رمضان مجلس   ۲۲           اپریل   ۲ ۲۰۲ءبعدعصر :ابرار بندے  کون ہیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:55) ہم نے ایک سانس بھی اللہ کو ناراض نہیں کرنا ہے اعتکاف میں ہو یا نہ ہو۔۔

01:57) ایک صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ سے کہا کہ مجھ مرنے کی بھی فرصت نہیں ہے۔۔

05:09) قیامت کے دن اعضاء گواہی دیں گے۔۔۔

07:43) حدیث پاک ہے کہ دس سال کے بعد سگا بھائی سگے بھائی کے ساتھ نہ سوئے ..ذہن میں بٹھالیں کہ اللہ تعالی نے کوئی ایسا حکم نہیں دیا کہ جو ہم نہ کرسکیں۔۔

09:34) مٹی اڑتی ہے تو کیسے آنکھیں بچاتے ہیں تو جب نامحرم سامنے آتی ہے تو آنکھیں کیوں نہیں بند کرتے۔۔

12:06) اللہ تعالی نے گناہ چھوڑنے کی ہمت دی ہے لیکن ہم ہمت استعمال نہیں کرتے۔۔

14:00) دل کی دنیا کتاب حضرت مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ کی کتاب کا تذکرہ۔۔

15:31) ابرار کی تفسیر کیا ہے؟۔

17:16) دوستو! خدائے تعالیٰ سے ہم سب کو دین کی فہم مانگنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی سمجھ عطا فرمائے۔ دین کی سمجھ ہو، بعض لوگ علم بہت رکھتے ہیں لیکن دین کی سمجھ نہیں ہے، تفقہ نہیں ہے۔ دین کی سمجھ بھی ہونی چاہیے۔ اَلْفَھْمُ فِیْ کِتَابِ اللّٰہِ یعنی اَلْفِقْہُ فِی الدِّیْنِ دین کی سمجھ۔

19:28) جیسی اصلاح کی طرف جائے گا تو نفس دشمن معاشرہ دشمن ہوجائے گا۔۔

19:49) بعض لوگ میڈیا کی ذریعے محبوب ہیں لیکن قابل نہیں ہیں قابل بھی ہو مقبول بھی ہو۔۔

20:22) اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ۔ ابرار بندے کون ہیں؟ اس لیے کہ وعدہ ہے ان الابرار لفی نعیم نیک بندے جنت میں جائیں گے۔ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے اس کی تفسیر کی ہے تفسیر الابرار الذین لا یوذون الذر جو چیونیٹوں کو بھی تکلیف نہ دیں آج جمعے میں ہی آخر میں 20منٹ لڑائی جھگڑوں پر بیان ہوا اور دو نوجوان مسجد میں ہی باہر والے حصہ میں گھٹم گھٹا ہوگئے ایک دوسرے کو ماررہے تھے جبکہ بیان ہورہا ہے ۔۔

25:29) ابرار بندے جس کی ذات سے چیونٹی کو بھی تکلیف نہ پہنچے۔۔

27:04) اعتکاف والا ایسا ہے کہ سب چھوڑ کر اللہ تعالی کی چوکھٹ پر آگیا۔۔

30:19) قیامت کے دن مال و اولاد کام نہ آئے گا۔۔

32:52) قرآن پاک کی تصیح پر نصیحت۔۔

35:03) حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ کا عمل قرآن کی تصحیح  کے بارے میں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries