مجلس    ۳۱   مئی    ۲ ۲۰۲ءعشاء    :اعتدال و تواضع     ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:03) حسبِ معمول مظاہر حق سے تعلیم ہوئی۔۔۔

04:21) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ خارش کا علاج خارش نہیں اسی طرح گناہ کا علاج گناہ نہیں ۔۔۔۔

05:42) جب ایک دفعہ سچی توبہ کرلی تو توبہ کرنے والا اللہ کا پیارا ہوجاتا ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والے کو پسند کرتے ہیں ان اللہ یحب التوابین ۔۔۔

06:49) عشق کا مادہ بُرا نہیں اس کا استعمال بُرا ہے۔۔۔جتنا زیادہ عشق کا مادہ ہوگا اس کو دبانے سے اللہ تعالیٰ کا پیار ملے گا۔۔۔

08:24) وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰى(۴۰) فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰى۔۔۔حرام خواہشات کو دبانے سے اللہ ملتے ہیں۔۔۔

10:13) ایک شخص کا واقعہ جو کیا کرنے آیا تھا اور پھر بیان سن کر کیا بن گیا۔۔۔

11:05) بالوں سے متعلق وقت لگانے والے کسی صاحب کو نصیحت کہ جب ایک بات ہی نہیں مانی تو پھر آگے کیا کریں گے۔۔۔یہاں تو پہلا سبق ہی یہ دیا جاتا ہیکہ جان دے دی میں نے اُن کے نام پر عشق نے سوچا نہ کچھ انجام پر ۔۔۔

14:21) حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کی حضرت تھانوی رحمہ اللہ کو نصیحت کے اشرف علی اگر میں خاموش بھی ہوں تو آپ یہ مراقبہ کریں کہ میرے شیخ کے دل سے مال میرے دل کے اندر آرہا ہے۔۔۔

15:46) کبھی حُسن برائے عذاب ہوتا ہے۔۔۔

17:31) فتاوٰی شامیہ میں لکھا ہیکہ حُسن کا میعار اپنی اپنی طبیعتوں پر ہے کسی کو کالے رنگ والے سے بھی مجاہدہ ہوتا ہے۔۔۔

19:22) دورانِ مجلس ایک صاحب اِدھراُدھر دیکھ رہے تھے اس پر نصیحت۔۔۔

20:58) اعتدال: تشدد بالعمل سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔۔۔کہ ایسا شخص ثمرات کا منتظر رہتا ہے اور جو اعتدال کے ساتھ رہتا ہے ایسا شخص صرف فضل کا منتظر رہتا ہے۔۔۔

23:22) حضرت شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ جب حج یا عمرے کے لیے جاؤ تو پہلے خوب آرام کر لو۔۔۔

24:24) اِرشاد فرمایا کہ اہل اللہ اور خاصانِ حق ادب کے پتلے ہوتے ہیں ہر چیز کو اُس کی حد پر رکھتے ہیں ۔۔۔

25:51) حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ عالم افضل ہے یا سیّد؟حضرت شاہ صاحب رحمہ اللہ کا جواب۔۔۔

26:16) اِرشاد فرمایا کہ حد سے گزر کر ہر چیز مذموم ہے۔۔۔

28:47) شیخ سے کیسا تعلق ہونا چاہیے؟۔۔۔چھ چھ مہینے گزر جاتے ہیں کبھی خط نہیں لکھا۔۔۔اگر عطا ءِ نسبت ہو چکی ہے تو اِرتقاء ِنسبت کہاں ہے؟پھر بقاءِ نسبت کہاں ہے؟۔۔۔

31:36) شیخ کے پاس رہ کر بھی اصلاح نہیں کرا رہے۔۔۔

33:16) اِرشاد فرمایا کہ حد سے گزر کر ہر چیز مذموم ہے۔۔۔اِسلامی تعلیمات میں ہر طرح کی راحت ہی راحت ہے۔۔۔

34:11) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اگر قرآنِ پاک نہیں پڑھا جارہا تو سو جاؤ اُٹھ کر پھر شروع کر دو۔۔۔

35:32) ایک عورت کی حکایت جس نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ سےعمدہ کپڑے پہننے کی اجازت لی تھی۔۔۔فرمایا کہ اعتدال محمود ہے۔۔۔۔

37:20) اِرشاد فرمایاکہ میں نہ تکبّر کو پسند کرتا ہوں اور نہ ایسی تواضع کو جس میں ذلت ہو۔۔۔

39:39) تواضع یہ ہیکہ اپنے کو کچھ نہ سمجھے بلکہ اپنا حق ہوتے ہوئے بھی چھوڑ دے۔۔۔

40:31) تواضع سے متعلق ایک لطیفہ۔۔۔

41:35) ہر چیز میں اعتدال مقصود ہے۔۔۔

42:37) جتنے آدمی زیادہ بولتے ہیں ان کا دماغ درست نہیں ہوتا اور اسی طرح اتناکم بھی نہیں بولنا چاہیے کہ سامنے والا انتظار کرتا رہے۔۔۔

43:25) اِرشاد فرمایاکہ مجاہدے سے مقصود نفس کو پریشان کرنا نہیں بلکہ نفس کو مشغول کرنا ہے۔۔۔

47:17) اِرشاد فرمایا کہ بہت زیادہ نفس کو پریشان کرنا اچھا نہیں۔۔۔

48:02) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ نے فرمایاکہ اگر حج میں دس بارہ دن ہیں تو پہلے پانچ چھ دن اپنے آپ کو عادی بناؤ۔۔۔

49:28) حج اور عمرہ کیا ہے؟حج اور عمرہ یہ ہیکہ انسان تبدیل ہوجائے۔۔۔حج کر کہ بھی میراث تقسیم نہیں کرتےبہنوں کا حق مارا ہوا ہے۔۔۔

50:46) اِرشاد فرمایاکہ شریعت میں ہرشے میں اعتدال ضروری ہے۔۔۔

51:48) نفس سے متعلق اِرشاد فرمایاکہ سرکاری حد سے زیادہ اس سےکا م لینا جائز نہیں۔۔۔ہاتھ پاؤں وغیرہ یہ سب سرکاری چیزیں ہیں۔۔۔

56:56) جو اعتدال پر چلتا ہے تو لوگ اس کو طنز کریں گے اور یہ اس اعتدال سے ہٹ جائے گا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries