مرکزی بیان ۲    جون     ۲ ۲۰۲ء :دین پر اعتدال بڑی چیز ہے        ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:40) تصویر سے متعلق اعلان کے اس کا خاص خیال رکھیں۔۔۔

01:42) ان تصویروں کی وجہ سے انسان کہاں کہا ں تک پہنچتا ہے۔۔۔

02:32) حضرت جبرائیل علیہ السلام کی بدُعا اور آپﷺ کا امین کہنا۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان تین بدعائیوں میں ہلاکت کی وعید ہے حالانکہ بڑے بڑے گناہوں پر بھی ہلاکت کی وعید نہیں دوزخ کا عذاب ہے۔۔۔

06:10) ہلا کت اُس کے لیے ہے جس نے رمضان المبارک کا مہینہ پایا اور اپنی بخشش نہ کروائی کیا ہم نے اس ہلاکت سے بچنے کے لیے کوشش کی ہے؟۔۔۔

07:22) کسی نوجوان کا ذکر جو ماشاء اللہ عمل میں دن بدن آگے بڑھ رہا ہے۔۔۔

09:15) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ چھینک آتی ہے تو ڈاکٹر کے پاس بھاگتے ہو اور روح بیمار ہے اس کی فکر نہیں ہے۔۔۔

11:50) عقل مند کون ہیں جو زمین و آسمان میں غور کرتے ہیں ۔۔۔

12:46) نظر بازی آنکھوں کا زنا ہے نظر باز پر آپﷺ کی بدُعا ہے لعن اللہ الناظر و المنظور الیہ۔۔۔

13:47) اللہ تعالیٰ کی کیسی کیسی نشانیاں ہیں اُن میں غور کیوں نہیں کرتے ۔۔۔

آج جہاز بنا دیا اور کہتے ہیں کہ ہم نے جہاز بنایا یہ بتاؤکہ اس میں جو میٹریل ہے وہ کس نے بنایا۔۔۔؟

17:38) حضرت والا رحمہ اللہ نے جہاز کی مثال سے صحبت اللہ اہل کو سمجھایا۔۔۔ 19:49) اللہ تعالیٰ جس کو رسوا کرنا چاہتے ہیں اُس سے حیا کو چھین لیتے ہیں۔۔۔

20:47) اصلی حیا کیا ہے؟اصلی حیا یہ ہیکہ ہمارا پالنے والا ہمیں اپنی نافرمانی میں نہ دیکھے۔۔۔

22:29) بُری صحبت کو مانتے ہو تو پھر اچھی صحبت کو کیو ں نہیں مانتے؟۔۔۔

25:34) جو اللہ کی یاد میں روتا ہے اُ س کےآنسو شہیدوں کے خون کے برابر وزن کیے جائیں گے۔۔۔

27:27) دولت کے ساتھ ولایت کیوں نہیں مل سکتی ؟مل سکتی ہے۔۔۔اللہ کی دوستی نام ہے تقویٰ کے ساتھ رہنے کا۔۔۔

30:04) جو یہود ونصاری تھوکیں اللہ معاف کرے آج اُس کو چاٹ رہے ہیں۔۔۔

30:45) آپﷺ کے تین حق ہیں محبت عظمت اور اطاعت۔۔۔۔

31:51) اللہ کے دشمنوں کو خو ش نہیں کرنا اللہ کو خوش کرنا ہے۔۔۔

35:09) شیخ کیسا ہونا چاہیے ؟ایک مثال۔۔۔فرمایاکہ شیخ قلندر ہونا چاہیے۔۔۔

35:58) قلند ر اُس کو کہتے ہیں جس کی نفلی عبادت کم ہو اور ساتھیوں کے ساتھ گھل مل کر رہتا ہو اور شریعت کا پابند ہو۔۔۔

36:40) اعتدال کے ساتھ رہنا ہے ۔۔۔والدین کے حقوق بھی پورے کرنے ہیں۔۔۔

38:41) حسینوں سے نظر بچانے سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ یہ شعر پڑھ کر سناتے تھے اور پھر عمل کر کہ بھی دیکھاتے تھے۔۔۔وہ آگئے سامنے نابینا بن گئے۔۔۔وہ ہٹ گئے سامنے سے بینا بن گئے۔۔۔

40:36) اعتدال سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ انسان کی اصلاح کے دو ہی طریقے ہیں۔۔۔۔اور فرمایاکہ جہاں رہو اپنے بزرگوں کے طریقے پر رہو۔۔۔

44:07) جب نظرکی حفاظت نہیں ہوگی تو خدا کی قسم شرمگاہ کی بھی حفاظت نہیں ہوگی۔۔۔

45:41) حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض لوگ ایسے ہیں کہ درسِ قرآن دیتے ہیں او ر پھر کہتے ہیں کہ لوگوں پر اثر نہیں ہوتا اثر کیوں ہوگا جب عمل نہیں کرتے۔۔۔

46:58) اِرشاد فرمایا کہ جہاں رہو اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر رہو۔۔۔

48:46) اِرشادفرمایا کہ عزت اسی میں ہیکہ بزرگوں کے طریقے پر ہی رہو۔۔۔

49:18) اللہ معاف کرے آج لڑکیوں کو دین سکھانے کی فکر ہے خود عمل کی فکر نہیں۔۔۔

52:59) اِرشادفرمایاکہ اعتدال بڑا ضروری ہے اُستاد اور مُرشد کا بڑا حق ہے لیکن والدین کے حق سے کم ہے۔۔۔

54:56) دُنیا کس چیز کا نام ہے؟دُنیا نام ہے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے کا۔۔۔

56:07) والدین کا حق زیادہ ہے اس پر فرمایا کہ اکثر والدین روٹی بوٹی اینڈ لنگوٹی کاخیال کرتے ہیں لیکن دین نہیں سیکھاتے لیکن پھر بھی اُن کا حق اُوپر ہے۔۔۔

57:33) فرمایا کہ بعضے حضرات سے غلطی ہوئی کہ اُنہوں نے والدین کے حق کو مُرشد اور اُستاد کے حق سے کم سمجھا۔۔۔حالانکہ والدین کے حق کے بارے میں تو نص ہے۔۔۔

01:03:38) اِرشاد فرمایاکہ قرآن پاک میں والدین کے حقوق کا شدت سے بیان فرمایاگیاہے۔۔۔

01:07:21) فرمایاکہ چونکہ والدین کا مرتبہ بڑا ہے اسی لیے ان کا درجہ بھی بڑا ہے۔۔۔

01:08:55) حضرت مولانا عبدالرحمن کوثر صاحب دامت برکاتہم جو حضرت مفتی عاشق الہی صاحب رحمہ اللہ کے صاحبزادے ہیں اُن کی کتاب سے سیرت کا مضمون پڑھ کرسنایا ۔۔۔فرمایاکہ اللہ تعالیٰ نےاپنی ذات کو چھپا دیا اور دین پھیلانے کی خاطر اپنے پیارے محبوب ﷺ کو ظاہر فرما دیا۔۔۔

01:12:00) آپ ﷺ کس کے لیے نمونہ ہیں۔۔۔

01:12:34) مبارک ہیں وہ آنکھیں جو اللہ کی یا د میں روتی ہیں۔۔۔

01:14:09) آپ ﷺ کے تین حق ہیں ایک محبت ایک اطاعت اور ایک عظمت۔۔۔محبت کے لیے اطاعت چاہیے۔۔۔

01:15:24) سمعنا وہ قبول ہے جس کے بعد اطعنا ہو۔۔۔

01:16:20) قل إن كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله۔۔۔اللہ تعالیٰ نے پرچہ آوٹ کر دیا ۔۔۔

01:18:15) اتباعِ سنت سے متعلق حضرت مولانا عبدالرحمن کوثر صاحب دامت برکاتہم کی نصیحت۔۔۔

01:20:58) تنہا نہ چل سکیں گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ میرے ساتھ آئیے۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کی محبت سیکھ کر آگے کیوں نہیں پھیلاتے۔۔۔

01:22:01) حضرت مولانا عبدالرحمن کوثر صاحب دامت برکاتہم نے فرمایاکہ اے عزیز طلباء کرام حدیث شریف صرف پڑھنے کی چیز نہیں ہےبلکہ پینے کی چیز ہے یہ تو شربت ہےاندر داخل کرنے کی چیز ہے سینے سے لگانے کی چیز ہے۔۔۔

01:25:53) آپ ﷺ کی نعت شریف پڑھنے اور تعظیم وتکریم کرنے میں ہی پورے دین کا دار مدار ہے۔۔۔

01:28:12) جناب مصطفیٰ مکی صاحب نے نعت شریف کے اشعار پڑھے۔۔۔ 01:40:38) دُعا ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries