سے افطار اور حرام سے سحری کیا حرام لقمے کا اثر نہیں ہوگا۔۔ملاوٹ اور رشوت کو نہیں چھوڑ رہا وراثت نہیں دے رہا۔۔

01:29:51) ایسے حالات کیوں ہورہے ہیں ؟

01:30:12) اپنے ملک کے لیے دعائیں نہیں کررہے الٹا گالیاں غیبتیں۔۔۔

01:31:16) رشوت لے رہے ہیں اور پھر بدعائیں بھی لے رہے ہیں۔۔

01:32:06) رشوت نے ملک کو کھوکلہ کیا ہے۔۔

01:34:15) حیاء جب نہیں تو جو چاہے کرلے کم ہے۔۔۔

01:35:25) غیبت کا گناہ۔۔۔

01:36:32) ہم جن کی غیبتیں کررہے ہیں یہی ایک بات ہم لوگوں کے لیے کافی ہے کہ اگر اُس نے توبہ کرلی ہو اور ہم غیبت کررہے ہیں۔۔

01:37:33) دعاوں سے تو حالات بدل جائیں گے لیکن غیبت سے تھوڑی حالات بدلیں گے۔۔

01:37:58) دو چیزیں ذہن میں رکھیں گے تو کبھی پریشان نہ ہونگے ایک اختیاری اور غیر اختیاری۔۔۔

01:40:59) تکبر والا کبھی نہیں جھکتا۔۔

01:42:01) غیبت کا عذاب کہ دونوں جہاں میں رسوا ہوگا۔۔

01:42:38) دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries