مجلس   ۱۴  مئی    ۲ ۲۰۲ءعشاء  :دعا سے بڑھ کر کوئی وظیفہ نہیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:15) حج اور عمرے سے واپس آکر وہاں کی مشقت والی باتیں نہیں بتانا چاہیے ورنہ جو لوگ نہیں گئے یا بعد میں جائیں گے تو مایوس ہوجائیں گے اور جانے سے کترائیں گے۔۔

04:53) جو نہیں جارہے تو وہ صبر کریں اور جو جارہے ہیں وہ شکر کریں دونوں سے اللہ ملتے ہیں۔۔

05:22) ہر حالت میں اللہ تعالی سے راضی رہنا فرض ہے۔۔

07:52) مایوس ہونا شکایتیں کرنا ناشکری کرنا یہ منع ہے ۔۔

08:11) ایک وہاں اللہ کے گھر جاکر بے ادبی کرتا ہے اور ایک نہیں جاسکتا یہاں رہ کر باادب رہتا ہے تو کون کامیاب خود فیصلہ کرلیں۔۔

10:03) مدینے شریف کی جگہ کیسی مبارک ہے اور کتنی بڑی نعمت ہے۔۔

16:21) بعض لوگ کہ ہم تو جاہی نہیں سکتے اللہ کا گھر دیکھ نہیں سکتے لیکن مایوس نہیں ہونا نصیحت۔۔۔

18:13) ایک بوڑھے صاحب کاو اقعہ اللہ تعالی نے اُن کا کیسا انتظام فرمایا اچانک عمرے کی ترتیب کیسے بنی۔۔۔

19:00) حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ۔۔دعا سے زیادہ کوئی وظیفہ موثر نہیں۔۔۔

21:33) والدین کو نصیحت کہ بچوں کو کیوں مارتے ہیں دعا کیوں نہیں کرتے۔۔

23:40) شیطان بچوں کے ذریعے بھی گڑ بڑ کراتا ہے۔۔

25:36) لوگوں نے خدا سے مانگنا ہی چھوڑ دیا بس وظیفوں کے پیچھے لگے ہیں اور گناہ بھی نہیں چھوڑتے۔۔

32:54) گنا ہوں میں مبتلا ہیں اور پھر کہتے ہیں دعا قبول نہیں ہوتی۔۔

34:32) دعا کو تو بالکل چھوڑ دیا اور عملیات میں پڑ گئے۔۔

35:05) دعا بڑی چیز ہے اور ہر چیز کا مغز ہے ۔۔

38:40) جعلی پیر:۔ بغل میں اگر تو مرغا نہ لایا برابر ہے کہ تو آیا کہ نہ آیا۔۔

42:25) ایک اہم ملفوظ جو قبروں پر جاتے ہیں اور بدعات میں مبتلا ہوتے ہیں اس کی تفصیل پہلے کئی بار گذر چکے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries