رمضان مجلس   ۲۱           اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدفجر :روزہ اور ترک معصیت !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:03) اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے تو ایک نقطہ بھی محفوظ ہے اور اس دین کو پھیلانے والے کی بھی حفاظت ہے۔۔۔

02:05) اللہ تعالیٰ کے راستے میں مایوسی ہے ہی نہیں۔۔۔

02:21) روزہ اور ترکِ معصیت:اللہ نے اس مبارک مہینہ کی جو غایت و غرض بیان کی ہے لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ یعنی تم متقی بن جائو توہم سب تقویٰ حاصل کریں۔ دعا کیجئے کہ اللہ ہم سب کو اپنی رحمت سے متقی بنادے اور گناہوں کے اسباب کی طرف جانے سے ہمیں ایسا خوف دے دے کہ ہم گناہوں سے ایسے بھاگیں جیسے سانپ سے بھاگتے ہیں۔ یا اللہ! کسی کو کسی درخت کے نیچےسانپ کاٹ لے تو وہ زندگی بھر اس درخت کارخ بھی نہیں کرے گا مگر ہمارے نفس کا یہ حال ہے کہ ہمیں جہاں موقع ملا گناہوں کی طرف ہمارے قدم بھاگے چلے جاتے ہیں۔ اے اللہ! اپنی رحمت سے ہم سب کو تمام گناہوں سے بچنے کی اور اپنے غضب سے ڈرنے کی توفیق عطا فرمائیے۔ یااللہ! قبل اس کے کہ آپ کا غضب ہمیں پکڑ لے ہمیں جلد ہدایت عطا فرمادیجئے۔

04:46) رمضان المبارک میں زبان کی حفاظت اور آنکھ کی حفاظت کرلیں۔۔۔

05:29) معافی تو جب مانگیں نا جب گناہ کو گناہ سمجھیں۔۔۔۔

06:57) تلك حدود الله فلا تقربوها اللہ کی حدود کے قریب بھی مت جاؤ۔۔۔۔۔

09:12) اگر کوئی دین میں آگے بڑھے تو اس کو حوصلہ دینا چاہیے نہ کہ اس پر طنز کریں۔۔۔

10:40) اللہ کے پیارے انتقام نہیں لیتے ۔۔۔ایک اللہ والے کا واقعہ۔۔۔

12:39) آج جو مضمون بیان کیا گیا ہے اپنی رحمت سے اس پر سنانے والے کو بھی اور سننے والوں کو بھی عمل کی توفیق نصیب فرما۔ اے اللہ! ہمارے پیٹ میں روزہ ہے اور ہم آپ کے لئے بھوکے ہیں، آپ کے لئے پیاس میں مبتلا ہیں، آپ کے حکم سے ہم پانی اور کھانا استعمال نہیں کررہے ہیں اور عرشِ اعظم کو اٹھانے والے فرشتے ہماری دعاؤں پر آمین کہہ رہے ہیں

13:52) ایک نوجوان کا ذکر جس نے اسکول میں دین کی باتیں شروع کیں اور داڑھی رکھی تو اس کو آئندہ سال کسی دوسری جگہ جانے کا کہا گیا جب وجہ پوچھی تو کہنے لگے کے ہمیں اُوپر سے آرڈر ہیں۔۔۔

17:40) کچھ حضرات دورانِ مجلس سو رہے تھے ان کو نصیحت۔۔۔

19:24) حضرت والا رحمہ اللہ دس سال کی عمر سے تعجد پڑھتے تھے اور آسمان کو دیکھ کر روتے تھے ۔۔۔اپنے ملنے کا پتہ۔۔۔ تُو ں بتا دے مجھ کو اے ربِ جہاں۔۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ جوانی کی عمر میں بھی ناشتہ نہیں کرتے تھےحضرت پھولپوری رحمہ اللہ کی خدمت کی وجہ سے۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے اپنی جوانی اللہ تعالیٰ پر فدا کر دی۔۔۔۔

24:39) فرائض کے فوراً بعد مسجد سے اس طرح بھاگنا کہ اللہ معاف کرے ایسا لگتا ہیکہ جیسا کہ قیدی ہوں۔۔۔جمعہ کی دورکعت کے بعد مسجد میں ہی باقی چھ سنتیں ادا کرنی چاہیے۔۔۔

26:40) اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں ہے۔۔۔

28:28) ایک نوجوان کا واقعہ جس کو والد صاحب نے داڑھی منڈانے کا کہا تھا یا پھر شیخ کی مجلس میں آنے سےمنع کیا تھا۔۔۔

33:55) حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کے سلسلےکی برکات۔۔۔۔کوئی کتنا بھی دُور ہوجائے انشاء اللہ ایک نہ ایک دن ضرور واپس آتا ہے۔۔۔

35:34) جو گناہ چھوڑ دیے ہیں اب ان کو یاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے بس آگے بڑھنا ہے۔۔۔

39:12) شیطان ہمیں ڈراتا ہے اور مایوس کرتا ہے۔۔۔خود تو ایک سجدہ نہ کرنے کی وجہ سے مردود ہوا۔۔۔۔

40:27) نماز میں دو سجدوں کا راز۔۔۔

41:03) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس اطاعت کا دل نہ چاہےہمت کر کہ اس کو کر لواور جس گناہ کا دل چاہے مقابلہ کر کہ اس سے بچ جاؤ۔۔۔ 42:39) حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اذان دینے کا واقعہ۔۔۔

44:07) اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم کب سے شروع ہوا حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ۔۔۔

45:20) دورانِ مجلس سونے پر ایک صاحب کو نصیحت ۔۔۔کہ روزہ افطار کرنے کہ وقت نیند آتی ہے۔۔۔؟

48:43) ایک ڈاکٹر صاحب کا ذکر جو ماشاء اللہ ایک بڑے ہسپتال میں ہیں اور خوب دین کا کام کرتے ہیں اور لوگ ان سے مشورے کرتے ہیں اور حضرت والا رحمہ اللہ نے ان کو خلافت بھی دی ہے۔۔۔۔خلافت ملنے کا مطلب یہ نہیں ہیکہ بس انسان معصوم ہوجائے گا گناہ بھی ہوسکتا ہے۔۔۔۔

52:44) دو چرسیوں کا لطیفہ۔۔۔۔

55:07) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries