رمضان مجلس   ۲۰           اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدتراویح :تکبر سے بچیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:14) مجلس کے دوران بات کرنے پر تنبیہ۔۔

03:32) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

03:55) ادب کی کوئی سرحد نہیں ہے۔۔ اے خدا جوئیم توفیق ادب حضرت والا رحمہ اللہ سے سنا کہ اے خدا ہم آپ سے ادب کی توفیق مانگتے ہیں۔ بے ادب محروم مانداز فضل رب کیونکہ بے ادب انسان اللہ کے فضل سے محروم رہتا ہے۔

04:13) ارادہ بھی ہو کہ میری ذات سے کسی کوتکلیف نہ پہنچے۔۔

06:44) حضرت والا رحمہ اللہ کے ایک بیان کا تذکرہ۔۔

09:02) حضرت میر صاحب کا ایک واقعہ جب حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جلدی سے ناشتہ بنائیں شوگر کا مسئلہ ہورہا ہے الخہ۔۔۔

12:58) ادب پر نصیحت کہ جب ادب کا معلوم نہیں تو عمل کہاں سے ہوگا۔۔

13:39) آدابِ معاشرت بھی دین کا ایک حصہ ہے۔۔۔

15:05) بات کا ادب کیا ہے ،لہجے کا ادب کیا ہے یہ بھی معلوم نہیں۔۔

15:24) سال سال لگالیں گے لیکن اصلاح نہیں کراتے۔۔

15:56) وقت لگانے کا معلوم نہیں پھر بے ادبی کر کے چلے جاتے ہیں۔۔

16:27) دین کے معاملے بے ادبی پسندیدہ نہیں۔۔

18:13) اور بھی بہت سے ادب ہیں جالی مبارک کا ادب،آپ ﷺ کا ادب ۔۔۔آپ ﷺ کا نام آئے اور دوردشریف نہ پڑھے اس کے لیے بدعا ہے۔۔

19:21) رمضان شریف کے لیے بدعا آئی کہ مغفرت نہ کرائے تو ہلاکت کی بدعا اسی طرح ماں باپ کو ستانے پر بھی بدعا آئی ۔۔

22:53) جتنا بھی خانقاہ میں رہ لے لیکن اصلاح نہیں کرائی پھر نامحرم کو دیکھے گا اعتکاف میں لوڈو کھلیے گا بریانی کی ڈیگے چلے گیں پردے اٹھا کر اعتکاف میں دعوتیں چل رہی ہیں اللہ کے گھر کی عظمت نہیں ہے روز دعوت ہورہی ہے اور دوسرے لوگ بھی کھارہے ہیں جو معتکفین نہیں ہیں۔۔

25:06) جو دین اسلام سے پھر جائے گا تو اللہ تعالی ایسی قوم پیدا کریگا جو دین کا کام کرے گی۔

27:14) شکر کروگے تو اور دونگا اور اگر ناشکری کروگے تو میرا عذاب بھی سخت ہے۔۔

29:25) مخلوق خدا میں بیوی اور اولاد بھی آتی ہے۔۔

30:35) صرف چہرہ ہی شیخ کو دکھادیں کہ صحیح ہے ؟

33:50) عاشقوں کی قوم۔۔۔

34:44) پہلی نشانی:۔ اللہ تعالیٰ فرمارہے ہیں: فسوف یاتی اللّٰہ بقوم میں ایک قوم پیدا کروں گا جس کی کیا شان ہوگی؟ یحبہم اللہ تعالیٰ ان سے محبت کریں گے اور یحبونہ اور وہ لوگ اللہ تعالیٰ سے محبت کریں گے۔ تو اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی قوم کی پہلی علامت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے محبت فرمائیں گے اور وہ لوگ اللہ تعالیٰ سے محبت کریں گے۔۔ تو اللہ تعالیٰ نے اسی آیت کے بعد اپنے عاشقوں کی تین علامات بیان فرمادیں۔ اذلۃ علی المؤمنین اعزۃ علی الکفرین جس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت ہوتی ہے اس میں تواضع کی شان پیدا ہوجاتی ہے۔ ساری اکڑفوں ختم ہوجاتی ہے۔ تکبر نہیں رہتا۔ اپنے ہر مسلمان بھائی سے تواضع سے ملتا ہے۔

38:17) قیامت کے دن کا اللہ تعالی نے اسی لیے رکھا ہے ہر چیز کا حساب دینا ہوگا۔۔۔

40:06) اخلاق کے بارے میں حدیث پاک۔۔

42:56) کسی کے بولنے پر ہسنا،نقل اتارنا مذاق اڑانا۔۔

44:00) ایک اللہ والے کا واقعہ ۔۔شکر اور ناشکری پر یہ واقعہ ہے۔۔

46:37) آنکھوں کا حق یا ہے کہ نامحرم کو نہ دیکھیں فلمیں نہ دیکھیں آنکھوں کا شکر یہ ہے کہ اللہ کی نافرمانی میں یہ استعمال نہ ہو۔۔۔زبان کا شکر،کان کا شکر سب کا الگ الگ شکر ہے۔۔۔

47:34) اذلۃ علی المؤمنین اعزۃ علی الکفرین:۔ تواضع پر پہلے بیان ہوا لیکن مختصر ہوا تھا اُس سے آگے آج بیان ہوا۔۔ جس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت ہوتی ہے اس میں تواضع کی شان پیدا ہوجاتی ہے۔ ساری اکڑفوں ختم ہوجاتی ہے۔ تکبر نہیں رہتا۔ اپنے ہر مسلمان بھائی سے تواضع سے ملتا ہے۔

48:25) تکبر والا لوگوں کی نظروں میں ذلیل ہوجاتا ہے ۔۔۔

50:06) بیوی کے معاملے میں ہر چیز میں اکڑ اور نامحرم کے ساتھ مسکرا کر باتیں کررہے ہیں۔۔

51:28) غصہ ہمیشہ سے چالاک ہوتا ہے جو اپنے سے کمزور پر آتا ہے۔۔

52:06) کسی ادارے کے بارے میں کہنا سب ایسے ہی یہاں پر تو ایسا نہیں کہنا چاہیے ہر جگہ اچھے لوگ ہوتے ہیں۔۔

53:05) کمزور پر غصہ آئے گا اپنے سے طاقت ور پر نہیں آئے گا۔۔

53:24) ایک صحابی حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’کُنْتُ اَضْرِبُ غُلَامًالِّیْ‘‘ میں اپنے ایک مملوک غلام کی پٹائی کررہا تھا۔ فَسَمِعْتُ مِنْ خَلْفِیْ صَوْتًا میں نے اپنی پیٹھ کے پیچھے سے ایک آواز سنی۔ وہ کیا آواز تھی؟ ’’اِعْلَمْ اَبَا مَسْعُوْدٍ لَلّٰہُ اِقْدَرُ عَلَیْکَ مِنْکَ عَلَیْہِ۔‘ فرمایا کہ اے ابا مسعود! اللہ تعالیٰ کو تجھ پر زیادہ قدرت ہے۔ اس قدرت سے جو تجھ کو اس غلام پر حاصل ہے جس کو تو پیٹ رہا ہے۔ فرماتے ہیں: ’’فَالْتَفَتُّ‘‘ میں نے متوجہ ہوکر دیکھا کہ کہاں سے یہ آواز آئی۔ فَاِذَا ہُوَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وہ تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے، یہ آپ کی آواز تھی ؎ جی اُٹھے مُردے تری آواز سے یہ آوازِ نبوت تھی جس سے صحابہ رضی اللہ عنہ کے دل زندہ ہوتے تھے۔

55:28) غصہ بہت بری چیز ہے۔۔۔

56:28) غصے کا پاگل گھر کے گھر اجڑ گئے۔۔۔

57:47) آپ ﷺ کی بچوں سے کیسی شفقت تھی ۔۔

58:25) تواضع کے بارے میں حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔۔

59:33) ایسے اخلاق رکھنے چاہیے کہ دوسرے کا دل ٹوٹ جائے کہ دوسرا کہے کہ میں برائی پر برائی کررہا ہوں اور یہ کیسا ہے کہ برائی کا بدلہ اچھائی سے دے رہا ہے۔۔

01:01:44) ظلم قیامت کے دن اندھیرے میں سے ہوگا ۔۔ایک ظالم باپ بیٹی کو اتنا مارتا تھا کہ بیٹی کی آواز روڈ تک آتی تھی کہ بچاو بچاو ۔۔۔

01:03:11) اگر کسی نے ستایا تو بدلہ لے سکتےہیں لیکن کتنا جتنا اُس نے ستایا کہ حضرت والا رحمہ اللہ کی تعلیم کیا تھی کہ معاف کردیں۔۔۔

01:05:32) تکبر کو مٹایا جائے اور پستی اختیار کی جائے۔۔

01:07:05) دعا کی پرچیاں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries