رمضان مرکزی بیان    ۱۷          اپریل   ۲ ۲۰۲ء :دکھ ، غم اور پریشانی کا علاج  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:41) جناب رمضان بھائی نےحضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ایسا محبوب کوئی لائے۔۔۔۔

02:43) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ جو چیز قریب ہوتی ہے اس کے حق زیادہ ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ تو ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں تو اللہ تعالیٰ کے حق بھی تو زیادہ ہیں۔۔۔

04:41) اللہ تعالیٰ نے ہمیں کتنی نعتوں میں رکھا ہے اس کا شکر کیسے ادا کریں۔۔۔اتنے لوگوں میں سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایمان کی دولت سے نوازا اس کا شکر کیسے ادا کریں یہ ہمارا کوئی کمال نہیں ہے۔۔۔

05:13) حضرت عبد اللہ اندلسی رحمہ اللہ کی ایک نظر خراب ہوئی اور کسی کو حقیر سمجھ لیا تو پھر کیا ہوا۔۔۔

06:39) نہ پوچھے سوا نیک کاروں کے گر تو۔۔۔کہاں جائے بندہ گنہگار تیرا۔۔۔توبہ کے بعد اگر پھر گناہ ہوجائے تو پھر توبہ کرلیں۔۔۔

09:09) رمضان المبارک کے اب کتنے ایّام باقی رہ گئے ہیں بس ان کی قدر کرلیں اور جو رمضان المبارک کی فرضیت ہے اس کی فکر کریں۔۔۔

09:32) اللہ تعالیٰ جو ہمیں معاف فرمائیں تو یہ اللہ تعالیٰ کا قرضہ نہیں بلکہ احساناً فضلاً وہ ہمیں معاف کرتے ہیں۔۔۔

10:44) رمضان بھائی نے اشعار مکمل کیے۔۔۔

11:35) جناب رمضان بھائی نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار لذتِ ذکرِنامِ خدا ہے چمن پڑھے۔۔۔ لذتِ ذکرِ نامِ خدا ہے چمن اور غفلت کی دنیا ہے دشت و دمن کی ہے جس نے بھی ہجرت ترے نام پر پاگیا پاگیا وہ بہارِ وطن ہے ضروری گناہوں کو بھی چھوڑ دے اصل ہجرت نہیں صرف ترکِ وطن یہ ہے فیضانِ آہ وفغاں دیکھ لو دامنِ کوہ میں دل ہے کیسا مگن بالیقیں پائے گا نسبتِ اولیاء جس کے دل کو لگی ہے خداسے لگن شہرِ محبوب ہو گا جہاں بھی کہیں عاشقوں کا سنا ہے وہی ہے وطن پھرمدینے کی لذت کو میں کیا کہوں کاش ہوتا مدینے میں میرا وطن کس طرح میں کہوں دل سے اے دوستو زندہ باد اے وطن زندہ باد اے وطن ہیں وطن میں مگر دل مدینے میں ہے اے مدینہ! فدا تجھ پہ ہوں صد وطن نیک لوگوں میں ہو صاحبِ دردِ دل ہے چمن میں کوئی جیسے رشکِ چمن روز و شب ہے یہ اخترؔکی آہ و فغاں بخش دے روزِ محشر مجھے ذوالمنن

18:19) ہیں وطن میں مگر دل مدینے میں ہے۔۔۔اے مدینہ! فدا تجھ پہ ہوں صد وطن۔۔۔حضرت نے فرمایا کہ یہ بھی حدیث پاک کا مضمون ہے کہ حضرت معاذ رضی اللہ کو آپﷺ نے جب یمن کا گورنر بنا کر بھیجا تو رونے لگے کہ جب میں واپس آؤں گا تو آپﷺ نہیں ہوں گے تو آپﷺ نے فرمایا کہ اے معاذ جو میرے طریقے پر چلے وہ جتنا بھی دور ہو وہ مجھ سے قریب ہے ۔۔۔

20:31) حضرت والا رحمہ اللہ کو کسی صاحب نے لکھا کہ دوست گناہوں کی دعوت دیتے ہیں کہ گناہ مفت کے ہیں تو حضرت نے فرمایاکہ اُن سے کہیں کہ گناہ مفت کا ہے لیکن ہمارا ایمان مفت کا نہیں ہے۔۔۔

21:22) یا ایها الذین امنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون ،يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين۔

23:20) تصویر سے متعلق اعلان کے اس کا بہت خیال رکھیں ۔۔۔کیا دین اس کے بغیر نہیں پھیل سکتا ؟حضرت والا رحمہ اللہ کون سے ٹی وی چینل پر آتے تھے آج پوری دُنیا میں حضرت والا کا دردِ دل پھیلا ہوا ہے۔۔۔تبلیغی جماعت کون سے چینل پر آتی ہے۔۔۔؟

25:47) ہر کوئی اللہ والا بن سکتا ہے بس فرض واجب کرتا رہے لیکن اللہ کو نارض نہ کرے۔۔۔

26:19) دولت کے ساتھ ولایت کیوں نہیں مل سکتی؟۔۔۔۔

27:06) جب ہم گناہ چھوڑیں گے تو اللہ تعالیٰ ساری صفات کے ساتھ ہمارے دل میں آئیں گے۔۔۔مانا کہ میر گلشنِ جنت تو دُور ہے۔۔۔عارف ہے دل میں خالقِ جنت لیے ہوئے

27:56) تبلیغ کس چیز کا نام ہے۔۔؟جماعت کی نماز پڑھنا کیا یہ تبلیغ نہیں ہے؟داڑھی رکھنا یہ تبلیغ نہیں ہے؟۔۔۔

29:20) والدین کی خدمت کو بوجھ مت سمجھیں۔۔۔جو بُوئیں گے وہی کاٹیں گے۔۔۔۔

31:27) کسی صاحب کا ذکر کہ جو سود کی وجہ سے قرضوں میں ڈوب گئے ہیں۔۔۔

32:22) ایمان کے بعد سب سے بڑی دولت عافیت ہے۔۔۔یہ جتنی بھی پریشانیاں ہیں یہ سب ہمارے ہی فائدے کے لیے ہیں قل لن يصيبنا إلا ما كتب الله لنا هو مولانا۔

33:33) غصہ، غیبت ،بدگمانی یہ سب تکبّر کی شاخیں ہیں۔۔۔۔

34:24) حرام عشق کی وجہ سے آج غیر ت ختم ہوگئی ہے۔۔۔

34:58) غم دُکھ یہ انبیاء علیہ السلام کو بھی آئے۔۔۔جتنی پریشانیاں ،غم ،دُکھ ہیں ان پر صبر کرنا ہے، صبر ہے کیا؟۔۔۔۔صبرکی تین تعریفیں۔۔۔

37:10) بیٹی پر منہ سکیڑنا۔۔۔

39:51) غم دکھ کا مضمون بہت طویل ہے۔

40:56) آئے دن آتا ہے کہ بچے شرارت کرتے ہیں چیزیں توڑتے ہیں ۔۔

41:27) لیکن ویڈیو گیم اور موبائل اولاد کو پھر بھی نہ دیں کہ بچے پھر تنگ نہیں کریں گے اپنی اولاد کو برباد نہ کریں۔۔۔

42:40) اس موبائل کی وجہ سے ذکر کہاں ہے تلاوت کہاں ہے ۔۔

44:02) نفع کم ہورہا ہے نقصانات زیادہ رہورہے ہیں۔۔

44:32) حضرت خباب رضی اللہ عنہ سے ایک روایت مشکلات سے چھٹکارے سے متعلق یہ روایت ہے۔۔اس روایت کو ذہین میں رکھیں اور ہم دیکھیں کہ تھوڑی تکلیف آئی تو ہم کیا کرتے ہیں اور دوسرا سب پریشانیوں کا حل تقوی میں ہے۔۔۔

47:55) آج تو تھوڑا تنگی آئی تو قادیانی بن گئے۔۔

49:54) خرچے کم کرنا ہمارے اور آپ کے اختیار میں ہے۔۔

54:34) اپنے خرچے بڑھادیئے اب حاالات موافق نہیں لیکن پھر بھی خرچے کم نہیں کرنے۔۔

55:15) مسلمانوں کے لیے تسلی کا سامان۔۔

55:37) دشمنوں کو عیشِ آب و گِل دیا دوستوں کو اپنا دردِ دل دیا ان کو ساحل پر بھی طغیانی ملی مجھ کو طوفانوں میں بھی ساحل دیا

55:55) صدمہ و غم میں مرے دل کے تبسم کی مثال جیسے غنچہ گِھرے خاروں میں چٹک لیتا ہے اگر کلیوں کو یہ نعمت مل سکتی ہے کہ وہ کانٹوں میں کھل جائیں تو کیا اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اپنے خاص بندوں کے قلوب کو تسلیم و رضا کی برکت سے عین غم کی حالت میں خوش نہیں رکھ سکتا۔

58:19) تُو کر بے خبر ساری خبروں سے مجھ کو الٰہی رہوں اِک خبردار تیرا

01:01:14) پہلے لوگوں کو عاریا بنایا جاتا تھا تاکہ مسلمان دین سے ہٹ جائے۔۔۔

01:03:11) غریب وہ ہے جو گناہ کرتا ہے اور جس کے مال مال نہیں لیکن گناہ نہیں کرتا یہ امیر ہے۔۔

01:04:10) نیکی نیکی کو کھینچتی ہے۔۔

01:05:07) جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے تجھے پہلے بچپن نے برسوں کھلایا جوانی نے پھر تجھ کو مجنوں بنایا بڑھاپے نے پھر آ کے کیا کیا ستایا اجل تیرا کر دے گی بالکل صفایا

01:06:16) حضرت داود علیہ السلام کے پاس جب انسانی شکل میں فرشتہ آیا۔۔واقعہ۔۔

01:09:03) کوئی چیز منحوس نہیں ہوتی منحوس گناہ ہے۔۔

01:11:10) ایک خاتون جن کے آٹھ بچوں کا انتقال ہوا ایک کے بعد ایسی عورت کو کیا کیا انعامات ملیں گے۔۔

01:11:59) غم منع نہیں شکایت منع ہے۔۔

01:14:31) ہر خواہش پوری نہیں ہوتی ۔۔لیکن اللہ تعالی سے ہر حال میں راضی رہنا فرض ہے۔۔

01:18:01) کبھی مایوس نہیں ہونا۔۔

01:18:36) ذرہ سا شوہر نے کچھ کہہ دیا تو بس بیوی نے شکایت شروع کردی۔۔

01:19:52) معراج شریف میں آپ ﷺ نے تین وجہ سے عورتوں کو زیادہ دیکھا گیا دوزخ میں ۔۔

01:25:14) ایک تابعی کا عجیب واقعہ جب کذاب اسود عنسی نے نبوت کا دعوی کیا تو اُس وقت ان صحابی نے انکار کیا تو اللہ تعالی نے کیسی آگ سے حفاظت فرمائی۔۔۔

01:40:16) حجاج بن یوسف کا واقعہ

01:41:24) حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کا عجیب واقعہ جب حاکمِ وقت نے بخارا سے نکال دیا پھر حاکم وقت کا کیا حال ہوا۔۔۔

01:43:43) حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا واقعہ جب کوڑے مارے گئے۔۔۔

01:47:44) دعا کی پرچیاں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries