جمعہ بیان    ۱۳  مئی    ۲ ۲۰۲ء  :حیانہیں تو سب ختم   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

11:35) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے نعت شریف پڑھی۔۔

15:48) پھر کچھ دیر حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب کا بیان ہوا۔۔۔

27:07) حضرت شیخ کے بیان کا آغاز ہوا۔۔خطبہ۔۔۔

27:51) بس کام میں لگا رہے اور اُس کا ثمرہ نہ سوچے یہ بھی غیر اللہ ہے کہ ثمرہ کا انتظار کررہا ہے اس وجہ سے اصلاح فرض ہے کہ اعمال کرکے اپنے اوپر نظر نہ ہو بلکہ اللہ تعالی پر نظر ہو۔۔

30:02) آملے کی مثال۔۔۔

31:53) دوران بیان گردن جھکائے اور رومال پہنے ایک صاحب بیان سن رہے تھے تنبیہ۔۔۔

32:32) شیخ بھی کس کو ڈانٹتا ہے اور کیوں ڈانٹتا ہے۔۔۔

34:07) وقت لگانے والوں کی ذمے داری زیادہ ہے۔۔

35:18) ایک پرچہ آیا کہ یہ کیا جب ہم یہاں ہوتے ہیں تو ایمان تیز ہوجاتا ہے اور جب گھر جاتے ہیں تو سست پڑجاتے ہیں یہ کیا وجہ ہے اس پر حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بات۔۔

37:47) پہلے دور کے مجاہدے الگ تھے کم بولنا،کم سونا اور کم کھانا لیکن اب ایسا نہیں کھانا جتنا کھانا ہے کھائیں اور آرام بھی کریں لیکن بس بولنا کم ہے فضول بک بک نہیں کرنا ۔۔

38:54) کتاب بھی اپنے شیخ سے پوچھ کر پڑھیں۔۔

41:16) تحمل سے بھی زیادہ دین کا کام نہ کریں۔۔

46:29) حضرت آدم علیہ السلام بھی معصوم تھے گناہ ہوہی نہیں سکتا بدبخت اپنا ایمان خراب کرتے ہیں جو بکواس کرتے ہیں حضرت آدم علیہ السلام سے نسیان ہوگیا تھا وہ نسیان تھا عصیان نہیں تھا۔۔لیکن پھر بھی چالیس سال تک روتے رہے ربنا ظلمنا انفسنا الخہ۔۔

49:37) گناہ پر چار گواہ ہوتے ہیں اور چار شرطوں سے معاف ہوتے ہیں۔۔ نسان سے زندگی میں جو گناہ ہوتے ہیں، اس پر چار گواہ بن جاتے ہیں یومئذ تحدث اخبارھا ایک گواہ تو زمین ہے جس پر گناہ ہوتے ہیں۔ دوسرا ہے الیوم نختم علیٰ افواھھم وتکلمنا ایدیھم وتشہد ارجلھم بما کانوا یکسبون جن اعضاء سے گناہ صادر ہوتا ہے وہ شاہد بنتے ہیں۔ تیسرا گواہ صحیفۂ اعمال ہے۔ واذا الصحف نشرت چوتھا گواہ ہے کراماً کاتبین یعلمون ما تفعلون تو چار گواہ تیار ہوگئے۔

50:31) حرام عشق اللہ کا عذاب ہوتا ہے اب اُس کی شادی ہوگئی اور یہ نالائق اُس کی یاد میں گلیوں کے چکر لگارہا ہے۔

50:57) عشق کا مادہ اگر کنٹرول کرلیا جائے تو یہ عشق اللہ تعالی کی طرف نکلے گا۔۔

56:26) ہلاک ہو وہ شخص جو رمضان کا مہینہ پائے اور مغفرت نہ کرائے۔۔

58:08) گناہ چھوڑنے کی ہمت کیو نہ کی۔۔

58:51) 16 یا 17 سال کے نوجوان نے پاپجی گیم کھیلنے کے بعد ماں کو قتل کردیا۔۔

01:00:10) سب سے بڑا ذکر نماز ہے۔۔

01:00:48) ہم چاہتے ہی نہیں کہ ہم سے دین کا کام ہو بس صرف اپنی ویڈیو کی فکر ہے۔۔

01:02:04) کونسے چینل پر تبلیغ جماعت کی پٹی چلتی ہے کہ چلوچلو رائیونڈ چلو

01:03:35) توبہ آسمان کی سواری ہے ہمارے بس میں نہیں ہے۔۔برنال ایمرجنسی کے لئے ہوتا ہے توبہ بھی ایمر جنسی کے لئے ہوتی ہے جری ہونے کے لئے نہیں۔۔

01:05:35) کل ایک صاحب اللہ کے گھرمیں مووی دیکھ رہا تھا جب منع کیا تو چلے گئے اسی طرح ایک صاحب فلم دیکھ رہے تھے منع کیا تو کہہ رہے ہیں کہ تصویر کھینچنا منع ہے دیکھنا تو منع نہیں اب دیکھیں اکڑ ایک تو اللہ کے گھر مسجد میں گناہ اور پھر اکڑ۔۔

01:06:58) حیا ءنہیں ہوگی تو ماں باپ سے بدتمیزی کرے گا اور ہر گناہ کرے گا۔۔

01:07:38) اللہ تعالی نے بیوی کی شفارش فرمائی اب جب حیاٗ نہیں ہوگی تو بیوی پر ظلم بھی کرے گا حیاء نہیں تو سب کچھ ختم۔۔۔

01:10:13) اللہ والے مزے میں تھے ہیں اور رہیں گے۔۔۔

01:11:14) حیاء کا نہ ہونا بڑا خطرناک معاملہ ہے۔۔

01:12:46) تکبر کے دو جز۔۔

01:15:00) حدیث شریف تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب ہوگا: (۱) قیامت کے دن بات نہیں فرمائیں گے (۲) اللہ تعالیٰ شفقت سے نہیں دیکھیں گے (۳) اصلاح کی توفیق نہیں ہوگی (۴) دردناک عذاب دیا جائے گا وہ تین لوگ کون؟ (۱)ٹخنہ چھپانے والا (۲)جھوٹ بول کر سودا بیچنے والا (۳) احسان کرکے جتانے والا۔۔

01:17:09) ناف سے لے کر گھٹنے تک ستر ہے گناہ ہوگا آج ستر کھلا ہوا ہے چڈہ پہنا ہوا ہے۔۔

01:22:25) دل میں لیلی چاہیے یا مولی چاہیے۔۔

01:22:43) بال سے لے کر پیر تک ہم ایسے یہودنصاری کی نقل کرتے ہیں انگلینڈ والوں کی ایسی نقل کہ ہمارے سارے چہیتے لند امریکہ اور انگلینڈمیں ہیں اور مدینے شریف میں ہمارا کوئی نہیں۔۔

01:23:51) آج مخلوق کا خوف ہے خالق کا کوئی خوف نہیں۔۔

01:24:27) لامحدود معافی کے خزانے ہیں۔۔

01:27:36) بڑی مونچھ رکھنا دیکھ لیں کیا حدیث پاک ہے کہ گناہ ہے یا نہیں؟

01:32:15) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا جذب کا واقعہ کہ کس ارادے سے جارہے تھے اور کیا معاملہ ہوا اللہ تعالی نے جذب فرمالیا۔۔

01:33:05) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کس بے دردی سے ظالموں نے شہید کیا۔۔

01:39:56) درد بھری دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries