اتوار  مرکزی مجلس۵   جون     ۲ ۲۰۲ء  :محبت ، اطاعت اور عظمت !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:19) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔

09:46) پھر کچھ دیر حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب کا بیان ہوا۔۔

18:59) حضرت شیخ کے بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

19:27) ظاہری گناہ بھی چھوڑنے کا حکم ہے اور باطنی گناہ بھی چھوڑنے کا حکم ہے۔۔

20:32) کھلم کھلا گناہ کرنے والے باغی مسلمان ہیں۔۔

22:35) بیان کے درمیان ذکر نہیں کرنا چاہیے پوچھیں شریعت کیا کہتی ہے کس وقت کیا کرنا ہے؟

24:05) ایک زبان کے بیس گناہ ہیں اگر توبہ نہ کی تو یہی دوزخ میں لے جانے کے لیے کافی ہے۔۔

24:54) کھڑے ہونے اور چلنے کی حالت میں ٹخنہ چھپانا حرام ہے۔۔

26:52) جو شیخ کی بات نہیں مانتا وہ بہت خسارے میں رہتا ہے۔۔

27:15) جب شیخ کو تکلیف پہنچ رہی ہے تو اب وقت مت لگاو تو گھر جاکر اصلاح کراو۔۔

28:11) بعض لوگ اپنے مرشد کو اور استاد کو والدین سے آگے لیجاتے ہیں اور والدین کو بھلادیتے ہیں۔۔

30:59) ذکر سے کبھی نقصان نہیں ہوتا بلکہ ذکر کو حد سے زیادہ کرنے سے خشکی ہوتی ہے پھر گالیاں دیتا ہے الخہ۔۔

33:05) آپ ﷺ کے تین حق ہیں محبت،اطاعت اور عظمت۔۔۔

35:11) محبت ہے لیکن اطاعت کہاں ہے؟

36:11) اطاعت کس کو کہتے ہیں کہ وراثت بھی ہم دیں گھر کے اند ر بھی مسکرا کر تبسم کے ساتھ داخل ہوں،مونچھوں کا حکم کیا ہے؟محبت بہت ہے لیکن اطاعت کہاں گئی؟

38:07) اچھا اب محبت بھی ہے اور اطاعت بھی ہوگئی لیکن عظمت کہاں ہے اگر عظمت ہوتی تو شادی میں ڈھول باجا نہ کرتے عظمت ہوتی تو اللہ تعالی کو ایک سانس ناراض نہ کرتے۔۔

38:56) اگر عظمت ہوتی تو خواتین چست لباس نہ پہنتی ۔۔

39:18) اگر عظمت ہوتی تو نعوذ باللہ آپ ﷺ کی برسی نہ کرتے۔۔کسی صحابی نے یہ کام کیا جو اتنے محبوب انہوں نے تو ایسا نہیں کیا ۔۔

40:36) دو کام مل جائیں تو اُس کے اندھیرے بھی اجالے میں ہیں ایک اتباعِ شریعت اور سنت اور رضائے شیخ اور کون سا شیخ جو عمل والا ہو مفتی صاحبان اُن کو صحیح کہتے ہوں۔۔

42:00) بعض لوگ شیخ کی اور استاد کی محبت کو والدین سے زیادہ لے جاتے ہیں اور دلیل دیتے ہیں حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں ان کی دلیل کو کاٹتا ہوں دلیل کیا دیتے ہیں کہ والدین تو دنیا کا زیادہ خیال رکھتے ہیں اور دینی مربی اور استاد دین بنانا ہے۔۔

42:49) بعض لوگ محبت کے لیے شیخ کے پاس بہت آتے ہیں لیکن اعتدال نہیں جب اعتدال نہیں تو پھر اچانک غائب ہوجاتے ہیں۔۔

43:22) انہوں نے مقصود شیخ کو بنالیا اللہ تعالی کو مقصود نہیں بنایا۔۔۔

44:34) ابھی دو چیزیں چل رہی ہیں ایک اطاعت اور دوسرا اعتدال۔۔۔

45:14) مزہ محمود ہے مقصود نہیں ہے مزہ آئے یا نہ آئے لیکن عبادت کرنی ہے۔۔۔

47:51) جمعے کے دن ہالہ کے مہمانوں کا تذکرہ اور جھگڑے کے بارے میں نصیحت۔۔۔

51:57) ایک صاحب دوران بیان چیخے مار کر رونے لگے جبکہ کئی بار منع پہلے بھی کیا اور اب بھی لیکن شیخ کی بات نہیں مان رہے محبت ہے اطاعت نہیں۔۔

54:43) ماں باپ کا بہٹ خیال رکھنا والدین بوڑھے ہوجائیں تو زیادہ خیال رکھنا ہے۔۔

57:21) دونعمت اتباع سنت اور رضائے رہبر یہ بات گذر چکی۔۔

58:29) لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة لمن كان يرجو الله واليوم الآخر بیشک تمہارے لیے رسول اللہ کی ذات میں نہایت عمدہ نمونہ ہے۔ لیکن نمونہ کس کے لیے ہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں۔۔

01:00:01) اب دفتر میں کام کررہے ہیں نو سے پانچ کا وقت ہے اور گیارہ بجے آرہے ہیں۔۔

01:00:49) ایک تو یہ ہوگیا کہ نمونہ بن جائیں دوسرا وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا جو حکم تمہیں اللہ کے رسول دیں اسکو مان لو،اور جس سے روکیں تو رک جائیں ۔۔۔

01:01:39) تیسرا ایک اہم مضمون حضرت مولانا عبدالرحمن کوثر صاحب دامت برکاتہم جو حضرت مفتی عاشق الہی صاحب رحمہ اللہ کے صاحبزادے ہیں اُن کی کتاب سے سیرت کا مضمون پڑھ کرسنایا ۔۔۔فرمایاکہ اللہ تعالیٰ نےاپنی ذات کو چھپا دیا اور دین پھیلانے کی خاطر اپنے پیارے محبوب ﷺ کو ظاہر فرما دیا۔۔۔

01:05:35) اہل رسومات آپ ﷺ سے ہم سے زیادہ محبت کرتے ہیں ایسی محبت ہے لیکن یہ ایسی محبت ہے گلے لگا کر ہڈی توڑ دی کیا کسی صحابی نے آپ ﷺ کے لیے کیک کاٹا جلوس نکالا وغیرہ۔۔لیکن پھر بھی ان کو حقیر نہیں سمجھنا برا بھلا نہیں کہنا ۔۔

01:10:14) حضرت بابا جان رحمہ اللہ کا مبارک تذکرہ۔۔۔ٍ

01:10:47) اتباع سنت کے ساتھ حسین و جمیل زندگی گذارنے والا دنیا کے جس کونے میں ہو وہ مدینے میں ہے چاہے مدینے سے بہت دو رہے۔۔

01:13:41) حضرت مولانا کوثر صاحب رحمہ اللہ کا طلباء کرام کے لیے ایک اور اہم ملفوظ کہ یہ حدیث شریف صرف پڑھنے کے لیے نہیں بلکہ پینے کے لیے ہے۔۔۔

01:16:11) شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی صفاتِ حمیدہ بیان کرنے ،آپ ﷺ کی صفات بیان کرنے میں ہی،نعت پڑھنے میں ہی الخہ۔۔۔

01:17:47) لوگوں سلام کو پھیلائیں۔۔۔سلام کرنے والا تکبر سے بری ہے اور آج کہتے کہ دوسرا ہمیں سلام کرے تو ہم جواب دیں۔۔آپ ﷺ چھوٹے بچوں تک کو سلام کرتے تھے۔۔

01:19:31) جدائی کی سنت بھی السلام علیکم ہے۔۔

01:21:25) بچوں کو کھانے کا ادب بھی نہیں سکھاتے۔۔۔

01:24:06) حضرت مولانا عبدالروف غزنوی صاحب نے تصویر مسجد میں نکالنے سے متعلق کیا پیاری بات فرمائی کہ مسجد میں دعا مانگ کر داخل ہوتے ہو کہ یااللہ رحمت کے دروازے کھول دیں اور تصویریں بنا کر لعنتی کام کرتے ہو۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries