رمضان   ۱۸          اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدتراویح :ندامت کے آنسوؤں کی قیمت    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:48) اعتدال ہونا چاہئے

02:51) رائی کے برابر تو تکبر جنت میں نہیں جائےگا

05:08) سلام میں پہل کرنی چائے ہے تو تکبر سے بری ہو جائے گا۔۔

09:36) نامحرم کو دیکھنا گناہ ہے اس پر ایک واقعہ حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کا ۔۔

11:56) ہر وقت بس لڑکی لڑکی لڑکی یہ پتا نہیں کتنا بڑا گناہ ہے آخر انجام زنا ہے۔۔

12:18) بدنظری کو ہی اللہ نے حرام کردیا شرم گاہ کی حفاظت نہیں رہے گی۔۔

12:41) مرد اور عورت دونوں کو اللہ تعالی نے الگ الگ حکم دیا نظر کی حفاظت کا۔۔

12:59) نظر کی حفاظت کس کس سے ہے؟

13:53) اللہ کا عاشق ایک نظر خراب نہیں کرے گا۔۔

14:38) آج ایک نالائق کہتا ہے کہ نامحرم سے ہاتھ ملانے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔

16:16) خاک مٹی:۔ خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ

16:47) کسی کو ذوق گلاب اور کسی کو ذوق کلاب ہے کوئی جنابت میں مبتلاء ہے تو کوئی عالی جناب ہے اﷲ والے عالی جناب ہیں اور ان انگریزوں پر ہر وقت غسل فرض رہتا ہے

17:50) یہ کفار مثل چوپاہے کے ہیں بلکہ اُن سے بھی بدتر ہیں قرآن میں ہے اور آج ہم ان کی نقل کررہے ہیں۔۔

20:08) مومن مولی ہے اور کافر بے مولی کے ہیں۔۔

25:00) رمضان سے متعلق حدیث پاک۔۔

25:38) روزہ آدمی کے لیے ڈھال ہے۔۔

25:44) بچا کعبہ دل کو سڑی گندی سے ۔۔

26:22) خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ

29:19) روزے کی حالت میں لڑنا ذرہ سی گاڑی لگ گئی تو لڑنا ہاتھ اٹھانا۔۔

32:29) سب سے زیادہ ٹیلینٹ پاکستان میں ہے دنیا میں بھی اور دین میں بھی یہ چیز کفار سے برداشت نہیں ہوتی تو ہر طرح سے مسلمانوں کو ذلیل کرنے میں لگے رہتے ہیں۔۔

33:45) سب سے دین میں پاکستان کا نام ہے۔۔

35:27) ہتے ہیں کہ نیند نہیں آتی اگرچہ ویلیم فائیو کھاتا ہوں۔ میں کہتا ہوں کہ کیوں دیکھی کسی کی وائف کہ کھانی پڑی ویلیم فائیو اور جگر میں گھس گیا اس کا نائف اور خراب ہوگئے تمہارے کوائف مت دیکھو کسی کی وائف کھانا پڑے گی ویلیئم فائیو خراب ہو جائے گی تمہاری لائف جگر میں گھسے گا اس کا نائف

38:06) ندامت کے آنسوؤں کی قیمت:۔ گناہگاروں کا رونا مجھے تسبیح پڑھنے والوں کی بلند آوازوں سے زیادہ محبوب ہے۔ حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد:۔ حضرت مرشدی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ سے بارہا سنا کہ مولانا نانوتوی رحمۃ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ جس بادشاہ کے خزانہ میں کوئی موتی دوسرے ملک سے منگایا جاتا ہے اس کی قدر و منزلت خود بادشاہ بھی بہت کرتا ہے۔ ندامت کے آنسو جو گنہگاروں کی آنکھوں سے زمین پر گرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے شاہی خزانہ میں قبول ہوجاتے ہیں یونکہ اللہ تعالیٰ کے شاہی خزانہ میں صرف عزت و جلالت شان ہے، وہاں ندامت کے آنسو نہیں ہیں۔۔

40:11) دو واقعات دو نوجوانوں کے۔۔

43:05) آج پیزہ اور برگر مینگا ہے لیکن زنا سستا ہے۔۔

43:23) بقیہ حصہ بیان فرمایا:حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد:۔ لہٰذا اپنے بندوں کے اشکہائے ندامت کو دنیا سے درآمد کرکے بے انتہا قدر فرماتے ہیں شرفِ قبول عطا فرماتے ہیں اور شہیدوں کے خون کے برابر وزن فرماتے ہیں۔ کسی شاعر نے خوب کہا ہے ؎ تابِ نظر نہیں تھی کسی شیخ و شاب میں اُن کی جھلک بھی تھی میری چشمِ پُرآب میں

44:21) گریۂ ندامت اور گنہگاروں کے آنسوئوں کی قیمت:۔ حدیث قدسی کی روشنی میں حدیث قدسی کی تعریف:’’ہُوَ الْحَدِیْثُ الَّذِیْ یُبَیِّنُہُ النَّبِیُّ -صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ- بِلَفْظِہٖ وَیَنْسِبُہٗ إِلٰی رَبِّہٖ‘‘ حدیث قدسی وہ حدیث ہے جس کو نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) اپنے الفاظ میں بیان کریں اور اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کریں۔

44:56) ایک صاحب کو سونے پر تنبیہ کہ قدر نہیں ہے بیان میں مسلسل سورہے ہیں ایسے مضمون پر سورہے ہیں قدر نہیں ہے ایسے لوگوں کو تھوڑی فائدہ ہوتا ہے۔۔کتنی بار فرمایا حضرت والا رحمہ اللہ نے بھی کہ اذیت مت دو اگر نیند آتی ہے کیوں سامنے بیٹھتے ہو رات کو کیوں دیر تک جاگتے ہیں۔۔

48:08) شیخ کا ادب نہیں معلوم عظمت نہیں معلوم سورہے ہیں وہ بھی قریب کے لوگ اور نئے لوگ تڑپ سے سن رہے ہیں اگر سونا ہے تو سو جائیں جھونکا آسکتا ہے لیکن عادت بنالینا۔۔

52:19) حدیث قدسی کیا ہے؟ علامہ آلوسی سید محمودبغدادی رحمۃ اللہ علیہ اپنی تفسیر روح المعانی میں سورۂ اِنَّا اَنْزَلْنٰہٗ کی تفسیر میں تحریر فرماتے ہیں کہ فرشتے آسمانوں سے زمین پر گنہگار بندوں کی توبہ اور ان کے رونے کی آواز سننے کے لیے مشتاقانہ آتے ہیں۔ (( لَأَنِیْنُ الْمُذْنِبِیْنَ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ زَجَلِ الْمُسَبِّحِیْنَ)) حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھے اپنے گنہگار بندوں کی توبہ و استغفار میں رونے کی آواز تسبیح پڑھنے والوں کی بلند آوازوں سے زیادہ محبوب ہے۔

53:33) اللہ تعالی کو گناہ گار کی آہ و زاری حبیب نہیں محبوب نہیں بلکہ احب ہے۔۔۔

55:02) حضرت والا رحمہ اللہ نے علماء ندوہ سے خطاب فرمایا تھا ۔۔

57:01) ایک اللہ والے نوجوان کا واقعہ جن کو ایک شہزادی نے اغوا کروایا زنا کے لیے لیکن اُن نوجوان نے پخانے کے ڈھیر میں چھلانگ لگادی یہ سوچ کر کہ زنا میں موت آگئی تو کس حال میں اٹھا یا جاوں گا تو زنا سے بچ گئے اب یہ جہاں جاتے تھے تو ہر جگہ خوشبو ہوجاتی تھی ان کا نام ہی بابا مشکی پڑگیا۔۔ہر وقت مشک کی خوشبو ساتھ رہتی ہے کیوں؟اللہ تعالی کو خوش کیا۔۔

59:32) جوانی کو اللہ تعالی پر فدا کرنے کا مطلب؟

59:56) ناپاکی میں اللہ تعالی سے دوری ہے۔۔

01:00:22) عزیز مصر کی بیوی نے حضرت یوسف علیہ السلام کو قید خانے کی دھمکی دی یہ خطاب حضرت والا نے علماء ندوہ سے کیا تھا۔۔ رَبِّ السِّجْنُ اَحَبُّ اِلَیَّ مِمَّا یَدْعُوْنَنِیْۗ اِلَیْہِ عاشقوں کے نزدیک اﷲ تعالیٰ کے راستے کے قید خانے اَحَبّ ہوتے ہیں۔ مقامِ عشقِ نبوت سے یہ جملہ جاری ہوا ہے کہ اے خدا! آپ کے راستے کا قید خانہ مجھے اَحَبّ ہے اس گناہ سے جس کی طرف مجھے بلایا جارہا ہے۔ تومیرے دل میں اﷲ تعالیٰ نے ایک جملہ عطا فرمایا جس کو الٰہ آباد میں میں نے پیش کیا، علماء ندوہ بھی تھے رَبِّ السِّجْنُ اَحَبُّ اِلَیَّ... الخ کے حوالے سے ایک جملہ کہا تھا کہ جن کی راہ کے قید خانے اَحَبّ ہوتے ہیں تو ان کی راہ کے گلستاں کیسے ہوں گے۔۔۔

01:03:01) حضرت والا رحمہ اللہ کا ایک واقعہ جب خانہ کعبہ میں تھے تو ایک صاحب نے کیا کہا تھا کہ انڈونیشیا کی لڑکیوں کو تو دیکھیں۔۔۔

01:05:25) ایک صاحب نے پرچی دی سیاسیتدان کو میں نے دفتر میں گالی دی اُس پر حضرت شیخ کی نصیحت۔۔

01:05:52) دعا کی پرچیاں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries