اتوار مجلس   ۸ مئی    ۲ ۲۰۲ء   :اللہ والوں سے تعلق رکھنا ضروری ہے           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

39:41) قرآن پاک میں ہےکہ جو اللہ کی یاد سے اعراض کرے گا اس کو تلخ زندگی دی جائے گی۔۔۔دل کو چین سکون اور اطمینان صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری میں ملے گا۔۔۔۔۹۰ فیصد کامیاب ہے وہ جو گناہ کو گناہ سمجھے! ۱۰ فیصد یہ ہے کہ توبہ کرلے!

40:45) جو ہم بوئیں گے وہی نکلے گا! والدین سے نافرمانی کریں تو اپنی اولاد سے وہی ملے گا!

41:21) توبہ کے الفاظ کی کرامت! گناہوں کے پہاڑوں کو اُڑا دیتے ہیں! دو نوجوان ہیں ایک گناہوں میں ڈوبا ہوا ہے۔۔۔اور ایک دوسروں کو گناہوں کی دلدل سے نکال رہا ہے۔۔۔بتائیے کون کامیاب ہے! قلات میں ایک صاحب نے سنایا کہ ہمارے ہاں توبہ عجیب انداز سے ہوتی ہے۔۔۔ توبہ سے ریت کے ذرات جتنے گناہ بھی معاف ہوجاتے ہیں!

43:02) توبہ کی چار شرائط(۱) گناہ سے الگ ہوجانا (۲) پکا ارادہ کہ آئندہ گناہ نہیں کرنا (۳) ندامت طاری ہونا (۴) جس کا حق مارا وہ لٹا دینا!

44:03) حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم ناپ تول میں کمی کرتی تھی اور اکڑتی تھی ۔۔۔پھر عذاب میں مبتلا ہوئے!۔۔آج ہم کس کس جگہ دھوکہ نہیں دے رہے۔۔۔صرف مال مال کی فکر ہے۔۔دین کی فکر ہے؟ ہروقت بس پیسے کی بات۔۔۔دنیا مومن کےلیے قید خانہ ہے۔۔۔قیدی اپنی کوئی پسند کا کام نہیں کرسکتا۔۔اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پابندی کا قید ہے۔۔۔

46:00) گناہ زندگی میں چھوڑنا ہے۔۔۔مرنے کےبعد تو سب گناہ چھوڑ دیتے ہیں!

46:35) مثال: ایک بیٹا ہروقت کہتا رہتا ہے کہ آپ کا فلاں فلاں احسان ہے کہتا رہتا ہے۔۔۔لیکن بات نہیں مانتا کوئی۔۔تو باپ خوش ہوگا؟! یہی ہمارا حال ہے زبانی شکر کرتے ہیں لیکن اللہ کی بات نہیں مانتے ۔۔گناہ کرتے ہیں! 47:48) توبہ آسمان سے نازل ہوتی ہے۔۔۔اور مومن کے دل پر آتی ہے۔۔۔دل خون پمپ کرتا ہے۔۔۔جب دل میں نور ہوگا تو سب جگہ نور پھیل جائے گا۔۔

49:10) نظر بازی Eye Contact عذاب ہے۔۔۔اسی وجہ سے گھر گھر بے چینی ہے! مثال سے سمجھایا۔۔۔ ہمارے دل کی مشین اللہ نے بنائی تو اس کا آئل اللہ کی فرماں برداری ہے۔۔۔

50:32) جس طرح ہم دنیاوی خبر مان لیتے ہیں ۔۔۔مستند لوگ ہیں اس لیے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مانتے ہیں ؟

51:31) Extremist ہونا کیا ہے؟ایک واقعہ ۔۔۔ایک صاحب آئے تو کہنے لگے کہ تم لوگ جو دائرےسے نکل جاتے ہو! اس کازبردست جواب کہ یہ دائرہ کون کھینچے گا؟ امریکہ ، یورپ؟ یہ دائرہ تو کھنچ چکا! اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بتادیا کہ یہ حدود ہیں اس کے قریب بھی مت جانا!

54:15) داڑھی رکھنے اور ٹخنے کھولنے کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔۔۔اللہ نے حدود بنادی ہیں! حدیث شریف تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب ہوگا: (۱) قیامت کے دن بات نہیں فرمائیں گے (۲) اللہ تعالیٰ شفقت سے نہیں دیکھیں گے (۳) اصلاح کی توفیق نہیں ہوگی (۴) دردناک عذاب دیا جائے گا وہ تین لوگ کون؟ (۱)ٹخنہ چھپانے والا (۲)جھوٹ بول کر سودا بیچنے والا (۳) احسان کرکے جتانے والا!

57:00) مسلمان جھوٹ نہیں بولتا! ایک سادے سے اللہ والے کا واقعہ۔۔۔۔ پل چوری ہوسکتا ہے لیکن مسلمان جھوٹ نہیں بول سکتا!

57:53) دھڑلے سے جھوٹ بولنے والا ایک صاحب کا واقعہ ۔۔حضرت کے سامنے جھوٹ بولنے لگے ۔۔۔نصیحت۔۔۔ گناہ پر چار گواہ بن جاتے ہیں! جب ہم گناہ کرتے ہیں تو چار گواہ بن جاتے ہیں (۱)جس زمین پر انسان سے گناہ سرزد ہوتا ہے وہ زمین گواہ بن جاتی ہے۔ دلیل کیا ہے ’’یومئذ تحدث اخبارھا‘‘ جس دن کہ زمین اپنی خبریں بیان کرے گی (۲)کراماً کاتبین یعلمون ما تفعلون(۳)الیوم نختم علی افواھھم وتکلمنا ایدیھم وتشہد ارجلھم بما کانوا یکسبونo جن اعضاء سے گنا ہ ہوئے ہیں وہ اعضاء بھی قیامت کے دن گواہی دیں گے(۴)واذا الصحف نشرت تو اس نے بتایا کہ ۔۔یہودی لیکچرار باہر سے آیا تھا کہتا تھا کہ جھوٹ ایسا بولو کہ لوگ سچ سمجھیں۔

01:02:30) وراثت نہ دینے کا وبال اور یتیموں کامال کھانے کا عذاب۔

01:04:00) کسی نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے آکر کہا کہ حضرت حضرت جلدی جواب دیجیئے ...ڈارون کہتا ہے پہلے انسان بندر تھاحضرت تھانوی رحمہ اللہ کادندان شکن جواب۔۔ہر ایک کو اپنا خاندان بتانے کا حق

01:05:30) داڑھی پر ایک صاحب نے اعتراض کیا کہ جب ہم پیدا ہوئے تھے تو داڑھی نہیں تھی، اس لیے نہیں رکھنی چاہیے، فرمایا اچھا دانت بھی تو نہیں تھے نا جب پیدا ہوئے تو دانت بھی تو توڑو۔

01:05:50) اوپر اللہ اور نیچے آپ ہیں آپ میرا کام بنادیں یہ جملہ قابل اصلاح ہے۔

01:06:31) اس بات سے جان نہیں چھوٹے گی کہ ہمیں دین کا بتا نہیں تھا۔۔۔۔وہاں یہ پوچھا جائے گا کہ پتہ کیوں نہیں کیا۔

01:07:20) زندگی کا ویزا بڑھ نہیں سکتا۔

01:07:56) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا واقعہ کہ ٹرین میں وزن کروارہے تھے ٹی ٹی نے کہا کہ میں ہوں نا ! وزن کیوں کروارہے ہیں حضرت کا تقوی دیکھیں کہ ٹرین ماسٹر نے کہا کہ میں پرچہ لکھ دیتا ہوں یہ پرچہ ہر جگہ چلے گا واقعہ۔۔۔فرمایا آخر میں کہ آخرت کا بھی اسٹیشن ہے وہاں آپ کا پرچہ نہیں چلے گا۔۔۔

01:08:50) مسلمان کا مطلب کیا ہے مسلسل مان!

01:09:42) توبہ کرنے کے انعامات

01:10:35) جبری چندہ کرنے کے نقصانات

01:12:47)۔۔ دین میں مایوسی تو ہے ہی نہیں، اگر کبھی خطا ہوجائے تو اِسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ اپنے رب سے معافی مانگو، اگر اﷲ کو معاف نہ کرنا ہوتا تو یہ آیت کیوں نازل فرماتے؟ جب ابا اپنے بچوں سے کہے کہ نالائقو ادھر آؤ اور اپنے ابا سے معافی مانگو، اس سے معلوم ہوا کہ ابا معاف کرنا چاہتا ہے جبھی تو کہا! توبہ میں کتنی دیر لگتی ۔۔۔گناہوں سے دل گندا ہوجاتا ہے۔۔۔توبہ کرلیں۔۔۔رو کر اللہ کو منالیں، رونے والوں کی شکل بنالیں۔۔۔. اللہ تعالی کو گناہ گار کی آہ و زاری حبیب نہیں محبوب نہیں بلکہ احب ہے!

01:15:40) تقویٰ نام ہے گناہ نہ کرنے کا! اللہ کا پیارا وہ ہے جو گناہ نہیں کرتا ۔۔ایک مزدور ہے لیکن گناہ نہیں کرتا یہ اللہ کا پیارا ہے۔

01:16:25) ایک صاحب نے حضرت مجدد رحمہ اللہ سے پوچھا توبہ کا فائدہ کیا ہے؟ فرمایا توبہ کا نقصان!! سبحان اللہ۔۔!

01:16:45) ہم معصوم نہیں بن سکتے گناہ ہوسکتا ہے لیکن کرنا نہیں ہے اگر ہوگیا تو فورا توبہ ہے۔

01:17:15) جذب اللہ تعالی جس کو بھی اپنا بنانا چاہتے ہیں اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں کالے گورے امیر غریب مسلمان کافر کسی کی قید نہیں۔۔۔من یشاء کی قید ہے کہ جس کو بھی چاہتےہیں۔ حضرت شیخ نے حضرت والا رحمہ اللہ کا شعر ترنم سے پڑھا . آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا ورنہ ہم اس چاہنے کے تو قابل نہیں

01:19:37) اللہ کی نشانیوں پر عجیب بیان! جس نے دنیا میں مزے رکھے اس کے نام میں مزہ نہیں ہوگا!

01:20:45) سب سے پہلا جذب کائنات میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا ہوا۔۔۔تفصلی واقعہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اللہ تعالیٰ نے کیسے جذب کیا؟ تفصیلی واقعہ

01:23:25) اللہ والوں سے تعلق رکھنا ضروری ہے...كُونُواْ مَعَ الصَّٰدِقِينَ پر بیان! اللہ والے کون ہوتے؟ دائم اندر آب کارِ ماہی است مار را با او کجا ہمراہی است ہر وقت پانی میں رہنا مچھلی کا کام ہے، سانپ کو مچھلی کا درجہ حاصل نہیں ہوسکتا۔۔۔ جعلی کچھ دیر اللہ والوں کی نقل کرلے گا کہ موقع ملتے ہی بھاگ کر گناہوں میں چلا جائے گا! ہر وقت اللہ کے قرب میں نہیں رہ سکتا۔۔

01:25:21) عجیب عجیب طریقے دھوکے دیتے ہیں۔۔!

01:26:15) ٹی وی پر خبریں سنتے نہیں ہیں! بلکہ دیکھنے ہیں خواتین کو!۔۔۔یہ بھی منع ہے۔۔!

01:28:00) ارطغرل ڈرامے کی خرابیاں۔۔

01:28:40) ترنم سے اشعار پڑھے: قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی ہاں مگر اہلِ دل ایسے خوش بخت ہیں جن سے اخترؔ مجھے راہِ مولیٰ ملی

01:29:10) اہل دل اللہ والوں کو کیوں کہتے ہیں۔۔۔اس لیے کہ انہوں نے دل اللہ کو دے دیا!۔۔۔

01:29:30) آج طلاقیں زیادہ اس وجہ سے ہورہیں کہ نظربازی کا عذاب ہر جگہ ہے!ادھر اُدھر دیکھتے رہتے ہیں ۔۔۔ حضرت والا فرماتے تھے آنکھ بچاؤ ۔۔دل بچاؤ۔۔۔مولیٰ کو دل میں نہ پاؤ تو کہنا۔۔

01:30:23) دعا کی پرچیاں۔۔

دورانیہ 1:24:51

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries