رمضان   ۱۷          اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدفجر   :توبہ کا انعام   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:30) روزے دار کے لیے کیسے کیسے محل ہوں گے۔۔۔

01:31) حدیث شریف کہ رمضان المبارک میں جنت کےدروزے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔۔

02:44) بیان کرنے والا اور سننے والے سب اللہ سے معافی مانگ کر آئیں اور عمل کی نیت سے سنیں ۔۔۔

03:34) جو اِن پٹ ہوگا آؤٹ پٹ تو وہی ہوگا نا!کسی صاحب کا ذکر جس کو 15 لوگوں نے ملکر مارا۔۔۔

05:48) اللہ تعالیٰ کی مختف نشانیاں ہیں ان کو کیوں نہیں سوچتے ؟کیا عقل کے لیے یہ کافی نہیں ہے؟۔۔۔

08:12) خالی اللہ تعالیٰ سے اور آپﷺ سے محبت کام نہ دے گی جب تک عمل نہ ہو۔۔۔ابو طالب کو آپﷺ سے کتنی محبت تھی ۔۔۔؟

10:20) يا أيها الإنسان ما غرك بربك الكريم ۔۔۔۔کریم کی چا ر تعریفیں(۱) جو بغیر مانگے دے دے(۲) جس کو اپنے خزانے کے ختم ہونے کا خوف نہ ہو(۳)جو بلااستحقاق کے دے(۴) جو ہماری تمناؤں سے بڑھ کر دے۔۔۔

12:48) اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَن يَشَاءُ اللہ اللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔۔۔۔آپ چاہیں ہمیں ہے کرم آپ کا۔۔۔ورنہ ہم اس کرم کے تو قابل نہیں۔۔۔

14:50) جس جگہ آپ کا قرب ملتا نہ ہو۔۔۔ہو کے منزل بھی وہ میری منزل نہیں۔۔۔کہہ رہا ہے یہ اختر ببانگِ دہل۔۔۔بحرِاُلفت کا کوئی بھی ساحل نہیں۔۔۔اللہ کا قُرب گناہوں میں ملےگا۔۔۔؟

16:42) بغیر جذب کے کوئی اللہ والا نہیں بن سکتا۔۔۔

17:12) جب گناہ ہوگئے تو سچی توبہ کرلی تو اب ان گناہوں کو کیوں یاد کررہے ہو۔۔۔ماضی کو بھول جاؤ۔۔۔

17:50) حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ ایک حدیث شریف کی تشریح میں فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک کا مہینہ خالص اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کا ہے اسے لیے اس میں ہرنشہ آور چیز کو چھوڑ دو۔۔۔

20:53) جب گناہوں سے توبہ کرلی تو اب ماضی کو دفن کر دو۔۔۔ریت کے ذرّات جتنے بھی گناہ کیے ہوں تو توبہ کرنے سے وہ سب معاف ہوجاتے ہیں۔۔۔۔

22:35) گناہوں پر چار گواہ بن جاتے ہیں۔۔۔

23:12) توبہ کی چار شرائط۔۔۔توبہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ نہ صرف معاف فرمادیں گے بلکہ گناہوں کو نیکیوں سے بدل دیں گے۔۔۔

26:12) کبیرہ گناہ توبہ سے معاف ہوتے ہیں۔۔۔

28:29) ماں پاپ کو ستانے والوں کو معلوم نہیں ہیکہ وہ ان کو ستا کر ان کی عمر کم کررہے ہیں۔۔۔

29:14) ماں باپ کو ستانے کا وبال ۔۔۔

30:16) ماں کا حق والد سے زیادہ ہے ۔۔۔ماں کتنی تکلیفیں برداشت کرتی ہے۔۔۔دو سا ل تک ماں بچے کو اپناخون پلاتی ہے۔۔۔ماں نے ہمارا پیشاب پائخانہ صاف کیا۔۔۔

32:57) والد کی ناراضگی میں اللہ کی ناراضگی ہے اور والد کی رضا میں اللہ کی رضاہے۔۔۔

35:37) والدین کے لیے یہ دُعا مانگیں رب ارحمهما كما رَبَّيَانِي صغیرا۔۔۔

38:16) حضرت مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم نے والدین کے لیے چا ر باتیں سکھائی (۱) اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار(۲)ان کے لیے ایصال وثواب (۳)ان کے لیے صدقہ جاریہ (۴) ان کے لیے اس دُعا کا اہتمام رب ارحمهما كما رَبَّيَانِي صغیرا۔۔۔

39:28) توبہ کا انعام۔۔۔

44:21) آپﷺ کا مزاح مبارک۔۔۔

46:06) ہماری ہنسی استغفار کے تابع ہے۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ خوش رہو خشک نہ رہو۔۔۔

46:27) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جذب۔۔۔

47:10) دہلی کی بدکار عورتوں کا واقعہ کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کو کیسے جذب کیا۔۔۔؟

56:00) دُعا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries