رمضان مجلس   ۲۳           اپریل   ۲ ۲۰۲ءعصر :اچھے اخلاق     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:29) اخلاق بھی دین کا ایک شعبہ ہے جس کو آج ہم نے بھلایا ہوا ہے۔۔

01:07) ہماری ذات سے چیونٹی کو بھی تکلیف نہ پہنچے۔۔۔

04:09) اللہ تعالی کے عاشق اللہ کی مخلوقات میں غور کرتے ہیں عقل مند آدمی آسمان اور زمین میں غور کرتا ہے اللہ تعالی کی ذات میں غور نہیں کرے گا۔۔

05:48) بیوہ اور جس کی اولاد نہ ہو اُس کی آہ نہیں لینی چاہیے۔۔

07:48) تکبر انسان کو ماردیتا ہے۔۔۔

07:57) چار چیزیں سیکھ لیں۔۔۔

09:36) تقوی حاصل کرنے کا یہ مہینہ ہے۔۔

10:14) ایک زبان کے بیس گناہ ہیں۔۔

10:25) بیویوں کی سفارش۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عورت مثل ٹیڑھی پسلی کے ہے۔ ‘‘ دیکھئے! ٹیڑھی پسلیاں کام دے رہی ہیں یا نہیں، ان کو سیدھی کروگے تو ٹوٹ جائیں گی، لہٰذا ان کے ساتھ شفقت محبت اور رحمت سے معاملہ کیا جائے تو زندگی جنت کی ہوجاتی ہے۔

11:19) عورتوں کو تھوڑا سا روٹھنے کا حق ہے۔ یہ ان کا ناز ہے لہٰذا اس کی بھی شریعت نے رعایت رکھی ہے۔ دیکھئے! حدیث میں فرمایا: ’’یَغْلِبْنَ کَرِیْمًا‘‘ یہ عورتیں غالب آجاتی ہیں کریم شوہر پر ’’وَیَغْلِبُہُنَّ لَئِیْمٌ‘‘ اور جو لوگ بداخلاق ہیں وہ ان پر ڈانٹ ڈپٹ مار پیٹ کرکے غالب آجاتے ہیں۔

14:01) آپ ﷺ فیصلہ فرمارہےہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’فَاُحِبُّ اَنْ اَکُوْنَ کَرِیْمًا مَغْلُوْبًا۔‘‘ میں محبوب رکھتا ہوں کہ میں کریم رہوں چاہے مغلوب رہوں۔ وَلَا اُحِبُّ اَنْ اَکُوْنَ لَئِیْمًا غَالِبًا۔ اور میں بداخلاق ہو کر ان پر غلبہ نہیں حاصل کرنا چاہتا۔

15:19) جس کے اخلاق اچھے ہونگے آپ دیکھنا اُس کو دعائیں ملتی ہیں اور جس کے اخلاق برے ہوتے ہیں اُس کو لوگ برا بھلا کہتےہیں۔۔

19:00) {یَا اَبَا ہُرَیْرَۃَ! اِتَّقِ الْمَحَارِمَ تَکُنْ اَعْبَدَ النَّاسِ} اے ابوہریرہ! حرام کام یعنی گناہ سے بچ جاؤ دنیا میں سب سے بڑے عبادت گذار ہوجاؤ گے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries